الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لو جی کر لو گل، یہ لام پھر مجھ پر ہی آ گیا۔

اس لام کے جیسی ہے زلف میرے محبوب کی
اس لام کو جو نہ مانے وہ مسلماں نہیں کافر ہے
 
میرے تو آج امتحان ختم ہوئے ہیں اس لئے میں اس شعر کو یوں دوہراؤں گا

ل (لام) کے مانند ہیں گیسو میرے گھنشیام کے
کافر ایسی قوم ہے جو مانے نہ اس ل (اسلام) کو

;) :grin:
 

فرخ منظور

لائبریرین
نہ جی اصل شعر تو یوں ہے -

لام نستعلیق کا ہے اس بتِ خوشخط کا زلف
ہم تو کافر ہوں اگر بندے نہ ہوں اسلام (اس لام) کے
 

الف عین

لائبریرین
ہیں۔۔۔۔۔۔ اصل شعر کا حلیہ ہی بگاڑ دیا آپ لوگوں نے
ملا کا یہ کہنا ہے کہ اسلام کو دیکھو
وہ زلف یہ کہتی ہے کہ اس لام کو دیکھو
 

ماوراء

محفلین
خیر سے یہاں کیا ہو رہا ہے؟ میں اتنی بار اس دھاگے پر آئی، لیکن کوئی جملہ ہی نہیں بن سکتا۔:confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top