الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ڈر تو لگا تھا مجھے پچھلا پوسٹ کرنے سے قبل کہ آپ کو اجنبیت فوراً محسوس ہو جائے گی۔ پر ایسی کوئی بات نہیں ہے اپیا۔ یہاں تو بس کسی طور جملے بنانا مقصود ہوتا ہے۔ باقی میں آپ کے ای میل کا جواب قدرے فرصت میں دینا چاہتا ہوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
رہنے دیجیئے سعود بھائی، جو عادت پختہ ہو جائے اس کو بدلنا آسان نہیں ہوتا۔
 

عندلیب

محفلین
شائد سارہ یہاں نہیں ہے تفسیر بھیّا ، مین ہی جوا دیئے دیتی ہوں شمشاد بھائی کسی عادت کا ذکر، کر رہے ہیں ۔:confused:
 

مغزل

محفلین
صاحبِ تفسیر ۔۔ بھی آج یہاں تشریف لائیں ہیں۔۔ زہے نصیب۔۔زہے نصیب۔۔
امید ہے آپ تشریف لاتے رہیں گے۔۔
 

مغزل

محفلین
طوطا مینا کی کہانی پڑھتے ہوئے یاد آیا کہ حکیم محمد سعید شہید صاحب نے ت سے توتا لکھا ہے۔۔۔(سند نہیں‌مل رہی کوئی مدد۔۔۔)
 
عالی جاہ خاکسار و کوتاہ علم کے مطالعے کے مطابق طوطا اور توتا دونوں ہی مستعمل ہیں پر توتی غیر مستعمل ہے اسے صرف طوطی لکھا گیا ہے۔ اس عبارت پر میری نگاہ تقریباً دس سال پہلے پڑی تھی غالباً کوئی عروض کی کتاب تھی یا نیا دور نامی ادپی جریدہ تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top