السلام علیکم ابو ظہبی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم ابوظہبی
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے میں اللہ تعالیٰ کے کرم اور آپ کی دعاؤں سے آج 24 تاریخ کو ابو ظہبی وقت کے مطابق 5 اور پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے ابوظہبی قدم رکھ چکا ہوں باقی تفصیلی بات وقت ملنے پر ہو گی آپ سب کی محبت کا بہت شکریہ
خرم شہزادخرم
ابوظہبی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی آپ کی دعائیں ساتھ رہی تو انشاءاللہ کام بھی خیریت سے شروع ہو جائے گا ویسے اس وقت میں کام پر ہی ہوں
خیر مبارک سعود بھائی
 
بلال

محفلین
خرم شہزاد خرم بھائی آپ کو نیا شہر، نیا ملک اور نئے لوگ بہت بہت مبارک ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ کامیابیاں ہر لمحہ آپ کے قدم چومیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
آپ کے موبائل پیغام کے مطابق تو آپ کا موبائل 24مارچ رات 10بجے بند ہونا تھا۔ آج میں تقریبا 6:30 سے 7:00بجے شام کے درمیان کافی بار آپ کا نمبر ملاتا رہا ہے لیکن وہی جواب کے موبائل بند ہے۔ میں سمجھ گیا ضرور آپ جا چکے ہیں۔ خیر میں نے پھر ایک عدد پیغام بھی ارسال کر دیا تھا کہ اگر آپ پاکستان میں ہوئے تو موبائل آن کریں گے تو میرا پیغام مل جائے گا۔
خیر جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے۔
میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے۔۔۔آمین
 
خرم

محفلین
اللہ کریم اپنی رحمتوں کو آپ کے ہر کام میں شامل حال رکھے جونیئر بھیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
نئی جگہ نئی ملازمت نیا ماحول مبارک ہو۔

فکر والی کوئی بات نہیں، آپ کو وہاں اردو پنجابی بولنے والے وافر ملیں گے۔

پریشانی تب ہوتی ہے جب رات کو بستر پر لیٹتے ہیں، نیند نہیں آتی بلکہ گھر کی بہت یاد آتی ہے۔
 
زینب

محفلین
السلام علیکم ابوظہبی
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے میں اللہ تعالیٰ کے کرم اور آپ کی دعاؤں سے آج 24 تاریخ کو ابو ظہبی وقت کے مطابق 5 اور پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے ابوظہبی قدم رکھ چکا ہوں باقی تفصیلی بات وقت ملنے پر ہو گی آپ سب کی محبت کا بہت شکریہ
خرم شہزادخرم
ابوظہبی

ہائے میرا چھوٹا بھائی میرے اتنے قریب آگیا۔ویل کم ویل کم جی آیاں نوں بہن صدقے۔۔۔۔۔۔۔۔

بات سن بے وفا ایک میل نہیں کی مجھے۔۔۔ایسے ہوتے ہیں بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساری دنیا کو خبر ہو گئی بس مجھے ہی نہیں بتایا:(

چلو ایک فکر تو تمہاری اتے ہی ختم ہوئی نا کہ نیٹ پتا نہیں ملے گا یا نہیں اور میرے اتنے ڈرانے کے باوجود نیٹ مل ہی گیا تمہیں اتے ہی۔۔۔۔۔۔۔سفر کیسا گزرا۔۔۔۔اور آج پہلا دن کیسا لگ رہا ہے۔۔۔۔یہ بھی بتاو کہ پہلی نظر میں یو اے ای کیسا لگا تمہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہائے میرا چھوٹا بھائی میرے اتنے قریب آگیا۔ویل کم ویل کم جی آیاں نوں بہن صدقے۔۔۔۔۔۔۔۔
بات سن بے وفا ایک میل نہیں کی مجھے۔۔۔ایسے ہوتے ہیں بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساری دنیا کو خبر ہو گئی بس مجھے ہی نہیں بتایا:(۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زینب اگر کبھی ملاقات ہو تو ساری کسر نکال لینا۔ ذرا بھی لحاظ نہ کرنا۔
 
زینب

محفلین
آپ کو تو پتا ہپے پا جی میں‌کبھی ادھار نہیں کرتی کسی سے۔۔۔۔۔ ایسا بدلا لوں‌گی کہ یاد رکھے گا کسی بہن سے پالا پڑا تھا
 
اگر کبھی جو وقت ملے تو ہمیں یاد کیجئے گا ۔ کوئی دعویٰ نہیں کہ زمین و آسمان کے قلابے ملادیں ۔ ہاں خوشی محمد سے ضرور ملا دیں گے انشاء اللہ
 
زینب

محفلین
فیصل بھائی خوشی محمد نے کون سا مفت میں سواریاں ڈھونی ہیں۔پتا بھی ہے ٹیکسی کتنی مہنگی ہو گئی ہے ۔۔ویسے لگتا ہے وہ اپ سے اورر مجھے سب سے آخر میں‌ہی ملے گا
 
فیصل بھائی خوشی محمد نے کون سا مفت میں سواریاں ڈھونی ہیں۔پتا بھی ہے ٹیکسی کتنی مہنگی ہو گئی ہے ۔۔ویسے لگتا ہے وہ اپ سے اورر مجھے سب سے آخر میں‌ہی ملے گا

خوشی محمد سے لین دین میری ذمہ داری ۔۔!
واقعی مجھے علم نہیں کہ ٹیکسی کا کیا ریٹ چل رہا ہے آج کل سچی ۔۔!
مجھے یقین ہے کہ جمعے کو اس کا فون مجھے آئے گا ۔

ویسے کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا ۔ نئی نئی نوکری ہے منڈا سیٹ ہونے کی کوشش تو کرے گا ہی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
دو دہاڑیاں تو کھری ہو گئی ہیں، ایسے ہی وقت گزرتا جائے گا اور پتہ بھی نہیں لگے گا۔
 
زینب

محفلین
خوشی محمد سے لین دین میری ذمہ داری ۔۔!
واقعی مجھے علم نہیں کہ ٹیکسی کا کیا ریٹ چل رہا ہے آج کل سچی ۔۔!
مجھے یقین ہے کہ جمعے کو اس کا فون مجھے آئے گا ۔

ویسے کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا ۔ نئی نئی نوکری ہے منڈا سیٹ ہونے کی کوشش تو کرے گا ہی ۔

ٹیکسی کا مجھے نہیں‌پتا شاید 2 درہم سے سٹارٹ ہوتی ہے اور دبئی میں 3 درہم سے۔۔۔۔عرصہ ہوا استعمال کیے ہوئے۔۔چلیں جی فون آئے تو میرا سلام اور ویل کم بولیے گا:grin:
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم ابوظہبی
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے میں اللہ تعالیٰ کے کرم اور آپ کی دعاؤں سے آج 24 تاریخ کو ابو ظہبی وقت کے مطابق 5 اور پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے ابوظہبی قدم رکھ چکا ہوں باقی تفصیلی بات وقت ملنے پر ہو گی آپ سب کی محبت کا بہت شکریہ
خرم شہزادخرم
ابوظہبی

او وووووووووو۔ جیواں دا ریہہ میرے ویرا۔۔
اللہ قدم قدم تے برکتاں تے خوشیاں نصیب کرے ۔
سدا سکھی روویں تے پاسکتان دا ناں اچا کریں۔
والسلام

دیارِ غیر میں پہنچا تو یہ ہوا معلوم
وطن میں رہ کے بہت دور میں وطن سے رہا
 
Top