سیما علی

لائبریرین
سید عمران :
رینجر کا حملہ ہی لگتا ہے کہ بڑے بڑے نام گرفت میں آئے ہیں۔ سید عمران بھی کبھی کبھار تفریح طبع کے لیے یوں ہی چونچ لڑا لیا کرتے ہیں۔ تاہم اس بار جھگڑے کی جگہ سے گرفتار کیے گئے تو یہ ستارہ امتیاز ملا۔ یوں ستاروں پر کمند ڈالنے کا کام بھی کیا۔ ایک غیر سرکاری گفتگو کے دوران بتاتے ہیں کہ میری نظر تمغہ جرأت پر ہے۔ جو محنت اور لگن ان کا خاصہ ہے۔ ہم وہ مقام بھی ان کے پاؤں میں دیکھتے ہیں۔
بہت اعلیٰ بہت عمدہ زبردست پر پر بے شمار نکتے پر حیران کن بات ہے کہ چرچلِ اعظم کو ستارۂ امتیاز ملا مفتی صاحب بھلا ایسی حرکت کیسے کر سکتے ہیں @ مفتی صاحب حاضر ہوں:applause::applause::applause::applause::applause: ترقی ترقی تر قی
 

مومن فرحین

لائبریرین
آپ کو کافی محنت کرنی پڑے گی۔ میرا محفلی تجربہ بتاتا ہے کہ آپ معطل ہونے کی خداداد صلاحیت سے محروم ہیں اور بقول سعدی ایں سعادت بزور بازو نیست۔۔۔۔

بہت شکریہ نیرنگ بھائی ۔۔۔ میں سمجھ رہی ہوں آپ کا مطلب تھا کہ میں بہت خوش مزاج ، ملنسار ، اور نرم گفتار ہوں ۔ بہت شکریہ جو آپ نے مجھے پہچانا ۔ :LOL:
پر میں کوئی بھی بات سیکھ ہی لیتی ہوں ۔ بس کوئی سکھا دے ۔ :heehee:
 

سیما علی

لائبریرین
میرا ارادہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف باقاعدہ چند محفلین لے کر احتجاج کیا جائے۔ جس عمر میں یہ معطلی کی سزا بھگت آئے ہیں۔ امید ہے کہ بڑے پر پرزے نکالیں گے۔ ہم مستقبل میں انہی "محفلی گلو بٹ" کی کرسی پر رونق افروز دیکھتے ہیں۔
نیرنگ بھیا ان سے ایک بلب تو لگایا نہیں جاتا کمر تڑوا آئے یہ کیا پر پرُزے نکالیں گے :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
 

سیما علی

لائبریرین
:zabardast1::zabardast1:
اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یا جو سزا کاٹ کر دوبارہ نہیں آتے۔ یا وہ بھی جو سزا کاٹنے گئے تو واپس ہی نہیں آئے۔ الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔
بہت اعلیٰ بہترین تحریر ڈھیروں دعائیں سلامت رہیے اور یونہی محفل میں قوس و قزح کے رنگ بکھرتے رہیے :rainbow::rainbow::rainbow::rainbow::rainbow::flower::flower::flower::flower::great:
 
Top