الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا
اک یادگارِ یار ہے موسم بہار کا

عاشق کا اک خمار ہے موسم بہار کا
معشوق پر نثار ہے موسم بہار کا

بادل ہیں آب دیدہ تو دلسوز برق ہے
تصویرِ اضطرار ہے موسم بہار کا

برسات سجدہ ریزِ سرورِ حبیب ہے
شاید کہ خوش ہے یار ، ہے موسم بہار کا

زیور نما دریچہ ہے ، خانہ ہے زرنما
ماہر سا اک سنار ہے موسم بہار کا

لکھنے لگی ہے آنکھ تو انگلی ہے تک رہی
اعضا پہ بھی سوار ہے موسم بہار کا

غزلیں سنی ہیں آج اسامہ سے بے شمار
اشعار کی بہار ہے موسم بہار کا
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب کہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
لکھنے لگی ہے آنکھ تو انگلی ہے تک رہی
اعضا پہ بھی سوار ہے موسم بہار کا
بہت دعائیں
 
ابن رضا

لائبریرین
الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا
اک یادگارِ یار ہے موسم بہار کا

بہت عمدہ جناب۔ بہت اعلیٰ ، شاد باشید

برسات سجدہ ریزِ سرورِ حبیب ہے
شاید کہ خوش ہے ، ہے موسم بہار کا

اس شعر میں قافیہ نظر نہیں آر ہا اسامہ بھائی؟
 
واہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب کہا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
لکھنے لگی ہے آنکھ تو انگلی ہے تک رہی
اعضا پہ بھی سوار ہے موسم بہار کا
بہت دعائیں
بہت شکریہ غزل پسند فرمانے کا۔
جزاکم اللہ خیرا۔
آپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں۔
 
الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا
اک یادگارِ یار ہے موسم بہار کا

بہت عمدہ جناب۔ بہت اعلیٰ ، شاد باشید

برسات سجدہ ریزِ سرورِ حبیب ہے
شاید کہ خوش ہے ، ہے موسم بہار کا

اس شعر میں قافیہ نظر نہیں آر ہا اسامہ بھائی؟
تعریف اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
شعر کا قافیہ لکھنے سے رہ گیا تھا یار۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
واہ اسامہ صاحب بہت خوب ۔ کیا سلیس اور سادہ اور رواں لہجہ ہے ۔
البتہ زمرے کی مناسبت سے ایک تجویز ہے ۔انگلی ہے تک رہی ۔ کی ترکیب سے باقی رواں لہجے کی مناسبت سے ہلکا سا ناہمواری کا احساس ہوا۔
اگر۔۔تکتی ہیں انگلیاں ۔۔رکھا جائے تو اور اگر کوئی با محاورہ ترکیب ہو تو اور بہتر ہو؟
ایک بات اورکہ: مقطع کا قافیہ "بلا وجہ" بہار کی بجائے "نکھار" کیا جائے تو کیسا ہو؟
 
مجھے ذاتی طور پر نکھار کی بنسبت بہار زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
 
Top