مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

نبیل

تکنیکی معاون
تعبیر ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں محفل فورم کا بہت خیال رہتا ہے اور انہوں اس فورم میں اپنی شمولیت کے ساتھ ہی نئے نئے سلسلے شروع کر کے اس کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی دوست اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ تعبیر کی وجہ سے ہی انہوں نے فورم پر باقاعدگی سے گپ شپ میں حصہ لینا شروع کیا ہے۔ ماوراء نے حال ہی میں فورم پر کچھ دلچسپ سلسلے شروع کیے ہیں، میرا قیاس ہے کہ ماوراء کی اس فعالیت میں کچھ ہاتھ تعبیر کا بھی ہے۔ :) میں کبھی کبھار ان کی تجاویز کا بروقت جواب نہیں دے پاتا ہوں تو مجھے ان کی جانب سے غصے بھرا ذپ موصول ہوتا ہے جس کا عنوان دیکھ کر ہی میرا خون خشک ہوجاتا ہے۔ :)
میری دعا ہے کہ تعبیر اسی طرح اس محفل کی رونق بڑھاتی رہیں اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلاتی رہیں۔
 

ماوراء

محفلین
جی ہاں۔۔ تعبیر پی ایم کر کر کے اتنا تنگ کرتی ہیں کہ بندہ فعال ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ :laugh:

نبیل بھائی، آپ کا خون خشک ہو جاتا ہے؟ یہاں تو آپ کو دیکھ کر لوگوں کا خون خشک ہو جاتا ہے۔ تعبیر ، پی ایم کا ایسا کون سا عنوان ہوتا ہے۔ ہمیں بھی بتا دیں۔ :p
 

ماوراء

محفلین
ماوراء زبردست ۔۔ یہ تو بہت اچھا کیا تم نے ۔۔ اس بار تعبیر سسٹر کو ہی مہمان بننا چاہیئے تھا ۔۔۔:cat: تم نے صحیح وقت پر آداب میزبانی نبھائے ۔۔۔:grin:
میں نے ابھی شروع کرنے کا تو نہیں سوچا تھا۔ کل اتفاق سے تعبیر نے کہہ دیا کہ ان کا بھی اپنے بارے میں سننے کو دل کر رہا ہے۔ تو باجو کے کہنے پر تھریڈ شروع کیا۔ :)
 

زیک

مسافر
تعبیر شاید نت نئے آئیڈیاز میں محفل کی فعال‌ترین رکن ہیں۔ ("شاید" اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کوئ اور دعوٰی‌دار آ کر چڑھائ نہ کر دے :p) مجھے تو آج تک یہ سمجھ نہیں آ سکا کہ اتنے آئیڈیاز انہیں آتے کہاں سے ہیں۔

خوش‌مزاج اور ملنسار ہیں مگر ساتھ ساتھ کافی حساس بھی۔
 

زونی

محفلین
آہا ماوراء بہت اچھا کیا جو آج تعبیر سسٹر کی بھی باری آئی مہمان بننے کی :grin:

میرا خیال ھے کہ ہر انسان میں کچھ امتیازی خصوصیات ہوتی ہیں جو دوسرے انسانوں سے اسے ممتاز کرتی ہیں اور تعبیر کی امتیازی خصوصیت یہ ھے ان کے پاس ڈھیر سارے نئے آئڈیاز ہر وقت جیب میں موجود ہوتے ہیں :grin: تاکہ محفل کی بوریت بھی جاتی رہے اور ممبرز کے مابین خوشگوار فضا بھی قائم رہے :)
ابھی اتنا ہی ، باقی آرام سے لکھتی ہوں :)
 

تعبیر

محفلین
٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے

سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ ماوراء مجھے مہمان بنانے کے لیے پر اتنی جلدی :eek: ایک دو دن تو دیے ہوتے ۔ میں روز یہاں اتی ہوں پر ماشاءاللہ اجکل محفل کافی ایکٹو ہو گئی ہے تو سارا وقت تو میرا پڑھنے میں ہی نکل جاتا ہے ۔ اتنے تھریڈز جمع ہو گئے ہیں وہ میں پوسٹ ہی نہیں کر پاتی ۔اب آپ نے یہاں بزی کر دیا
اس سوال کا جواب میں دینا چاہونگی ۔ محفل بھی اس دنیا کی ہی طرح ہے جس نے آنا ہے اس نے ایک دن جانا بھی ہوتا ہے۔ میرے خیال سے جو ممبرز چلے جاتے ہیں وہ مرحوم ہو جاتے ہیں :grin: چند دن ہم انہیں یاد کرتے ہین اور پھر بھول جاتے ہیں۔ اج تک کوئی فارم کسی کے جانے سے رکا ہے اور نا ہی رکے گا ۔ محفل میرے آنے سے پہلے بھی محفل ہی تھی اور اب بھی ہے اور میرے بعد بھی رہے گی۔ تعبیر نا بھی ہوئی تو کوئی تعبیر جیسا /جیسی ضرور ہو گا

سب سے پہلے تو تمھارا بے حد شکریہ ماورہ
68-1.gif
کوئیک سروس ۔ :hatoff:

میں تمھاری شکر گزار ہوں :hatoff:

آپ دونوں کے کہنے پر مان گئی اب اپ کی باری ہے اور آپ نے بھی میری طرح مان جانا ہے

آپ کا بھی شکریہ باجو۔ :hatoff:

کوئی اور سوال آپ کے ذہن میں ہے تو بتائیں۔۔ وہ بھی شامل کر دوں؟

ہاں میں ایک اور سوال کا اضافہ چاہونگی :hatoff: وہ یہ کہ تعبیر کی ناپسندیدہ بات/ عادت
مجھ میں کسی کو کیا ناپسند ہے یا مجھ سے کوئی گلہ یا شکوہ
پلیز اسے اگر شامل کر لیں تو مہربانی ہو گی

باقی آپ نے اتنا اچھا تھریڈ بنا کر میری تو کچی کر دی بلکہ چھٹی ہی کر دی :blush:

باقی سب کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے یہاں اپنا قیمتی وقت دیا اور میرے بارے میں کہا اس کے لیے شکریہ :) مین پڑھنے کے بعد آج یا بعد میں جواب دونگی
ایک بار پھر سب کا بہت بہت شکریہ :hatoff:
 

تعبیر

محفلین
سعود تم بھی کمال ہو اور راہبر شکریہ جناب اتنے مزیدار فروٹس کا اب میرا دل چاٹ کھانے کو کر رہا ہے :)


اف اف اف ظہور اور ابو شامل آپ نے تو مجھے شرمندہ ہی کر دیا :blush:

ہائیں نبیل بھی یہاں آئے ہیں ۔مہربانی جناب

آپ سب کا شکریہ میں بعد میں آرام سے کرونگی اور جوابات بھی دونگی انشاءاللہ پہلے میں ذرا چہل قدمی کر آؤں محفل کے مختلف باغات کی
 

ظفری

لائبریرین
مجھے دیر ہوگئی ۔ سارے کارنر کے پلاٹ نکل گئے ۔ :(
خیر میں ایک پلاٹ لے لیتا ہوں ، کیا ہوا جو ذرا پیچھے ہے ۔ مگر ویسٹ اوپن تو ہے ناں‌ ۔ ;)
 

تیشہ

محفلین
آپ دونوں کے کہنے پر مان گئی اب اپ کی باری ہے اور آپ نے بھی میری طرح مان جانا ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے سے یہ اُمید نا رکھی جائے :hatoff: :music:
باقی بعد میں تفصیل سے ، :grin: ،
 

تیشہ

محفلین
تعبیر سے میری بات آئی لو یو '' سے ہوئی :music: جب مجھے یہ کہہ رہی تھیں دوستی کا ۔ ۔تب میں ان سے واقف نہیں تھی ۔۔ تو مجھے کچھ عجیب لگا :grin::grin: اور میں نے حسب ِ عادت دل کھول کر لیکیچر سنا ڈالا تھا ،
میں نے سوچا خواہمخواہ نہ جان ہے نا پہچان ہے دوستی کرلو ، اور کل کو یہ کہتیں ہوئیں چل پڑیں کہ ہم کونسا جگری یار ہیں :music: تو میں نے سوچا ان سے فون نمبر مانگتی ہوں ۔۔:laugh: چھوٹے بھا سے اک پتے کی بات سیکھی کہ جو آپ سے دوستی کرنا چاہے ، (لڑکی،) آپ اس سے نا کرنے کے موڈ میں ہوں تو آپ اس سے اسکا فون نمبر مانگ لیں کہ دوستی میں تو فون پے ہی رکھتی ہوں :hatoff: اور جانتی ہوں اکثریت نیٹ پے آنے والی لڑکیاں ایسی بھی ہوتیں ہیں جو فرینڈسپ تو کرنے کے موڈ میں ہوتیں ہیں مگر ، دیکھاواے کی ، چند دن کی ،
اور مجھے ایسی دوستی اک آنکھ نہیں بھاتی ،، پہلے کئی دیکھ ، چکی ہوں یہاں ، اسی لئے اب دیکھ بھال ، سوچکر کرتی ہوں وہ بھی اس سے جس سے صرف میرا دل ہو ، اور موڈ ُ ہو :hatoff:
تعبیر کو میں نے آزمانے کے لئے ان سے انکا نمبر مانگا تھا :laugh: اور خود ریلکیس ہوکے بیٹھ گئی جانتی تھی نمبر تو اب تعبیر دیں گیں نہیں ۔۔ ۔مگر :eek: مجھے حیرت کا جھٹکا لگا تعبیر بچاری نے آئیں ۔۔بائیں شائیں کئے بغیر مجھے اپنا نمبر دے دیا :blush:
تب مجھے لگا :laugh: اچھا خیر ہے ۔۔ نمبر آگیا ہے کونسا اب یہ کریں گیئں ، یا سنیں گیئں ۔ میں تو بات چیت ، رابطہ ہی سارا فون پے رکھتی ہوں تو انکے پاس کہاں سننے ، کرنے کا وقت میسر آئے گا :laugh:
مگر
care2-1.gif
مجھے جب تعبیر کا فون آیا اتنی لمبی بات چیت ہوئی تو مجھے بہت اچھی لگیں
68-1.gif

بلکل سیدھی سادھی، مصعوم سی ہیں ۔۔ بلکل بچوں کے جیسی ۔ ۔۔ اور مجھے فرزانہ کے جیسی لگیں بہت حساس ،
تب مجھے ان سے بات کرکے بہت اچھا لگا ۔۔اور اسدن سے میری انکے ساتھ دوستی بہت اچھی اور گہری ہوگئی اور میرا خیال ، اندازے سب غلط نکلے ،، تعبیر بلکل بہنوں جیسی ، اور بہت اچھی سہیلی بنیں ،
پہلے تاثر کچھ نہیں تھا ،۔ مگر ان سے بات چیت کرکے انکے بارے میں بہت خوبصورت ، اچھا تاثر قائم ہوا جو آج بھی ہے ۔ ۔۔ مجھے ان پے بہت پیار بھی آتا ہے اور غصہ بھی ۔۔
غصہ تب ۔ ۔جب یہ ذرا ذرا سی بات کو لے کر اپ سیٹ ہوجاتیں ہیں ۔۔ :mad: ہزار بار سمھایا ہے کسی کی پرواہ نا کیا کریں ۔۔ اگر کچھ ہو تو بھی دل پے مت لے یار ،۔۔ ۔ مگر یہ واقعی بہت حساس ہیں :(
جس دن محفل پے نا آئیں اسدن ساری محفل بھائیں ۔ ۔۔ بھائیں کر رہی ہوتی ہے :music: سنسان ویران ،
انکی ہی بدولت رونق ہے ۔ ۔۔ چہل پہل ہے ۔ ۔۔
میں تو تعبیر کو پرفیوم ۔۔ ہی گفٹ دینا چاہوں گی ، یا پھول :hatoff:
یا کوئی خوبصورت سی شال ۔۔ اسکارف ،۔۔


کوئی ایسی بات :confused: جو نہیں کہی ہو ،،،
آئی لو یو تعبیر ، ۔۔
68-1.gif
آپ واقعی میں بہت اچھی سہیلی ہیں ۔ ۔ ۔میری کوئی بات بری ُ یا عجیب لگی ہو تو سوری :blush: ،
کوئی مشورہ ، ،۔ ۔۔
کچھ بھی ہو ۔ ۔ ٹینشن لینے کا نہیں ۔ ۔ ۔ دینے کا :grin::grin: :hatoff:
کوئی سبق مجھ سے بھی سیکھ لیں ۔۔ :music:
 

تیشہ

محفلین


:grin:
ہنسو مت :music: تمھیں تو پتا ہی ہے میرے مزاج کا ۔ ۔۔
اور تب تازہ تازہ سنا تھا نیٹ فرینڈشیپ ہے نا کہ جگری یار :blush: تو اب میں لیکچر بھی نا جھاڑتی ، ۔۔ ۔

sssssssss-1.gif


اور میں کونسا تعبیر کو سنا ُ رہی تھی :hatoff: تعبیر بچاری تو تب جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے تھے انکو آئے ہوئے :grin::grin:
 

تیشہ

محفلین
اب اتنی ہی گہری اور اچھی دوستی ہے ہم دونوں میں ۔ ۔۔
تعبیر کل میں آپکو فون کرنے والی ہوں ۔ ۔۔ مجھے آپ سے بات کئے بہت دن ہوئے ۔ ۔۔ :hatoff:

68-1.gif
 

ماوراء

محفلین
نہیں ۔۔ میں سوچ رہی تھی۔۔۔ شکر ہے میں نے آپ کو دوستی کے لیے نہیں کہا تھا۔ ورنہ مجھے بھی لیکچر سننا پڑتا۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین

١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

سچی ۔۔۔ پہلی بار تو مجھے تعبیر پر امن کا گمان ہوا ۔ وہی انداز ، وہی آئیڈیاز ، یہ گمان کچھ دن تک قائم رہا ۔ مگر جب میری تعبیر اپنے انٹرویو کے حوالے سے بات شروع ہوئی تو ایک الگ شخصیت لگیں ۔ اور شخصیت کا جو پہلو سب سے پہلے مجھ پر اُجاگر ہوا ۔ وہ ان کی دوست فطرت تھی ۔ کہ ہر کسی کی طرف لپک کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے والی ۔ کھل کر بات کرنے والی ۔ شخصیت میں ہر وقت کچھ کرنے دینے کا جنون پایا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے تعبیر اس محفل پر بہت سے نئے آئیڈیاز کے علاوہ ایک متحرک ممبر بھی مانی جاتیں ہیں ۔ بس کبھی کبھی سمٹ جاتیں ہیں ۔ ( شاید گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ) ۔ ایسی صورت میں میں تو محفل پر ان کی کمی محسوس کرتا ہی ہوں ۔ مگر دوسرے اراکین بھی ان کو بہت مس کرتے ہیں ۔ :hatoff:

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
میری ان سے بات میرے انٹرویو کے دھاگے کے حوالے سے ہوئی ۔ ( اسی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ تعبیر شاید امن ہیں ۔ اور ان کو میرے انٹرویو کے دھاگے پر بدمزگی کا احساس ہے ۔ اسی لیئے یہ میرا انٹرویو دوباری جاری کرنا چاہ رہیں ہیں ۔ ( مگر بعد میں یہ غلط ثابت ہوا کہ میں کہہ چکا ہوں کہ تعبیر ایک بلکل الگ شخصیت ہیں ۔ ) :)

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو بہت بڑا سمجھنا ، ہر چیز میں دلچسپی کا کوئی پہلو نکال رکھنا ، یہ عادت مجھے بہت اچھی لگی ہے ۔ اور ظاہر ہے اسی عادت کے حوالے سے میں بھی سوچتا ہوں کہ دکھوں کے پہاڑوں کے سائے میں خوشیوں کے چھوٹے چھوٹے پودوں کو روندا نہ جائے تو بہت اچھا ہے ۔ :)

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

محفل کا اب ایک اہم ستون ہیں ۔ ماشاءاللہ سب لوگ اپنی اپنی جگہ تمام شعبوں میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ مگر تعبیر محفل پر لوگوں کو وقت دینے اور پھر ان کے آنے کا جواز پیدا کرتیں ہیں ۔ اگر خدانخواستہ ایک وہ چلیں گئیں تو بہت سے لوگوں کو اداس کر کے جائیں گی ۔ اور بہت سے لوگ محفل کو اداس کرکے چلے جائیں گے ۔ :(

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)
میرا خیال ہے کہ دعائیں بہتر رہیں گی ۔ خرچہ بچ جائے گا ۔ :grin:
ارے نہیں دعائیں تو تعبیر کو ضرور دیں جائیں گی ۔ مگر ان کو تحفہ دینا بھی بہت ضرور ہوگا چاہے وہ ایک دوستی کا پھول یا کوئی ویش کارڈ ہی ہو ۔ باقی ڈائمنڈز کی دوکانوں پر میرا جانا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے ۔ ورنہ میں اس بارے میں ضرور سوچتا ۔ ;)

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
کبھی اپنی بھی باتیں شئیر کریں ۔ :)

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔:grin:
جی ہاں " موقع " تو مناسب لگتا ہے ۔ تعبیر سے سوال کیا کیا جائے اب ۔۔ ہاں مشورہ یہ ضرور ہوگا کہ آپ سب کو اپنی طرح نہ سمجھیں کریں ۔ ;)
 

تیشہ

محفلین
نہیں ۔۔ میں سوچ رہی تھی۔۔۔ شکر ہے میں نے آپ کو دوستی کے لیے نہیں کہا تھا۔ ورنہ مجھے بھی لیکچر سننا پڑتا۔ :grin:



zzzbbbbnnnn.gif



کہہ کے دیکھتی تو ایسا ہی تمھیں سناتی ۔،۔۔ ، کیا کروں میں اپنی مرضی ،اور موُڈ کے بغیر دوستی بھی نہیں رکھ سکتی ۔۔ مگر تم سب تعبیر سمیت وہ ہو جن ِ سے ، میں نے خود فون پے رابطے رکھے اور تم سب سے ، میں نے اپنی مرضی سے دوستی کی ہے ۔۔۔ شکر ہے سب سے بہت اچھی نبھِ رہی ہے ۔ ۔ تعبیر بھی میرے ہی جیسی ہیں ۔ہماری اسی لئے آپس میں بہت اچھی دوستی ہوئی کہ کچھ انڈرسٹینڈنگ ہم دونوں میں ہوئی ۔۔
بس اللہ کرے تم سب سے میری ایسے ہی بنتی چلی آئے ۔ ۔۔
:hatoff:
 

ماوراء

محفلین
تعبیر کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا، وہی یہی تھا کہ بیس، اکیس سال کی کوئی لڑکی ہے- ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں۔ اور تاثر پہلے جیسا ہی ہے۔ بدلا نہیں ہے۔
تعبیر سے بات چیت کا آغاز شاید لڑائی شڑائی سے ہوا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں۔۔ لیکن محفل پر ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے، کہ کوئی نیا ممبر آ جائے اور آتے ساتھ گھل مل جائے تو یہاں لوگوں کو شک ہو جاتا ہے کہ کوئی پرانا ممبر آئی ڈی بدل کر آ گیا ہے۔ :grin: میرا تو اس طرف اتنا دھیان نہیں ہوتا، لیکن یہاں کے کھوجی اس طرح کی کئی افوائیں
پھیلاتے رہتے ہیں۔ اور کوئی شک نہیں۔۔۔ تعبیر امن کی بہن لگتی ہیں۔ اسی لیے شروع میں بہت سے اراکین کو شک گزرا کے تعبیر امن ہیں۔ کیونکہ آتے ساتھ بالکل امن جیسے کام شروع کر دئیے تھے۔:grin: امن بھی تعبیر کی طرح ہی حساس اور ہر وقت نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ محفل میں آتی تھی۔
پھر پی ایم میں تب بات چیت ہوئی جب محفل پر ایک طوفان آیا تھا۔ تب تعبیر کو اپنا سمجھ کر میں نے کچھ سمجھانے کی کوشش کی۔۔ لیکن تعبیر نے مجھے اپنا دشمن سمجھ کر میری بات سنی ہی نا۔۔ اور بعد میں وہی ہوا۔۔جس کا میں انھیں بتاتی رہی۔:Aaina:
پھر محفل کی سالگرہ پر ہماری کچھ ٹھیک سے شاید بات ہوئی۔
پچھلے کچھ عرصے میں محفل پر کچھ وجوہات کی وجہ سے بےرونقی سی ہو گئی تھی، جسے تعبیر کی آمد نے ہی دور کیا۔ اور اب تک قائم ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اگر تعبیر کچھ دن تک محفل پر نہ آئیں تو محفل پھر سونی سونی ہو جائے گی۔
تعبیر کی یہ عادت اچھی لگتی ہے، کہ جو ان کو پسند نہیں بھی ہوتے ان کو بھی دوست بنانے کی کوشش میں ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہ مشکل کام ہے۔ اس کے ساتھ یہی سوال پوچھنا

چاہوں گی کہ تعبیر، سب کو دوست کیوں بناتی ہیں؟ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اصل زندگی میں بھی اسی طرح ہنستی مسکراتی رہتی ہیں ؟ ہنستے مسکرانے سے مراد کہ جہاں جاتی ہیں وہاں تہلکہ مچا دیتی ہیں؟:mrgreen: اور ایک سوال یہ کہ کھانا بنانے کا شوق ہے کیا؟ اور کیا اچھا کھانا بناتی ہیں؟ پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ آپ کھانا اچھا نہیں بناتی ہوں گی۔:p:Ohno:
اور اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ آپ کو کھانا پکانے کی بہترین سی کتاب گفٹ کروں گی۔ اور اس کے ساتھ ایک کینڈل ۔ خوبصورت سی۔ :grin:
ایک اور سوال۔ محفل پر اتنی تصویریں پوسٹ کرتی ہیں۔ تصویریں پوسٹ کرنا مشکل نہیں لگتا؟ میں ایک ، دو تو کر لوں۔۔ لیکن اتنی زیادہ اپلوڈ کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔:(
اوپر کی گئی ایک بات سے خیال آیا کہ آپ نے کبھی اپنے بارے میں کچھ شئیر نہیں کیا۔ جیسے باجو کو دیکھیں کس طرح اپنے بچوں کی کہانیاں سناتی ہیں۔ اور اپنے بارے میں بھی۔آپ نے کبھی نہیں کچھ بتایا؟ کیوں؟:(
اور آخر میں دعائیں۔۔ اور نیک خواہشات۔ :)
 
تعبیر آپی۔۔۔ ایک تاثر!

میں نے سوچا کہ اب تو لکھ ہی دوں کیوں کہ اگر یہی سوچتا رہا نا کہ ہاں، بس لکھتا ہوں آج کل میں تو وہ آج کل کبھی آنی نہیں اور اب آپی اتنے سارے مہمانوں کی میزبانی کرکے اب کی بار خود مہمان بنی ہیں تو مہمان نوازی کا یہ موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہیے نا۔ :)

لیکن کچھ لکھنے سے پہلے ایک بات کہوں؟؟؟
youre-cute.gif

واقعی۔۔۔

شروع میں ماوراء نے لکھا ہے کہ
آج کی شخصیت ٢٠٠٨ کے آغاز میں محفل پر آئیں اور پھر چھا گئیں۔۔۔! محفل کا بچہ بچہ آپ سے واقف ہے۔
یہ شاید میرے لیے ہی لکھا ہے :grin: اس لیے میں تصدیق کررہا ہوں کہ واقعی میں بھی آپ سے واقف ہوں۔۔۔ :hatoff:

١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
تعبیر آپی کے بارے میں میرا پہلا تاثر ابھی پختہ ہوا نہیں تھا کہ مجھے آپی کے خلاف ورغلانا شروع کردیا گیا تھا۔ :grin: (ٹاپ سیکرٹ) وہ الگ بات ہے کہ میں نے ایسی باتوں کا یقین بالکل نہیں کیا۔ مجھے آپی 20، 22 سال کی لڑکی لگیں۔۔۔ ہنستی مسکراتی۔۔۔ باتونی۔۔۔ ہر ایک سے گھل مل جانے والی۔۔۔ اپنی باتوں میں اپنائیت لیے۔۔۔ اور اب تک یہی تاثر قائم ہے۔۔۔ ویسے ان کی خوش مزاجی دیکھ کر یہ تاثر تبدیل کرنے کا خیال بھی نہیں آتا۔ :)

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
آپی سے میری بات چیت کا آغاز۔۔۔ ہمم۔۔۔ یاد نہیں پڑتا۔۔۔ ایسے ہی کسی تھریڈ پر ہوا ہوگا۔۔۔ لیکن پتا نہیں کیا بات تھی جس کی وجہ سے میں نے آپی کہنا شروع کیا۔۔۔ سوری، میری یاد داشت آپ کے جیسی نہیں ہے، مجھے بھی کوئی ٹوٹکا بتادیں نا۔۔۔ :lll:

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
تعبیر آپی کی سب سے اچھی عادت ہر وقت اچھے موڈ میں رہنا۔۔۔ میں نے کبھی انہیں غصہ میں نہیں دیکھا۔۔۔ اتنے سارے دھاگوں میں ان کے پیغامات نظر آتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں لگتا کہ فالتو ہیں یا زبردستی ہر جگہ بول رہی ہیں۔۔۔ ہر ایک سے بات بہت اچھے انداز میں کرتی ہیں۔۔۔

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟
محفل کو تعبیر کے بغیر ہم دیکھ ہی چکے ہیں۔۔۔ جن دنوں ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو محفل کا رنگ ہی پھیکا پڑگیا تھا۔۔۔ محفل پر جو کچھ بھی ہوا، آپی کے موضوعات اور پیغامات نے محفل کا وہی روایتی رنگ نہ صرف برقرار رکھا بلکہ چار چاند لگادیے۔۔۔ بہترین نیو فی۔میل انٹری ہی نہیں بلکہ اگر سال کی بہترین رکن کا اعزاز بھی آپی کو دیا جاتا تو سو فیصد درست ہوتا۔

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)
اگر میں تعبیر آپی کے لیے گفٹ لوں تو۔۔۔ تو۔۔۔۔ ایک پیارا سا معصوم سا ٹیڈی بئیر، ایک بہت اچھا خوبصورت کارڈ۔۔۔ اور بہت سارا خلوص اور ڈھیر ساری دعائیں تو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ :)

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
اوووپس۔۔۔۔ ایک خاص بات تو میں نے اوپر کہہ دی ہے پہلے ہی۔۔۔ اور بھی کچھ کہوں؟؟؟ ہمم۔۔۔
as-sweet-as-you.jpg

(پس منظر میں نظر آنے والی چیزوں پر نہ جائیں ورنہ منہ میں پانی آجائے گا)
اور بھی آپ سے متعلق بہت کچھ خاص ہے جو آپ کو کبھی بتایا نہیں لیکن وہ ابھی بھی نہیں۔۔۔ پرانی باتیں ہوگئی ہیں وہ۔۔۔ ;)

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔
آپی سے سوال یہ ہے کہ اتنا سب کچھ کیسے مینج کرتی ہیں؟؟؟ مجھے حیرت ہوتی ہے۔
اور دعا یہی ہے کہ ہمیشہ ہمیشہ اسی طرح خوش رہیں، ہنستی مسکراتی رہیں، خدا کرے کہ آپ کی زندگی پر کبھی غم کے بادل نہ چھائیں اور ہمیشہ خوشیوں اور سکون سے دامن بھرا رہے۔ آمین!
 

محسن حجازی

محفلین
ادی چھوٹو ادھر ہی ہے بہت کام پر کام ڈالے جا رہے ہیں چھوٹو پر۔۔۔ ابھی میں آتا ہوں اسے میری طرف سے رسید سمجھئے گا۔
میں تھوڑا بیمار بھی رہا لیکن اب بہتر ہوں۔
ماسی آپ سے بھی بات کرنا ہے مجھے لیکن مہلت ہی نہیں مل رہی۔
 
Top