اختر شیرانی اعترافِ محبت ۔۔۔۔۔

حجاب

محفلین
اعترافِ محبت۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

لو آؤ کے رازِ پنہاں کو رسوائے حقیقت کرتا ہوں
دامنِ زبانِ خاموشی کو لبریزِ شکایت کرتا ہوں
گھبرا کے ہجومِ غم سے آج افشاں ، افشائے حقیقت کرتا ہوں
اظہار کی جرّات کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
فِکر آباد دنیا میں مری ،اِک مسجود افکار ہو تم
شاعرستانِ ہستی میں مری،اِک معبود اشعار ہو تم
اور میرے پرستش زارِ دل میں اِک بُتِ شیریں کار ہو تم
میں جس کی عبادت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
مدّت سے محبت کرتا تھا، سو جان سے تم پر مرتا تھا
راتوں کو میں روتا رہتا تھا،راتوں کو میں آہیں بھرتا ہوں
ہاں راتوں کو آہیں بھرتا تھا، پر تم سے کہتے ڈرتا تھا
آج اس کی جسارت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
تم چاند سے بڑھ کر روشن ہو، زہرا کی قسم، تاروں کی قسم
تم پھول سے بڑھ کر رنگین ہو، فطرت کے چمن زاروں کی قسم
تم سب سے حسین ہو دنیا کی، دنیا کے نظاروں کی قسم
دنیا سے بھی نفرت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
اس مکر کی دنیا میں کہ جہاں معیارِ صداقت کچھ بھی نہیں
دو اشکوں سے بڑھ کر سچّا اور اظہارِ محبت کچھ بھی نہیں
روتا ہوں تمہاری یاد میں گو رونے کی شہادت کچھ بھی نہیں
پیش اتنی شہادت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
جب رات کی بے کس تنہائی میں، آپ کو تنہا پاتا ہوں
میں بربطِ دل سے سوز و گداز عشق کے نغمے گاتا ہوں
اتنا تو بتا دو تم بھی مجھے
کیا میں بھی کبھی یاد آتا ہوں
بتلاؤ کے منّت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
گر حکم دو روشن تاروں کو میں لا کے جھکا دوں قدموں پر
جنّت کے شگفتہ پھولوں کی جنّت سی بسا دوں قدموں پر
سجدہ گاہء مہر و ماہ کو بھی سجدے میں گِرا دوں قدموں پر
ناچیز ہوں ہمت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔( اختر شیرانی )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪​
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب۔ عمدہ انتخاب ہے۔ شیئر کرنے کا شکریہ!

اختر شیرانی اردو شاعری میں شاید پہلا رومانی شاعر ہے جس نے لڑکیوں کے نام لے لے کر شاعری کی ہے۔ یہ نظم بھی کسی افشاں کے نام ہے۔
اس کے علاوہ "بہارِ حسن کا تُو غُنچۂ شباب ہے سلمیٰ" اور مشہور زمانہ نظم "یہی وادی ہے وہ ہمدم جہاں ریحانہ رہتی تھی" وغیرہ اس سلسلے میں‌ کافی مشہور ہیں۔
 
Top