افواہیں

سید رافع

محفلین
سنی سنائی بات جھوٹ ہے۔ اس لڑی میں آپ افواہیں یعنی سنی سنائی باتیں لکھ سکیں گے تاکہ بقیہ شہر اور لڑیاں افواہوں سے محفوظ رہیں۔ اس لڑی کی کوئی بات لڑی سے باہر کاپی پیسٹ نہ کریں تاکہ ہم سب اطمینان سے رہیں۔ :)

سو یہ رہی پہلی بات:

کیا یہ خبر درست ہے کہ فائزر کی دوسری شاٹ کے ساتوں دن کمر کے نیچے درد ہوتا ہے۔ بعض صورتوں میں سوجن اور بعض صورتوں میں معمولی سا ابھار آجاتا ہے۔ معلوم نہیں لیکن کیا یہ صحیح ہے کہ بعض صورتوں میں کمر کا گوشت لٹک کر دم جیسا ہو جاتا ہے؟

چائنیز سینوفارم کے بارے میں کیا یہ خبر ٹھیک ہے کہ اس سے ریکشن یا ریفلیکسز کم ہو جاتے ہیں؟ ذہن میں ابہام کی وجہ سے ہاں کہنے کی کیفیت ہو جاتی ہے؟ کچھ کیسیز میں جاب شدہ لوگ جنہوں نے یہ ویکسین لگائی کیا انہوں نے اپنی سیلری کی کٹوتی بھی باآسانی قبول کر لی؟ اگر کام زیادہ کہا جائے تو کرتے ہیں؟ ہر غلطی کو اپنی غلطی سمجھتے ہیں۔ بعض کو اس ویکسین سے کیا یہ اثر ہوا ہے کہ اگر خودکشی کرنے کو کہا جائے تو کر لیتے ہیں۔

کیا یہ نیوز ٹھیک ہے کہ جو لوگ سن ٢٠٢١ میں ویکسین لگوا لیں گے انکی ایمنٹی کووڈ کی ١٢ ویو پر صفر ہو گی اور انکے پھپڑے جل جائیں گے اور وہ پہلے ۵ روز میں مارے جائیں گے؟
 
سیما علی

لائبریرین
ایک وبا تو کرونا (کورونا) کی ہے جس نے دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، لیکن ایک اور وبا بھی ہے جس کا زور کرونا کی وبا سے کم خطرناک نہیں، اور وہ ہے افواہوں اور سازشی نظریوں کی وبا۔
 
سیما علی

لائبریرین
مثلاً ایک سابق سینیٹر نے سینکڑوں کے مجمعے میں یہ دعویٰ کیا کہ یہ ویکسین دجال کا منصوبہ ہے۔ اس کے لگتے ہی محرم رشتوں کی تمیز بھی ختم ہو جائے گی اور بالآخر منصوبہ ہوگا گریٹر اسرائیل کی تکمیل کا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں تو ایسی افواہوں پر گپ شپ کرنا بھی ان کو آگے پھیلانے والی بات ہی ہے کیونکہ ان کو پڑھ سُن کر، میرے جیسا ، کمزور ایمان والا ان پر یقین بھی لا سکتا ہے!
 
سیما علی

لائبریرین
انڈیا میں کووڈ 19 کی ویکسین میں سور کا گوشت ہے۔۔۔
انڈیا میں بعض اسلامی سکالرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی مسلمان کو کووڈ 19 کی ویکسین نہیں لگوانی چاہیے کیونکہ اس میں سور کا گوشت ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے

انڈیا میں بعض اسلامی سکالرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی مسلمان کو کووڈ 19 کی ویکسین نہیں لگوانی چاہیے کیونکہ اس میں سور کا گوشت ہوتا ہے۔

لیکن انڈیا میں متعارف کرائی گئیں دونوں ویکسینز میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ٹوئٹرپر اس مسئلے پر کافی بات چیت ہوتی رہی اور یہ کہا گیا کہ کورونا ویکسین ’حلال‘ نہیں ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہاں کس ویکسین کی بات ہو رہی ہے کیونکہ مارکیٹ میں کورونا وائرس کی کئی ویکسینز موجود ہیں۔

انڈیا میں تاحال صرف استعمال کے لیے صرف دو ویکسینز منظور ہوئی ہیں۔ ان میں کوویشیلڈ (برطانوی آکسفورڈ-ایسٹرا زینیکا ویکسین کا مقامی نام) اور کوویکسین (بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے مقامی طور پر تیار کووڈ 19 ویکسین) شامل ہیں۔

ان دونوں میں سور سے بنا جیلیٹن استعمال نہیں ہوتا۔

فائزر اور موڈرنا کی کورونا ویکسینز بھی سور سے بنے جیلیٹن سے پاک ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
باقی دنیا کی طرح سازشی نظریات پھیلانے والے انڈیا میں بھی یہی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ کورونا ویکسین میں تو مائیکرو چِپ موجود ہے۔ یہ دعوے سوشل میڈیا پر کئی بار شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ایک مختصر سی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک اسلامی سکالر کہتا ہے کہ ویکسین میں ایک چِپ ہے جس سے آپ کے ذہن کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔
 
حسرت جاوید

یہ ہماری تعلیمی حالت ہے اور یہ ہمارے اسلامی 'سکالر' کا حال ہے۔
 
باقی دنیا کی طرح سازشی نظریات پھیلانے والے انڈیا میں بھی یہی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ کورونا ویکسین میں تو مائیکرو چِپ موجود ہے۔ یہ دعوے سوشل میڈیا پر کئی بار شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ایک مختصر سی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک اسلامی سکالر کہتا ہے کہ ویکسین میں ایک چِپ ہے جس سے آپ کے ذہن کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔
ان بھلے لوگوں کو کوئی بتائے کہ آپ کا ذہن پہلے ہی آپ کے ہاتھ میں موجود موبائل کے ذریعہ کنٹرول کیا جا چکا ہے۔ مزید کسی چپ کی کیا ضرورت ہے؟
 
فاخر رضا

محفلین
I need your help in convincing the general public about safety of all vaccines

Please don't forward any messages against vaccination even for inquiry in any group.

Don't forward any messages from non concerned people who have no background knowledge and have not studied and practiced infectious diseases

Promote messages only from reliable resources like WHO, CDC etc
Promote messages from Government of Pakistan and Government of Sindh about corona SOPs and vaccination

Convince people to get vaccines and give examples of those community leaders who are promoting vaccination by vaccinating themselves

Convince people to visit government hospitals in case of any symptoms and especially if the oxygen Saturation is below 94%

Never ever be part of propaganda campaign as we will be answerable to Allah and will be punished for promoting false unreliable news
JazakAllah​
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
افواہوں میں پھیلانے والوں کا قصور اتنا نہیں ہوتا جتنا ہم لوگوں کا خود ہوتا ہے۔ افواہوں میں وہی باتیں ہوتی ہیں جو خدشات کی صورت ہمارے اپنی ذہن میں پل رہی ہوتی ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
اس لطیفے طرز کی "چَپ" بھری افواہ کو بھی دیکھیں:

چپ زدگان -- ظفرجی

کل ایک ویڈیو دیکھی-
بڑا حیرت انگیز منظر تھا-

ایک بزرگ کوئی سٹھ پینسٹھ برس کے، قمیض اتارے ، بنیان پہنے ، بازو پہ اپنے مقناطیس کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا پھیر رہے تھے- حیرت کی بات یہ تھی کہ مقناطیس ایک خاص مقام پہ خود بخود چپک رہا تھا گویا اندر کوئی میٹل بھرا ہو-

بزرگ کا کہنا تھا کہ عین اس جگہ اس نے کرونا ویکسین لگوائی ہے- ایک اور ویڈیو بھی اسی نوع کی نظر آئی جس میں بازو پہ میگنٹ پھیرا جا رہا تھا-
حساس طبیعت ہونے کی وجہ سے میرے دل میں خدشات سر اٹھانے لگے ہیں- تخیلات کے پردے پہ ایک منظر ابھرا ہے جو انتہائی قابلِ غور ہے-

یہ ریڈمونڈ، واشنگٹن، یو ایس اے میں مائکروسوفٹ کا مرکزی دفتر ہے- تاریک کمرے میں جھلملاتی اسکرینوں کے سامنے 5 ٹاپ سائنس دان سر جوڑے بیٹھے ہیں- بل گیٹس ان میں سرفہرست ہے- آج مائکروسوفٹ اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا تجربہ کرنے جا رہی ہے-

اچانک ہی ایک سائنسدان خوشی سے چیختا ہے " بھائی پھیرو سے اللہ بخش کے سگنلز آ رہے ہیں سر !!"
اس پر کمرے کی خاموش فضاء تالیوں سے گونج اٹھتی ہے- اسی دوران دوسرا سائنس دان رپورٹ دیتا ہے کہ گگومنڈی سے حاجی شبیر کے سگنلز بھی صاف آ رہے ہیں-

بل گیٹ سمیت سب سائنس دان فخر سے اپنی کرسیوں سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور آپس میں گلے ملتے ہیں- مائکروسوفٹ گزشتہ 20 برس سے اپنی تاریخ کا سب سے مہنگا پروجیکٹ کر رہی تھی- 22 کروڑ پاکستانیوں میں انٹلیکٹ چِپ لگانے کا تجربہ، جس کے بعد اس عظیم راز سے پردہ اٹھ جانا تھا کہ دو نمبر کاموں میں ہم نمبر دو کیسے ہوئے؟

بل گیٹس فوری طور پر ٹیلی فون کی طرف بڑھتے ہیں- وہ صدر امریکہ کو اپنی کامیابی کی نوید سنانا چاہتے ہیں- اچانک ہی ایک سائنس دان چیختا ہے:
"سر .... گڑبڑ ہو گئی ... ہم ہدف کو کھو رہے ہیں- ہمارا رابطہ ٹوٹ رہا ہے سر !!"
پانچوں سائنس دان بھاگم بھاگ کمپیوٹر اسکرینز کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جہاں سے تمام معلومات غائب ہو چکی ہیں اور صرف تارے نظر آ رہے ہیں-
" یہ کیا ہوا ؟ سوفٹ ویئر کریش ہوا یا میڈیا بریک ڈاؤن ؟" بل گیٹ پریشانی کے عالم میں سر کھجانے لگتا ہے-

"سر سوفٹ وئیر بھی ٹھیک چل رہا ہے اور میڈیا بھی- سگلنز ہیک ہو رہے ہیں- شاید چائنا یا رشیا کی شرارت ہے"
"ہاؤ اٹس پوسیبل؟ ہماری 20 برس کی محنت اکارت ہو گئی؟"
"نو سر ... " دوسرا سائنس دان آگے بڑھتا ہے- " سگنلز تو مکمل کوڈڈ ہیں- اٹس امپوسیبل ٹو ہیگ دِم- گڑبڑ کہیں اور ہے- آپ ناسا سے مدد لے کر ہدف کو براہ راست دیکھیں"

بل گیٹس فوراُ ناسا کا نمبر ملاتا ہے- اگلے ہی لمحے ملکِ خداداد کی فضاؤں میں تیرتے ہوئے مصنوعی سیارے حرکت میں آتے ہیں- بھائی پھیرو کے اللہ بخش اور گگو منڈی کے حاجی شبیر کو لوکیٹ کر کے زوم کیا جاتا ہے-

" اوہ مائی گوش !! " بل گیٹ اور اس کے ساتھی ششدر رہ جاتے ہیں-
اللہ بخش اور حاجی شبیر پہ میگنٹ پھیر کر سافٹ وئیر اڑا چکے ہیں-
 
آخری تدوین:

علی وقار

دونوں چِپ زدگان اپنے بازوؤں پہ میگنٹ پھیر کر سافٹ وئیر اڑا چکے ہیں-
وہ بے چارے لوکیشن ٹریس کر کے اشتہار بھیجنے کے چکروں میں رہتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ میلہ ہمارا کمبل چرانے کے لیے سجایا گیا ہے۔
 
سنی سنائی بات جھوٹ ہے۔ اس لڑی میں آپ افواہیں یعنی سنی سنائی باتیں لکھ سکیں گے تاکہ بقیہ شہر اور لڑیاں افواہوں سے محفوظ رہیں۔ اس لڑی کی کوئی بات لڑی سے باہر کاپی پیسٹ نہ کریں تاکہ ہم سب اطمینان سے رہیں۔ :)

سو یہ رہی پہلی بات:

کیا یہ خبر درست ہے کہ فائزر کی دوسری شاٹ کے ساتوں دن کمر کے نیچے درد ہوتا ہے۔ بعض صورتوں میں سوجن اور بعض صورتوں میں معمولی سا ابھار آجاتا ہے۔ معلوم نہیں لیکن کیا یہ صحیح ہے کہ بعض صورتوں میں کمر کا گوشت لٹک کر دم جیسا ہو جاتا ہے؟

چائنیز سینوفارم کے بارے میں کیا یہ خبر ٹھیک ہے کہ اس سے ریکشن یا ریفلیکسز کم ہو جاتے ہیں؟ ذہن میں ابہام کی وجہ سے ہاں کہنے کی کیفیت ہو جاتی ہے؟ کچھ کیسیز میں جاب شدہ لوگ جنہوں نے یہ ویکسین لگائی کیا انہوں نے اپنی سیلری کی کٹوتی بھی باآسانی قبول کر لی؟ اگر کام زیادہ کہا جائے تو کرتے ہیں؟ ہر غلطی کو اپنی غلطی سمجھتے ہیں۔ بعض کو اس ویکسین سے کیا یہ اثر ہوا ہے کہ اگر خودکشی کرنے کو کہا جائے تو کر لیتے ہیں۔

کیا یہ نیوز ٹھیک ہے کہ جو لوگ سن ٢٠٢١ میں ویکسین لگوا لیں گے انکی ایمنٹی کووڈ کی ١٢ ویو پر صفر ہو گی اور انکے پھپڑے جل جائیں گے اور وہ پہلے ۵ روز میں مارے جائیں گے؟
پہلے پانچ روز میں مریں یا نہ مریں ہاں سُنا ہے کہ ایک ہفتے تک ضرور بخار رہتا ہے
 
Top