تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

زاھراحتشام

محفلین

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔
میرا نام زاھر احتشام ہےاور گھر میں پیار سے زہرو بلاتے ہیں اور تعلق رحیم یارخان صوبہ پنجاب سے ہے سکول کی تعلیم صرف 3 تک اور الحمداللہ قران پاک حفظ کیا ہے اور درس نظامی بھی مکمل کیا ہے آبائ ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے لیکن میں اس وقت ایک مدرسے میں پڑھاتا ہوں الحمد اللہ شب وروز بہترین گزر رہے ہیں والسلام :زاہراحتشام
 

ظفری

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ بہت خوب ۔ اردو محفل پر خوش آمدید ۔ یقینا ً آپ یہاں بہت محظوظ ہونگے ۔ :)
 

زاھراحتشام

محفلین
زاھر صاحب۔۔۔ محفل پر خوش آمدید۔۔۔ ۔۔ :) رحیم یار خان کے کس مدرسے میں معلم کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں؟
بھائ میں گاؤں میں رہتا ہوں گھر کے ساتھ ہی مدرسہ ھے وہاں فرائض سر انجام دیتا ہوں گاؤں کا نام بستی مولویان ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائ میں گاؤں میں رہتا ہوں گھر کے ساتھ ہی مدرسہ ھے وہاں فرائض سر انجام دیتا ہوں گاؤں کا نام بستی مولویان ہے
میں چونکہ خود صادق آباد سے تعلق رکھتا ہوں۔ اور رحیم یار خان آنا جانا رہتا ہے۔ اس لیے پوچھا تھا۔۔۔ بہت شکریہ سرکار۔۔۔۔ :)
 
Top