فونٹ القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

تعمیر

محفلین
فانٹ ڈاؤنلوڈ کی رفتار قدرے سست ہے۔ کیا اسکو محفل کے فانٹ سرور پر ڈال کر تیز کیا جا سکتا ہے؟
حیدرآباد میں ہم لوگ بی۔ایس۔این۔ایل 256 کے۔بی۔پی۔ایس کی سروس استعمال کرتے ہیں۔ رات ایک بجے (ہندوستانی معیاری وقت) کے دوران تاج نستعلیق ڈاؤن لوڈ پیج سے بغیر کسی دقت کے، ہم نے زپ فائل 10 منٹ کے اندر ڈاؤن لوڈ کی ہے۔
 

neosaleem

محفلین
پیارے پیارے انکل انیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر وہ آدھا کشیدہ ریلیز کرتے اور آپ کسی تحریر کو کشیدہ کرتے تو کچھ الفاظ کشیدہ ہوتے اور کچھ نہیں۔​
یہ بات بھی آپ کی غلط ہے۔۔۔ اب بھی کچھ کشیدہ ہیں۔۔۔۔ لگتا ہے آپ نے فانٹ چیک ہی نہیں کیا۔۔۔
میرے پیارے پیارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔انکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے کہنے کا مقصد ہے کہ جتنے کشیدہ کے ترسیمے نمونوں میں دکھائے گئے کم از کم ان کو تو فانٹ میں سے حذف نہ کیا جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور ہاں اب کھلے دل سے داد بھی دیں القلم تاج نستعلیق کی ٹیم کو۔۔​
داد کی بات جہاں تک ہے ۔۔۔۔۔۔ آپ سے زیادہ داد دینے کی کوشش ہے۔۔۔باقی دعاوؤں میں تو جب سے تاج نستعلیق کا کام شروع ہوا اس وقت سے شاکر بھائی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ اللہ ان کو صحت عطا فرمائیں۔۔ اور مزید ایسے کام کرنے کا موقع بھی دے۔۔۔۔ آمین
 

شاکرالقادری

لائبریرین
برائے مہربانی اردو محفل پر کوئی نیا تھریڈ اسی فونٹ کے متعلق شروع کیا جائے جہاں اس فونٹ کے مختلف استعمال میں پیش آنے والی دشواریوں یا کمیوں کو ہم پوائینٹ آؤٹ کر سکیں۔
فی الحال اس وقت تاج نستعلیق کو اڈوبی فوٹو شاپ مڈل ایسٹ ورژن میں ہم لوگ ٹسٹ کر رہے ہیں ۔۔۔ ۔
آپ اپنے تبصرے یہاں اور القلم کی سائٹ جہانِ قلم کے اس صفحہ پر لکھ سکتے ہیں
 
پیارے پیارے انکل انیس۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

یہ بات بھی آپ کی غلط ہے۔۔۔ اب بھی کچھ کشیدہ ہیں۔۔۔ ۔ لگتا ہے آپ نے فانٹ چیک ہی نہیں کیا۔۔۔
میرے پیارے پیارے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ انکل۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ میرے کہنے کا مقصد ہے کہ جتنے کشیدہ کے ترسیمے نمونوں میں دکھائے گئے کم از کم ان کو تو فانٹ میں سے حذف نہ کیا جاتا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔


داد کی بات جہاں تک ہے ۔۔۔ ۔۔۔ آپ سے زیادہ داد دینے کی کوشش ہے۔۔۔ باقی دعاوؤں میں تو جب سے تاج نستعلیق کا کام شروع ہوا اس وقت سے شاکر بھائی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ اللہ ان کو صحت عطا فرمائیں۔۔ اور مزید ایسے کام کرنے کا موقع بھی دے۔۔۔ ۔ آمین
آپ کی بات بجا ہے نیٹ سلو ہونے کے باعث میں نے فونٹ ڈاؤنلوڈ ہی نہیں کیا ابھی تک۔۔:)
لیکن مضمون پڑھ کر اندازہ لگایا تھا۔۔:)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک بات کی وضاحت کردوں کہ القلم تاج نستعلیق میں جمیل نوری نستعلیق کی طرز پر علیحدہ کشیدہ لگیچرز نہیں ہونگے بلکہ کشیدہ سسٹم اس کے کیریکٹر بیس فانٹ میں رکھا گیا ہے۔ وہ کیریکٹر بیس فانٹ فی الحال اس لیے ریلیز نہیں کیا جا سکتا کہ ابھی کشیدہ الفاظ کے جوڑو اور وصلیوں کو بہتر بنانے پر کام ہو رہا ہے
 

باسم

محفلین
شاکر القادری صاحب اس پراجیکٹ کے شروع میں شاید آپ نے ذکر کیا تھا کہ ترسیموں کی تیاری میں محفل کے رکن خاور بلال بھی آپ کی معاونت کررہے تھے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر القادری صاحب اس پراجیکٹ کے شروع میں شاید آپ نے ذکر کیا تھا کہ ترسیموں کی تیاری میں محفل کے رکن خاور بلال بھی آپ کی معاونت کررہے تھے؟
خاور بلال میرے ساتھ عماد نستعلیق میں ترسیمے ڈالنے کے پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے ۔ لیکن بد قسمتی سے چار ہزار ترسیموں کی تیاری کے بعد یہ پروجیکٹ ٹھس ہوکر رہ گیا تھا اب القلم تاج نستعلیق کے بعد اس پروجیکٹ کو بھی دوبارہ زندہ کرنے کا ارادہ ہے
 

زبیر حسین

محفلین
آج اردو آزاد اور خودمختار ہوگئی ہے
تمام ٹیم کو مبارکباد خاص طور پر القلم کے روح رواں شاکرالقادری صاحب جن کی مسلسل محنت اور جواں حوصلے کے باعث یہ اہم سرمایہ اردو کے شائقین تک بحفاظت پہنچا ہے۔
یہی تاثرات میرے ہیں۔
 

neosaleem

محفلین
شاکر بھائی آپ کی اس کاوش کا کوئی بد ل نہیں۔ ۔۔ مگر دکھ و افسوس اس بات کا ہے کہ ہم کشیدہ ترسیمے دیکھ دیکھ کر اس ہی خوبیوں والا فانٹ کی امید زیادہ کر رہے تھے۔۔۔۔۔
ویسے شاکر بھائی کوئی کشیدہ والے فانٹ کی ممکنہ ریلیز تاریخ۔۔۔۔ یقینآ آپ نے بہت محنت کے بعد بنایا ہے ۔۔۔۔کشیدہ فانٹ کے سلسلہ میں کچھ جلدی ہو پائے تو بہت خوشی ہوگی۔
tajIntro2.jpg


آپ خود ہی دیکھیں۔۔۔۔ کیا ایسا ہوتا ہے بھلا کہ بوتل فانٹا کی اور اندر کوکا کولا فروخت کیا جائے۔۔۔۔
ویسے لگتا ہے کہ کشیدہ شاید ریلیز ہی نہ ہو ۔۔۔۔ ورنہ آپ جتنا کشیدہ کا کام کرچکے تھے ضرور ڈال دیتے۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
محفل کی انتظامیہ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ ہر لگیچر بیسڈ اردو نستعلیق فانٹ جیسے علوی نستعلیق،فیض لاہوری نستعلیق اور تاج نستعلیق فانٹ کا کم از کم ایک ٹیمپلیٹ ضرور مہیا کیا جائے۔ اول اسکا فائدہ یہ ہوگا کہ فانٹ ڈویلپرز کو بڑے پیمانہ پر اردو متن میں فانٹ اپلائی شدہ حالت میں مل جائے گا۔ یوں ان فانٹس کی خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ دوئم محفل فارم کےصارفین اپنے پسند کے نستعلیق لگیچر فانٹ میں فارم کو پڑھ سکیں گے۔ شکریہ
 

علی خان

محفلین
ایک نیا سنگ میل !!! بہت بہت مبارکباد قبول کیجئے۔
شاکرالقادری صاحب اُردو زبان کے لئے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے عزم و حوصلے کو اسی طرح جوان رکھے۔
میری طرف سے آپ کو، نبیل بھائی، @اشتیاق قادری صاحب کو اور اُردو زبان سے محبت رکھنے والے تمام دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو. اُردو زبان سے محبت کرنے والے آپکی اِس محبت اور خدمت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
مبروک یا سید شاکر القادری!​
مبروک یا اشتیاق علی!​
مبروک یا نبیل!​
مبروک یا اہلیان محفل!​
سید شاکرالقادری کی نذر یہ شعر
جو عالمِ ایجاد میں ہے صاحبِ ایجاد
ہر دور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ
ہم القلم تاج نستعلیق کی تیاری کے سلسلہ میں سید شاکر القادری صاحب کی شبانہ روز محنت کو سلام کرتے ہیں اور اردو کمیونٹی القلم نستعلیق فانٹ کی تخلیق کرنے پر ان کی شکر گزار ہے۔

در وصفِ خطِ نستعلیق
دنیائے خطاطی کا خوبصورت ترین اور مشکل ترین خط نستعلیق (نسخ تعليق) خواجہ مير علی تبريزی ( 790 ہجری/ 1388 ع. – 850 ہجری/ 1446ع ) نے ایجاد کیا۔
سلطان علی مشھدی ( 841 ہجری/ 1437ع – 926 ہجری/ 1520 ع) کہتے ہیں:
نسخ تعليق گر خفی و جلی است
واضع الاصل خواجہ مير علی است
وضع فرمود او، ز ذہن دقيق
از خط نسخ و ز خط تعليق
ایک روایت کے مطابق خواجہ میر علی تبریزی اللہ تعالی سے دعا مانگا کرتے تھے کہ وہ کوئی ایسا خط ایجاد کریں جو بے مثال ہو۔ یہ دعا قبول ہوئی اور ایک رات حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے انہیں خواب میں فرمایا کہ بط اور مرغابی کے اعضا پر غور کرو اور نیا خط ایجاد کرلو۔ چناچہ خواجہ میر علی تبریزی نے خط نستعلیق ایجاد کرلیا جس نے عالم اسلام میں اپنا وجود منوایا۔
ایک اور روایت کے مطابق آپ اس رسم الخط کی تلاش میں گیارہ سال ایک غار میں رہے اور مشقِ خط کرتے رہے۔
نستعلیق اور دیگر خطوط میں فرق:
عربی کے دیگر رسوم الخط ثلت ، نسخ ، محقق و ریحان وغیرہ میں لفظ کافی بڑے ہوتے ہیں اور پھر اعراب اور تزئینی اصطلاحات کے باعث ان کی خطاطی کافی خوبصورت نظر آتی ہے۔ لفظ ایک دوسرے کے ساتھ متصل کیے جاسکتے ہیں اور عبارت مستحکم ہوجاتی ہے خواہ خطاط ان رسوم الخط میں مہارت نہ رکھتا ہو۔لیکن نستعلیق میں ایسا نہیں ہے۔خط نستعلیق میں لفظ چھوٹے اور بناوٹ کے لحاظ سے بہت مشکل اور بھرپور نوک پلک اور چست دائرے ہوتے ہیں اور پھر عبارت میں الفاظ و حروف ایک دوسرے میں شامل نہیں ہوسکتے ۔ تزئین نہ ہونے کے برابر ہے اور لفظ و حروف الگ الگ نظر آتے ہیں۔ اسلیے اس خط میں کامل مہارت درکار ہوتی ہے۔ عام سطح کا خوش نویس اس خط کو بطور پیش کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

خط نستعلیق کی اہمیت:
  • خطاطی کی تمام خوبیاں خط نستعلیق پر ختم ہوتی ہیں (شہزادی زیب النساء)
  • نستعلیق نے خوبصورتی و رعنائی میں باقی خطوط کوماند کردیا ہے (داراشکوہ)
  • خط نستعلیق دیکھتے ہی طبیعت میں شگفتگی پیدا ہوتی ہے (نظام الدین پروفیسر)
  • نستعلیق کی پیدائش نے تمام دنیائے فن کو حیرت زدہ کردیا اور اگر غیر جانبدارانہ طور پر جائزہ لیا جائے تو خطِ نستعلیق اس وقت دنیائے اسلام کا خوبصورت ترین خط ہے (اطلس خط: حبیب اللہ فضائل)
در سلسلہ وصف خط ایں بس کہ ز کلکم
ہر نقطہ سویدائے دل اہل سواد است
(طالب اَملی)
اس رسم الخط کی تعریف کے سلسلہ میں عرض ہے کہ میرے قلم سے اس کا جو بھی نقطہ نکلتا ہے ، اہل دل کے لیے لطف کا سامان فراہم کرتا ہے۔
چند اقوال خطاطی کے بارے میں:
  • خطاطی کرتے وقت خطاط کائنات کے تمام گوشوں کی سیر کرتا ہے (صبح الاعشی)
  • خطاط کو یہ سوچ کر لکھنا چاہیے کہ اس کی زندگی سے ایک سطر کم ہو رہی ہے (تعلیم الخط العربی)
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اچھا خط لکھنے والے کی تصویر ہوتا ہے (صبح الاعشی)
  • خطاطوں کو باوضو ہوکر قلم کو ہاتھ لگانا چاہیے۔
مخزنِ خطاطی از خورشید عالم گوہر قلمسے لیا گیا متن
 
Top