السلام علیکم

تفسیر نے 'متفرقات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 18, 2009

  1. تفسیر

    تفسیر محفلین

    مراسلے:
    3,088
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔ تفسیر

    شمشاد
    میں یہ یہاں لکھ رہاہوں ۔ کیونکہ پسندہ کلام میں کافی تبدیلیاں آگئی ہیں اگر مناسب سمھجیں تو یہاں رہنے دیں ، وہاں منتقل کردیں ۔ آپ کی مرضی

    ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے
    (ایتھل اور جولیس روز برگ کے خطوط سے متاثر ہو کر لکھی گئ)


    تیرے ہونٹوں کے پھولوں کی چاہت میں ہم
    دار کی خشک ٹہنی پہ وارے گئے
    تیرے ہاتوں‌کی شمعوں کی حسرت میں ہم
    نیم تاریک راہوں میں مارے گئے

    سولیوں پر ہمارے لبوں سے پرے
    تیرے ہونٹوں‌کی لالی لپکتی رہی
    تیری زلفوں کی مستی برستی رہی
    تیرے ہاتھوں کی چاندی دمکتی رہی

    جب گھلی تیری راہوں میں شامِ ستم
    ہم چلے آئے ،لائے جہاں تک قدم
    لب پہ حرفِ غزل ، دل میں قندیلِ غم
    اپنا غم تھا گواہی ترے حسن کی
    دیکھ قائم رہے اس گواہی پہ ہم
    ہم جو تاریک راہوں‌میں مارے گئے

    نارسائی اگر اپنی تقدیر تھی
    تیری الفت تو اپنی ہی تدبیر تھی
    کس کاشکوہ ہے گر شوق کے سلسلے
    ہجر کی قتل گاہوں سے سب جاملے

    قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم
    اور نکلیں گے عشاق کے قافلے
    جن کی راہِ طلب سے ہمارے قدم
    مختصر کر چلے درد کے فاصلے
    کرچلے جن کی خاطر جہاں گیر ہم
    جاں گنوا کر تری دلبری کا بھرم
    ہم جو تاریک راہوں میں‌مارے گئے

    منٹگمری جیل
    15 مئی 53ء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. تفسیر

    تفسیر محفلین

    مراسلے:
    3,088
    - - - - - - -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,884
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آئے ہیں وہ بدل کے کیوں قالب؟
    "بے خودی بے سبب نہیں غالب"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,281
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    ولکم بیک تفسیر، چاہے نقاب لگا کر آؤ لیکن ہم پہچان ہی لیں گے. شاید پاس ورڈ بھول گئے تھے جو نیا آئی ڈی بنایا ہے؟ القلم لائبریری بھی دیکھی ہے، یہاں کی وکی سے زیادہ کام ہے البتہ وہ تمام منفی باتیں اس میں بھی موجود ہیں. دو صفحے کے ایک مضمون کو کتاب کہہ دینا وغیرہ. یہ متفرقات میں ہے نا اس لئے یہاں ہر قسم کا مراسلہ چلے گا غالبآ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    وارث بھائی یہ آپ کے دائرہ اختیار میں ہے۔ آپ جہاں مناسب سمجھیں وہاں منتقل کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,884
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نوازش شمشاد بھائی لیکن افسوس کہ 'متفرقات' میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے وگرنہ اس کو اس کی صحیح جگہ ضرور پہنچاتا، ویسے یہاں بھی پڑا رہے تو کیا حرج ہے:

    جب میکدہ چھُٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قید
    مسجد ہو، مدرسہ ہو، کوئی خانقاہ ہو :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ واہ کیا خوب بات کہی ہے شعر میں۔ مزہ آ گیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ صاحب ، بہت خوب ، مگر ۔۔ یہ تفرقہ کیوں اسے پسندیدہ کی لڑی میں ہونا چاہیے ۔۔
     
  9. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,901
  10. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت خوب اور خوش آمدید
     

اس صفحے کی تشہیر