مبارکباد اعجاز بھائی کو سالگرہ مبارک

شمشاد

لائبریرین
اس وقت انڈیا میں رات کے بارہ بجے ہیں اور تاریخ 22 جنوری ہو چکی ہے۔

آج اس اردو محفل کے روح رواں اور انتہائی معزز رکن جناب اعجاز اختر صاحب کی سالگرہ ہے۔

اعجاز بھائی میں آپکو اردو محفل کی جانب سے آپ کی سالگرہ پر بہت بہت مبارک اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔
 

بلال

محفلین
میری طرف سے بھی اعجاز اختر صاحب آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔۔۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو زندگی کی ڈھیروں خوشیاں عطاء فرمائے۔۔۔ آمین
 

زونی

محفلین
اعجاز انکل آپکو سالگرہ بہہہہہہہہہہہہت مبارک ہو اور اور دعا کہ اللہ آپ کے لئے مزید آسانیاں اور خوشیاں عطا کرے:)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب میری طرف سے آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک اس دعا کے ساتھ کے جتنی بھی زندگی گزرے وہ صحت مند گزرے آمین
سالگرہ مبارک

 

الف عین

لائبریرین
شمشاد۔۔۔ پہلے تمہارا بہت بہت شکریہ کہ تم نے یاد رکھا یہ دن۔
بلال، زکریا، زونی۔ ظفری، ماوراء، جہاں زیب، تم سب کا بھی بہت بہت شکریہ۔ میری دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔ اور مجھے بھی دعاؤں میں‌ یاد رکھیں۔
وارث۔ حفیظ تو مجھے بھی اکثر یاد آتے رہتے ہیں۔ جب لوگوں کو میں اپنے ریٹائر مینٹ کی بات کرتا ہوں تو اکثر کہتا ہوں کہ ابھی تو میں۔۔۔۔۔
خرم۔ خوبصورت نظم کا بھی بہت بہت شکریہ۔
 

فاتح

لائبریرین
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطا فرمائے۔ آمین!
 

جیہ

لائبریرین
بابا جانی بہت بہت مبارک ہو سالگرہ کا یہ دن۔ کاش اللہ میری یہ دعا قبول کرے کہ آپ ایسے ہزاروں دن دیکھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
سخنور (خرم)، الف نظامی، جوجو اور فاتح۔۔
بہت بہت شکریہ۔
بس تم سب کی دعاؤں کی ہی ضرورت ہے عمر کے اس جھٹپٹے میں۔ ہجری اعتبار سے تو سٹھیا چکا ہوں، لیکن خدا کرے کہ سٹھیانا بھی مثبت ہی ثابت ہو۔۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ میرے ہم نام۔۔جو دعائیں مجھے دی گئی ہیں، ممکن ہے کہ وہ غلطی سے تم کو بھی مل جائیں نام ایک ہی ہونے کی وجہ سے۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
چاچو آپ بھی 22 جنوری:eek:

اس کا مطلب ھے اس دن دنیا کی دو عظیم شخصیات کی ولادت ہوئی (میری تاریخِ وِلادت بھی 22 جنوری ہی ھے);)
بہت بہت مبارک ہو اور اللہ کرے آپ ہمیشہ یوں ہی ہمارے ساتھ رہیں، اللہ پاک اپ کو بہت سی آسانیاں عطا فرمائے(آمین)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب جو جو حضرات استاد محترم کے لیے عمر خضر عطا فرمائے۔ کی دعا کر رہے ہیں ان سے درخواست ہے اس دعا کے ساتھ صحت کی بھی دعا دے عمر خضر کا کچھ فائدہ نہیں اگر صحت ٹھیک نہیں تو شکریہ
 
Top