الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
میں نے یہ کھیل رومن اردو میں کھیلا ہے اب پتہ نہیں اردو مین کسے ہو گا :(

کرنا یہ ہے کہ آپ نے الف پھر ب یعنی حروفِ تہجی کی ترتیب سے بات چیت کرنی ہے ۔امید ہے سمجھ آگیا ہو گا
ی کے بعد پھر الف سے شروع کرنا ہے اسے

آغاز کریں اس کھیل کا
 

تیشہ

محفلین
میں نے یہ کھیل رومن اردو میں کھیلا ہے اب پتہ نہیں اردو مین کسے ہو گا :(

کرنا یہ ہے کہ آپ نے الف پھر ب یعنی حروفِ تہجی کی ترتیب سے بات چیت کرنی ہے ۔امید ہے سمجھ آگیا ہو گا
ی کے بعد پھر الف سے شروع کرنا ہے اسے

آغاز کریں اس کھیل کا



میں کھیلتی ، مگر سمجھ نہیں آئی ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
چاہتا تو میں یہی تھا کہ نہ کھیلا جائے - مگر یہ کھیل واقعی بہت دلچسپ ہے - بہت شکریہ تعبیر!
 
لو، کھیلنے کو تو میں بھی تیار ہوتا لیکن وہ کیا ہے نا کہ مجھ پر الہام نہیں ہوتا۔۔۔ اور جب الہام نہ ہو اور پھر کھیل کا قانون اور اصول بھی نہ پتا ہوں تو بھلا کھیل کیسے کھیلا جاسکتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
ذکر کیا ہے تعبیر نے کہ یہ کھیل رومن اردو میں کھیلا ہے۔ انگشت بدنداں ہوں کہ رومن یا انگریزی میں الف با کا کھیل کیسے کھیلا گیا ہوگا۔ ذرا روشنی دالو۔ لو یہ جملہ بھی ذ سے ہو گیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ڑ سے اگر میں زبردستی کا ڑر بنا لوں‌ تو کیسا رہے گا؟ سرائیکی میں یہ ایک ہینڈ میڈ یعنی دستی ساز کا نام ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top