تعارف السلامُ علیکم،

خالد حیات

محفلین
السلامُ علیکم، دوستو میرا نام خالد ہے، اردو کے کچھ فونٹ ڈھونڈ رہا تھا کہ ایک دوست نے اردو محفل کا پتہ فراہم کر دیا، فونٹ تو خیر میری ضرورت سے بھی زیادہ ہاتھ آگئے، لیکن فورم کے سرسری مطالعے سے ہی اندازہ ہو گیا کہ یہاں رہنا یعنی رجسٹر ہونا بہت ضروری ہے، خاص طور پر اس صورت میں جب اردو میں ہماری قابلیت بھی ناقابلیت کے برابر ہے، سو اب حاضر ہیں۔ اُمید ہے کہ یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
عاطف بٹ

کچھ اپنے بارے میں بتائیے، کس شہر سے ہیں؟ تعلیم کتنی اور کہاں سے حاصل کی؟ کرتے کیا ہیں؟
 
جی تعلق تو میرا کراچی سے ہے، تعلیم بس واجبی سی ہے، اور تمام تر کراچی ہی سے حاصل کی ہے،روزگار کا سلسلہ کچھ یو ں ہے کہ گارمنٹ اور ہوزری کی فیکٹریوں کے لیے لیبل بنانے کی صنعت سے وابستہ ہوں۔اور کچھ خاص نہیں ،بس اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی کوشش کرتاہوں۔
 
اللہ آپ کے رزق میں برکت دے اور آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین
 
وعلیکم السلام​
prod_442_19600.gif
 
ساجد

محفلین
جی تعلق تو میرا کراچی سے ہے، تعلیم بس واجبی سی ہے، اور تمام تر کراچی ہی سے حاصل کی ہے،روزگار کا سلسلہ کچھ یو ں ہے کہ گارمنٹ اور ہوزری کی فیکٹریوں کے لیے لیبل بنانے کی صنعت سے وابستہ ہوں۔اور کچھ خاص نہیں ،بس اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی کوشش کرتاہوں۔
خوش آمدید جناب۔
 
Top