مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

تعبیر

محفلین
تعبیر ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں محفل فورم کا بہت خیال رہتا ہے اور انہوں اس فورم میں اپنی شمولیت کے ساتھ ہی نئے نئے سلسلے شروع کر کے اس کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی دوست اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ تعبیر کی وجہ سے ہی انہوں نے فورم پر باقاعدگی سے گپ شپ میں حصہ لینا شروع کیا ہے۔ ماوراء نے حال ہی میں فورم پر کچھ دلچسپ سلسلے شروع کیے ہیں، میرا قیاس ہے کہ ماوراء کی اس فعالیت میں کچھ ہاتھ تعبیر کا بھی ہے۔ :) میں کبھی کبھار ان کی تجاویز کا بروقت جواب نہیں دے پاتا ہوں تو مجھے ان کی جانب سے غصے بھرا ذپ موصول ہوتا ہے جس کا عنوان دیکھ کر ہی میرا خون خشک ہوجاتا ہے۔ :)
میری دعا ہے کہ تعبیر اسی طرح اس محفل کی رونق بڑھاتی رہیں اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلاتی رہیں۔

:blush: :laugh: :laugh: :mrgreen:

ویسے آپ کی موجودگی کسی تھریڈ میں میرا بھی خون خشک کر دیتی ہے :laugh: لگتا ہے کہ یا تو اپ سمجھانے آئے ہیں یا پھر تالا لگانے

کہنے کی ضرورت تو نہیں کہ آپ کے یہاں آنے اور اپنے بارے میں آپ کے تاثرات جان کر کیسا لگا :)

میں نے ایک دفعہ ہی غصہ دکھایا تھا اس ذپ کو بھیجنے کے بعد میں شرمندہ بھی ہوئی تھی اور یہ سوچ آئی تھی کہ نبیل نے پاگل کہ کر اسے ردی میں ڈال دیا ہو گا۔
محفل سے میں نے بہت کچھ لیا ہے بس وہی قرض اتارتی رہتی ہوں۔ اللہ اسے یونہی قائم اور آباد رکھے

023.gif
 

تعبیر

محفلین
جی ہاں۔۔ تعبیر پی ایم کر کر کے اتنا تنگ کرتی ہیں کہ بندہ فعال ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ :laugh:

نبیل بھائی، آپ کا خون خشک ہو جاتا ہے؟ یہاں تو آپ کو دیکھ کر لوگوں کا خون خشک ہو جاتا ہے۔ تعبیر ، پی ایم کا ایسا کون سا عنوان ہوتا ہے۔ ہمیں بھی بتا دیں۔ :p

:laugh: :laugh: :laugh: ماوراء آپ بھی :cry:
محفل کا مطلب یہی تو ہے کہ سب فعال رہیں
کبھی کبھی یہاں سستی دیکھ کر سچ میں غصہ آجاتا ہے :laugh:
عنوان کچھ دھمکی والے الفاظ :laugh:
 

تعبیر

محفلین
تعبیر شاید نت نئے آئیڈیاز میں محفل کی فعال‌ترین رکن ہیں۔ ("شاید" اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کوئ اور دعوٰی‌دار آ کر چڑھائ نہ کر دے :p) مجھے تو آج تک یہ سمجھ نہیں آ سکا کہ اتنے آئیڈیاز انہیں آتے کہاں سے ہیں۔

خوش‌مزاج اور ملنسار ہیں مگر ساتھ ساتھ کافی حساس بھی۔

:eek: :eek: :eek:

آپ کو لنک دینے اور غلط بات کو پوائنٹ آؤٹ کرنے کے علاوہ بھی کچھ آتا ہے :eek: :eek: :eek:

بڑی عنایت ہے آپ کی :) شکریہ ان قیمتی الفاظ کا
آب آپ دوبارہ کب بولیں گے کہ تھک گئے ہونگے نا اتناااااااااااااااااااااااااا ساراااااااااااااااااااااااااااااا بول کر :laugh: :laugh: :laugh:

اف پھر وہی حساس

کسیے زیک پلیز بتائیں

شکریہ بہت بہت کہ ایڈمنز کی تعریف واقعی بہت معنی رکھتی ہے کسی بھی عام ممبر کے لیے

023.gif
 

تعبیر

محفلین
آہا ماوراء بہت اچھا کیا جو آج تعبیر سسٹر کی بھی باری آئی مہمان بننے کی :grin:

میرا خیال ھے کہ ہر انسان میں کچھ امتیازی خصوصیات ہوتی ہیں جو دوسرے انسانوں سے اسے ممتاز کرتی ہیں اور تعبیر کی امتیازی خصوصیت یہ ھے ان کے پاس ڈھیر سارے نئے آئڈیاز ہر وقت جیب میں موجود ہوتے ہیں :grin: تاکہ محفل کی بوریت بھی جاتی رہے اور ممبرز کے مابین خوشگوار فضا بھی قائم رہے :)
ابھی اتنا ہی ، باقی آرام سے لکھتی ہوں :)

زونی بہت ارام کر لیا اب جلدی آؤ :)

مسسسسسسسسسسسسسس یوووووووووووووو کہان غائب ہو جاتیں ہیں اچانک
 

تعبیر

محفلین
مجھے دیر ہوگئی ۔ سارے کارنر کے پلاٹ نکل گئے ۔ :(
خیر میں ایک پلاٹ لے لیتا ہوں ، کیا ہوا جو ذرا پیچھے ہے ۔ مگر ویسٹ اوپن تو ہے ناں‌ ۔ ;)


:laugh: :laugh: :laugh:


آپ دونوں کے کہنے پر مان گئی اب اپ کی باری ہے اور آپ نے بھی میری طرح مان جانا ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے سے یہ اُمید نا رکھی جائے :hatoff: :music:
باقی بعد میں تفصیل سے ، :grin: ،

امید پر دنیا قائم ہے
مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا اور نا ہی میں کچھ سن رہی ہوں
 

تعبیر

محفلین
تعبیر سے میری بات آئی لو یو '' سے ہوئی :music: جب مجھے یہ کہہ رہی تھیں دوستی کا ۔ ۔تب میں ان سے واقف نہیں تھی ۔۔ تو مجھے کچھ عجیب لگا :grin::grin: اور میں نے حسب ِ عادت دل کھول کر لیکیچر سنا ڈالا تھا ،
میں نے سوچا خواہمخواہ نہ جان ہے نا پہچان ہے دوستی کرلو ، اور کل کو یہ کہتیں ہوئیں چل پڑیں کہ ہم کونسا جگری یار ہیں :music: تو میں نے سوچا ان سے فون نمبر مانگتی ہوں ۔۔

:laugh: چھوٹے بھا سے اک پتے کی بات سیکھی کہ جو آپ سے دوستی کرنا چاہے ، (لڑکی،) آپ اس سے نا کرنے کے موڈ میں ہوں تو آپ اس سے اسکا فون نمبر مانگ لیں کہ دوستی میں تو فون پے ہی رکھتی ہوں :hatoff: اور جانتی ہوں اکثریت نیٹ پے آنے والی لڑکیاں ایسی بھی ہوتیں ہیں جو فرینڈسپ تو کرنے کے موڈ میں ہوتیں ہیں مگر ، دیکھاواے کی ، چند دن کی ،
اور مجھے ایسی دوستی اک آنکھ نہیں بھاتی ،، پہلے کئی دیکھ ، چکی ہوں یہاں ، اسی لئے اب دیکھ بھال ، سوچکر کرتی ہوں وہ بھی اس سے جس سے صرف میرا دل ہو ، اور موڈ ُ ہو :hatoff:
تعبیر کو میں نے آزمانے کے لئے ان سے انکا نمبر مانگا تھا :laugh: اور خود ریلکیس ہوکے بیٹھ گئی جانتی تھی نمبر تو اب تعبیر دیں گیں نہیں ۔۔ ۔مگر :eek: مجھے حیرت کا جھٹکا لگا تعبیر بچاری نے آئیں ۔۔بائیں شائیں کئے بغیر مجھے اپنا نمبر دے دیا :blush:
تب مجھے لگا :laugh: اچھا خیر ہے ۔۔ نمبر آگیا ہے کونسا اب یہ کریں گیئں ، یا سنیں گیئں ۔ میں تو بات چیت ، رابطہ ہی سارا فون پے رکھتی ہوں تو انکے پاس کہاں سننے ، کرنے کا وقت میسر آئے گا :laugh:
مگر
care2-1.gif
مجھے جب تعبیر کا فون آیا اتنی لمبی بات چیت ہوئی تو مجھے بہت اچھی لگیں
68-1.gif

بلکل سیدھی سادھی، مصعوم سی ہیں ۔۔ بلکل بچوں کے جیسی ۔ ۔۔ اور مجھے فرزانہ کے جیسی لگیں بہت حساس ،
تب مجھے ان سے بات کرکے بہت اچھا لگا ۔۔اور اسدن سے میری انکے ساتھ دوستی بہت اچھی اور گہری ہوگئی اور میرا خیال ، اندازے سب غلط نکلے ،، تعبیر بلکل بہنوں جیسی ، اور بہت اچھی سہیلی بنیں ،

:laugh: :laugh: :laugh: بوچھی اپ سے بات کرنے کے بعد مجھے اپنی کافی صلاحیتیں پتہ چلیں جن کے بارے میں میں پہلے نہیں جانتی تھی :laugh: جیسے کہ میں اتنی چپکو بھی ہوں اور ڈھیٹ بھی :laugh: کچھ کچھ عقلمند بھی کہ مجھے پتہ چل گیا تھا کہ آپ جان چھڑانا چاہ رہی ہیں اور میری آڑ میں کسی اور کو سنا جاتی ہیں مجھے نہیں مین اس لیے خاموش رہ لیتی تھی جبکہ میں کسی کا بھی ادھار تو رکھتی ہی نہیں :music:

اپ سے جب جب فون پر بات ہوئی بالکل نہیں لگا کہ ہم انجان ہیں یا نئی نئی دوستی ہے۔ آج بھی بہت اچھا لگا بلکہ اب اپ اور زیادہ عزیز ہو گئی ہیں۔ کہنا تو بہت چاہتی ہوں پر اپ کی دفعہ کہوں گی انشاءاللہ

پہلے تاثر کچھ نہیں تھا ،۔ مگر ان سے بات چیت کرکے انکے بارے میں بہت خوبصورت ، اچھا تاثر قائم ہوا جو آج بھی ہے ۔ ۔۔ مجھے ان پے بہت پیار بھی آتا ہے اور غصہ بھی ۔۔
غصہ تب ۔ ۔جب یہ ذرا ذرا سی بات کو لے کر اپ سیٹ ہوجاتیں ہیں ۔۔ :mad: ہزار بار سمھایا ہے کسی کی پرواہ نا کیا کریں ۔۔ اگر کچھ ہو تو بھی دل پے مت لے یار ،۔۔ ۔ مگر یہ واقعی بہت حساس ہیں :(

یہ میں حساس کیوں اور کس معاملے میں ہوں بھلا ۔
بوچھی چندا اپنے بارے میں کیا خیال ہے :laugh:

جس دن محفل پے نا آئیں اسدن ساری محفل بھائیں ۔ ۔۔ بھائیں کر رہی ہوتی ہے :music: سنسان ویران ،
انکی ہی بدولت رونق ہے ۔ ۔۔ چہل پہل ہے ۔ ۔۔

جبکہ یہ الفاظ میرے ہیں اپ کے بارے میں :) محفل کی رونق اپ ہیں



آئی لو یو تعبیر ، ۔۔
68-1.gif
آپ واقعی میں بہت اچھی سہیلی ہیں ۔ ۔ ۔میری کوئی بات بری ُ یا عجیب لگی ہو تو سوری :blush: ،
کوئی مشورہ ، ،۔ ۔۔

لو یو ٹو ۔ آپ کود اچھی ہیں نا تبھی ۔ کیوں کوئی بات بری لگے گی
لیکن ہاں مجھے آپ پر غصہ آتا ہے آپ کی سچائی ہر اور ہر بات سب سے خواہ مخواہ شیئر کرنے پر او سب کو اپنا سمجھنے پر :evil:

کچھ بھی ہو ۔ ۔ ٹینشن لینے کا نہیں ۔ ۔ ۔ دینے کا :grin::grin: :hatoff:
کوئی سبق مجھ سے بھی سیکھ لیں ۔۔ :music:


:laugh: ہم بولے گا تو بولے گے کہ بولتا ہے :laugh:


023.gif
 

تعبیر

محفلین

سچی ۔۔۔ پہلی بار تو مجھے تعبیر پر امن کا گمان ہوا ۔ وہی انداز ، وہی آئیڈیاز ، یہ گمان کچھ دن تک قائم رہا ۔ مگر جب میری تعبیر اپنے انٹرویو کے حوالے سے بات شروع ہوئی تو ایک الگ شخصیت لگیں ۔ اور شخصیت کا جو پہلو سب سے پہلے مجھ پر اُجاگر ہوا ۔ وہ ان کی دوست فطرت تھی ۔ کہ ہر کسی کی طرف لپک کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے والی ۔ کھل کر بات کرنے والی ۔ شخصیت میں ہر وقت کچھ کرنے دینے کا جنون پایا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے تعبیر اس محفل پر بہت سے نئے آئیڈیاز کے علاوہ ایک متحرک ممبر بھی مانی جاتیں ہیں ۔ بس کبھی کبھی سمٹ جاتیں ہیں ۔ ( شاید گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ) ۔ ایسی صورت میں میں تو محفل پر ان کی کمی محسوس کرتا ہی ہوں ۔ مگر دوسرے اراکین بھی ان کو بہت مس کرتے ہیں ۔ :hatoff:


ظفری مجھے شروع میں سب نے پتہ نہیں کیا کیا سمجھا پر شکر ہے کہ فی میل ہی سمجھا :mrgreen: جی بالکل گھریلو زمہ داریاں بھی ہیں کہ آپ جانتے ہیں کہ یہاں اے ٹو زی سب کام خود کرنا پڑتا ہے کبھی کبھی بڑا دل کرتا ہے کہ کاش مین کسی وڈیرے یا چوہدری کی بیگم ہوتی :laugh: اس پر میرے مسٹر کہتے ہیں کہ سوچ لو اگر ایسا ہوتا تو تم ایک اکیلی بیگم نا ہوتیں



میری ان سے بات میرے انٹرویو کے دھاگے کے حوالے سے ہوئی ۔ ( اسی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ تعبیر شاید امن ہیں ۔ اور ان کو میرے انٹرویو کے دھاگے پر بدمزگی کا احساس ہے ۔ اسی لیئے یہ میرا انٹرویو دوباری جاری کرنا چاہ رہیں ہیں ۔ ( مگر بعد میں یہ غلط ثابت ہوا کہ میں کہہ چکا ہوں کہ تعبیر ایک بلکل الگ شخصیت ہیں ۔ ) :)

امن کا تب اتنا ذکر ہوتا تھا کہ میری وہ چڑ ہی بن گئی تھی شکر ہے کہ آپکو ایک الگ شخصیت لگی ہوں



میرا خیال ہے کہ دعائیں بہتر رہیں گی ۔ خرچہ بچ جائے گا ۔ :grin:
ارے نہیں دعائیں تو تعبیر کو ضرور دیں جائیں گی ۔ مگر ان کو تحفہ دینا بھی بہت ضرور ہوگا چاہے وہ ایک دوستی کا پھول یا کوئی ویش کارڈ ہی ہو ۔ باقی ڈائمنڈز کی دوکانوں پر میرا جانا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے ۔ ورنہ میں اس بارے میں ضرور سوچتا ۔ ;)

:laugh: :laugh: :laugh: میرے لیے دعائیں ہی کافی ہیں اور قیمتی ہیں ۔ویسے آپکا دکانوں پر کیوں ممنوع ہے :confused: :confused: :confused:


کبھی اپنی بھی باتیں شئیر کریں ۔ :)

کیا ابھی بھی کچھ بتانا باقی ہے :confused: مجھے تو لگتا ہے کہ میں یہاں ایک کھلی کتاب کی مانند ہوں‌کہ آپ سب اتنی دور بیٹھے ہوتے بھی میرے مزاج،انداز کو اتنے آرام سے سمجھ جاتے ہیں
مجھے شیئر کرنے سے زیادہ یہ اچھا لگے گا کہ کوئی مجھ سے اپنی باتیں شیئر کرے :)


جی ہاں " موقع " تو مناسب لگتا ہے ۔ تعبیر سے سوال کیا کیا جائے اب ۔۔ ہاں مشورہ یہ ضرور ہوگا کہ آپ سب کو اپنی طرح نہ سمجھیں کریں ۔ ;)

:laugh: :laugh: :laugh:
اپنی طرح کا بتایا نہیں آپ نے کہ اچھا یا برا :laugh:

023.gif
 

تعبیر

محفلین
تعبیر کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا، وہی یہی تھا کہ بیس، اکیس سال کی کوئی لڑکی ہے- ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں۔ اور تاثر پہلے جیسا ہی ہے۔ بدلا نہیں ہے۔
تعبیر سے بات چیت کا آغاز شاید لڑائی شڑائی سے ہوا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں۔۔ لیکن محفل پر ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے، کہ کوئی نیا ممبر آ جائے اور آتے ساتھ گھل مل جائے تو یہاں لوگوں کو شک ہو جاتا ہے کہ کوئی پرانا ممبر آئی ڈی بدل کر آ گیا ہے۔ :grin: میرا تو اس طرف اتنا دھیان نہیں ہوتا، لیکن یہاں کے کھوجی اس طرح کی کئی افوائیں
پھیلاتے رہتے ہیں۔ اور کوئی شک نہیں۔۔۔ تعبیر امن کی بہن لگتی ہیں۔ اسی لیے شروع میں بہت سے اراکین کو شک گزرا کے تعبیر امن ہیں۔ کیونکہ آتے ساتھ بالکل امن جیسے کام شروع کر دئیے تھے۔:grin: امن بھی تعبیر کی طرح ہی حساس اور ہر وقت نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ محفل میں آتی تھی۔

ماوراء آخر آگیا کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ آخر میں جواب دینگی :mrgreen:

ہاہاہا ویسے لڑکی کیا بیس بائیس کے بعد مسکرانا بھول جاتی ہے کیا :confused: :laugh:
ہماری لڑائی کی وجہ بھی امن ہی تھی کہ مجھے لگا کہ آپ امن کی فیور کر رہی ہیں اور وہ آپکی سگی ہے :grin:
امن جیسے کام :confused: امن کو تو میں نے صرف انٹرویو سیکشن میں ہی دیکھا ہے بس ۔ ویسے مجھے کچھ ممبرز نے جیہ اور آپ یعنی ماوراء بھی سمجھا تھا
مجھے خود بھی یہاں آکر ایسا نہیں لگا ک میں یہاں نئی ہوں۔ سب مجھے جانے پہچانے لگے :)
وجہ اسکی یہ ہے کہ آپ سب کے رپلائز اور انٹرویوز سے مجھے کچھ کچھ آپ سب کے بارے میں پتہ چل گیا تھا جبکہ میں آپ سب کے لیے انجان تھی۔ میرے لیے کسی بھی ماحول مین ایڈجسٹ ہونا اور گھل مل جانا بالکل مشکل نہیں :hatoff:

پھر پی ایم میں تب بات چیت ہوئی جب محفل پر ایک طوفان آیا تھا۔ تب تعبیر کو اپنا سمجھ کر میں نے کچھ سمجھانے کی کوشش کی۔۔ لیکن تعبیر نے مجھے اپنا دشمن سمجھ کر میری بات سنی ہی نا۔۔ اور بعد میں وہی ہوا۔۔جس کا میں انھیں بتاتی رہی۔:Aaina:
پھر محفل کی سالگرہ پر ہماری کچھ ٹھیک سے شاید بات ہوئی۔


نہیں ماواء میں نے اپ کو اپنا دشمن تب بھی نہین جانا تھا ہاں آپ نے بات کلیئر نہیں کی تھی بس کہا تھا کہ ذرا بچ کر اس لیے مجھے سمجھ نہیں آیا ۔ میں لوگوں پر اندھا اعتماد کرتی ہوں اگر بھائی یا دوست کہوں تو کہتی نہیں ہوں بلکہ مانتی اور سمجھتی بھی ہوں۔ میرے ساتھ بھائی ہونے کے ناطے تو اس نے برا نہیں کیا بلکہ وہ کب بھائی سے بہن بن گیا مجھے کیا اپ میں سے بھی کسی کو پتہ نہیں چلا ۔ سارا واقعہ میرے لیے اب بھی عجیب ہی ہے اور میں جب بھی سوچتی ہوں پریشان ہی ہو جاتی ہوں۔
امید ہے کہ اگے بھی آگاہ کرتی رہینگی کہ کبھی کبھی چھوٹے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اور اب تو ہماری دوستی بھی ہونے لگی ہے :)

پچھلے کچھ عرصے میں محفل پر کچھ وجوہات کی وجہ سے بےرونقی سی ہو گئی تھی، جسے تعبیر کی آمد نے ہی دور کیا۔ اور اب تک قائم ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اگر تعبیر کچھ دن تک محفل پر نہ آئیں تو محفل پھر سونی سونی ہو جائے گی۔


نہیں میرا نہیں خیال کہ اب ایسا ہو کہ اب کچھ سیکشنز کافی ایکٹو ہو گئے ہیں میرے بغیر ہی
ہاں انٹرویو والا سیکشن پھر کچھ ویران ہونے لگا ہے کرتے ہیں اسکا بھی کچھ بندوبست :)

تعبیر کی یہ عادت اچھی لگتی ہے، کہ جو ان کو پسند نہیں بھی ہوتے ان کو بھی دوست بنانے کی کوشش میں ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہ مشکل کام ہے۔ اس کے ساتھ یہی سوال پوچھنا

چاہوں گی کہ تعبیر، سب کو دوست کیوں بناتی ہیں؟ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اصل زندگی میں بھی اسی طرح ہنستی مسکراتی رہتی ہیں ؟ ہنستے مسکرانے سے مراد کہ جہاں جاتی ہیں وہاں تہلکہ مچا دیتی ہیں؟

دوست بنانے کا تو پتہ نہین پر ہاں یہ مین ضرور کرتی ہوں کہ سب سے گفتگو کروں کیونکہ فارم سب کا ہوتا ہے اور یہاں لوگ آتے ہی ایک دوسرے کے لیے ہیں اور مجھے یہ چیز ذرا اچھی نہیں لگتی کہ کسی بھی ٹاپک پر زیرو ریپلائی شو ہو رہا ہو۔ جان کر وہاں جواب لکھ آتی ہوں تاکہ اگلے کی محنت اور امید ضائیع نا جائے :)

مجھ سے سارہ۔ بوچھی اور سعود نے فون پر بات کی ہے اب وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ مجھ سے بات کر کے انہیں کیسا لگا۔
تہلکہ مطلب :confused: :confused: :confused:


:mrgreen: اور ایک سوال یہ کہ کھانا بنانے کا شوق ہے کیا؟ اور کیا اچھا کھانا بناتی ہیں؟ پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ آپ کھانا اچھا نہیں بناتی ہوں گی۔:p:Ohno:

ایک وقت مین بہت شوق تھا میں ہر کوکنگ پروگرام شوق سے دیکھتی تھی اور ٹرائی کیا کرتی تھی پر گھر سے اچھا رسپانس نہیں ملا کہ میرے گھر میں نئی چیزیں پسند نہیں کی جاتیں۔ اب سب کے لیے ایک ہی وقت میں مختلف ڈشز بنا بنا کر میں بےزار ہو گئی ہوں :( میرا آدھا وقت تو کچن میں ہی گزر جاتا ہے :cry:
اپ کو کیوں لگا ایسا؟؟؟کچن کارنز میں زیادہ نہیں جاتی تبھی نا :confused: مجھے لگا کہ اس سیکشن کو میری ضرورت نہیں تبھی :)پڑھتی ضرور ہوں البتہ
یہ تو آپ کی دعوت کرنی پڑے گی تب ہی پتہ چلے گا کہ کیسا بناتی ہوں ۔ لیکن جب جب جس جس کی دعوت کی ہے اللہ کا شکر انہیں پسند آئی ہے۔
اللہ کا شکر ہے سب بنا لیتی ہوں بیکنگ پسند ہے مجھے ویسے زیادہ تر :)


اور اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ آپ کو کھانا پکانے کی بہترین سی کتاب گفٹ کروں گی۔ اور اس کے ساتھ ایک کینڈل ۔ خوبصورت سی۔ :grin:

شکریہ کہ ککنگ بکس مجھے بھی بہت پسند ہیں اور کینڈلز بھی :)


ضرور جی ضرور

محفل پر اتنی تصویریں پوسٹ کرتی ہیں۔ تصویریں پوسٹ کرنا مشکل نہیں لگتا؟ میں ایک ، دو تو کر لوں۔۔ لیکن اتنی زیادہ اپلوڈ کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔:(

مشکل تب لگتا ہے جب یہاں یہ مسیج آتا ہے کہ اتنے سیکنڈ انتظار کریں :( فوٹو بکٹ نے زندگی کافی آسان کر دی ہے :) میں یہاں بعد مین آتی ہوں پہلے سے تیاری مکمل کی ہوتی ہے ۔
پہلے تو یہ حال تھا کہ میں تین یا چار کے بعد زبردستی ہاتھ روک لیا کرتی تھی :)

اوپر کی گئی ایک بات سے خیال آیا کہ آپ نے کبھی اپنے بارے میں کچھ شئیر نہیں کیا۔ جیسے باجو کو دیکھیں کس طرح اپنے بچوں کی کہانیاں سناتی ہیں۔ اور اپنے بارے میں بھی۔آپ نے کبھی نہیں کچھ بتایا؟ کیوں؟:(
اور آخر میں دعائیں۔۔ اور نیک خواہشات۔ :)

میں بوچھی جیسی اچھی ماں نہیں ہوں اور نا ہی مجھے انکی طرح اچھی اور مزے کی باتیں آتی ہیں۔ شاید میں اس حادثے کے بعد کچھ سنبھل گئی ہوں
ویسے بھی یہاں اور کون اپنی باتیں شیئر کرتا ہے ۔ لوگوں کو تعبیر مین بھی دلچسپی نہیں ہو گی کہاں یہ کہ میری فیملی سے :)
اپ کا بہت بہت شکریہ ۔ اپ کے لیے بھی دعائیں اور نیک خواہشات

023.gif
 

تعبیر

محفلین
آج کے لیے اتنا ہی باقی سب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اپنی قیمتی رائے دی میں انشاءاللہ جلد ہی اپ سب کے جوابات کے ساتھ حاضر ہونگی
عمار چھوٹے اپ نے اتنا اچھا لکھا ہے کہ مجھے بھی کل تیاری کر کےآنا ہو گا

چھوٹو شکر ہے کہ آپ نظر آئے ورنہ میں پریشان ہی ہو گئی تھی
 

تیشہ

محفلین
:blush: :laugh: :laugh: :mrgreen:

ویسے آپ کی موجودگی کسی تھریڈ میں میرا بھی خون خشک کر دیتی ہے :laugh: لگتا ہے کہ یا تو اپ سمجھانے آئے ہیں یا پھر تالا لگانے

کہنے کی ضرورت تو نہیں کہ آپ کے یہاں آنے اور اپنے بارے میں آپ کے تاثرات جان کر کیسا لگا :)

میں نے ایک دفعہ ہی غصہ دکھایا تھا اس ذپ کو بھیجنے کے بعد میں شرمندہ بھی ہوئی تھی اور یہ سوچ آئی تھی کہ نبیل نے پاگل کہ کر اسے ردی میں ڈال دیا ہو گا۔
محفل سے میں نے بہت کچھ لیا ہے بس وہی قرض اتارتی رہتی ہوں۔ اللہ اسے یونہی قائم اور آباد رکھے

023.gif


zzzbbbbnnnn.gif

zzzbbbbnnnn.gif




آپ دونوں کے خون ایک دوسرے کو دیکھ کر خشک ہوتے ہیں ۔۔ ۔،
جبکہ مجھے دیکھ کر سب کے ہوجاتے ہیں :hatoff: :laugh:
اس لئے میں آپ دونوں سے نمبر لے گیئ :hatoff:
 

تیشہ

محفلین
صرف حجاب سے لڑائی نہیں ہوئی۔۔ اور آپ سے بھی تو نہیں ہوئی۔:grin:


اللہ

نظر ِ بد سے بچائے کبھی نا ہوئی ہے نا ہوگی انشااللہ،۔۔۔
میری آجتک چار ، پانچ سال ہوئے نا کھبی تم سے ہوئی ۔۔ نا سارہ سے :hatoff: نا حجاب سے ، اور نا فرحت سے کبھی ، اور نا ہی شگفتہ سے ۔ ۔۔
جہاں دوستی ہو، وہاں جھگڑے نہیں ہوا کرتے ماورہ ، ، ۔
دراصل ہم سب لڑکیاں ہیں ۔۔ تو لڑکیوں کی لڑکیوں سے دوستی پیور ، ہوتی ہے ، ایک دوسے کے ساتھ محلض ،
بغیر کسی مطلب کے دوستیاں ہیں ہماری سب کی آپس میں اللہ نظر ِ بد سے بچائے
:hatoff:
 

ماوراء

محفلین
:laugh: :laugh: :laugh:

ان کا اچانک پھر اجانا کافی کچھ سمجھا گیا تھا مجھے ویسے :laugh:

ایسی کوئی بات نہیں ہے تعبیر۔ جب آپ آئیں تھیں، تب امن کی شادی ہو چکی تھی۔ اور وہ سسرال میں انٹرنیٹ یوز نہیں کر سکتی تھی۔ جب واپس اپنے گھر آئے تو محفل کا چکر لگاتی تھی۔ اور اب بھی جب وہ میکے آتی ہے تو تب ہی نیٹ پر آتی ہے۔ اس سے تو میں نے وعدہ لیا تھا کہ اس کا میں انٹرویو لوں گی، لیکن جب وہ محفل پر اپنے انٹرویو کے سلسلے کو جاری رکھنے آئی تو بےچاری کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا۔ اور اس کا انٹرویو جو میں لینا چاہتی تھی۔۔۔ وہ بھی رہ گیا۔

اس کی طرف سے اپنے دل میں کوئی ایسی بات نہ رکھیے گا۔۔۔وہ بہت اچھی ہے۔۔شروع شروع میں میری اس سے آپ کے بارے میں بات ہوئی تھی تو اس نے آپ کے بارے میں اچھے انداز میں بات کی تھی۔ شاید حالات کچھ اس طرح کے ہو گئے تھے کہ کچھ ایسا تاثر بن گیا۔ ورنہ ایسی کوئی بات نہیں۔ :)

وہ بھی محفل کا حصہ رہی ہے۔۔ اور جب وہ یہاں تھی۔۔۔ تب اس کی بھی سب اسی طرح تعریف کرتے تھے۔۔۔ جیسے آج آپ کی کر تے ہیں۔:)
 

ظفری

لائبریرین
ظفری مجھے شروع میں سب نے پتہ نہیں کیا کیا سمجھا پر شکر ہے کہ فی میل ہی سمجھا :mrgreen: جی بالکل گھریلو زمہ داریاں بھی ہیں کہ آپ جانتے ہیں کہ یہاں اے ٹو زی سب کام خود کرنا پڑتا ہے کبھی کبھی بڑا دل کرتا ہے کہ کاش مین کسی وڈیرے یا چوہدری کی بیگم ہوتی :laugh: اس پر میرے مسٹر کہتے ہیں کہ سوچ لو اگر ایسا ہوتا تو تم ایک اکیلی بیگم نا ہوتیں ۔
ہاہاہا ۔۔۔ کیا خوب کہا ہے آپ نے مسٹر نے ۔۔۔۔ ۔ ;)

امن کا تب اتنا ذکر ہوتا تھا کہ میری وہ چڑ ہی بن گئی تھی شکر ہے کہ آپکو ایک الگ شخصیت لگی ہوں
نہیں دراصل آپ کا اور اس کا انداز بہت ملتا جلتا تھا ۔ اس لیئے بہت سے لوگ دھوکہ کھاگئے ۔ :(
ویسے اب میں کیا سب آپ کی الگ اور منفرد شخصیت کے قائل ہوچکے ہیں ‌۔ ;)


:laugh: :laugh: :laugh: میرے لیے دعائیں ہی کافی ہیں اور قیمتی ہیں ۔ویسے آپکا دکانوں پر کیوں ممنوع ہے :confused: :confused: :confused:
ضرور دعائیں بہت ضروری ہیں ۔ مگر ہمارا مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ۔۔۔
مدتیں ہوگئیں خطا کرتے
شرم آتی ہے اب دعا کرتے :grin:

رہی ہیروں کی دوکانوں کی بات تو ۔۔۔ میں وہاں جاکر ہیرے دیکھتا ہوں ۔ پھر ان میں سے کسی ایک کو بہت دیر بعد پسند کرتا ہوں ۔ پھر کہتا ہوں کہ بلکل ایسا ہی ، اسی سائز کا ہیرا ۔۔۔ کیا نقلی مل سکتا ہے ۔ :grin:

کیا ابھی بھی کچھ بتانا باقی ہے :confused: مجھے تو لگتا ہے کہ میں یہاں ایک کھلی کتاب کی مانند ہوں‌کہ آپ سب اتنی دور بیٹھے ہوتے بھی میرے مزاج،انداز کو اتنے آرام سے سمجھ جاتے ہیں
مجھے شیئر کرنے سے زیادہ یہ اچھا لگے گا کہ کوئی مجھ سے اپنی باتیں شیئر کرے :)

پہلی بات تو یہ ہے کہ میں کسی کی ذاتی زندگی کی سرِ عام تشہیر کرنا یا کروانا کسی بھی لحاظ سے پسند نہیں کرتا ۔ اپنی مثال دیتا ہوں ۔ میں کیا ہوں ، کیوں ہوں ، کون ہوں ، میرا بیک گراؤنڈ کیا ہے ، اور پھر اسی حوالے سے مجھ سے جڑے ہوئے بہت سے لوگ ۔ یہ میری خالصتاً ذاتی زندگی ہے ۔ میں ان حوالوں اور اپنی زندگی کو ہر کسی کے ساتھ شئیر کیوں کروں اور وہ بھی خصوصاً نیٹ پر ۔ لہذا میں اس جستجو سے بھی بچتا ہوں کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کروں ۔ جب میں‌ کسی سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی باتیں شئیر کریں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اپنی عادتیں ، جیسے اپنی پسند ، ایک دو کالج اور اسکول کے دلچسپ واقعات سے مراد ہوتی ہے ۔ جیسے آپ بہت کم شاعری کے زمرے کی طرف آتیں ہیں ۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کا رحجان شاعری کی طرف کم ہے ۔ ایسی ہی شئیرنگ کی باتیں ہم پر ایک دوسرے کا مزاج واضع کرتیں ہیں ۔اور پھر آدمی کوشش کرتا ہے کہ اس کا مخاطب جس رحجان کا ، وہ اسی رحجان کے حوالے سے بات کرے ۔ بس اس لیئے کہا کہ اپنی باتیں شئیر کریں ۔ اس سے مراد خدانخوستہ آپ کی ذاتی زندگی نہیں ‌ہے ۔ :)
:
اپنی طرح کا بتایا نہیں آپ نے کہ اچھا یا برا :laugh:
اچھا ۔۔۔ بلکہ بہت اچھا ۔ :)
 

تیشہ

محفلین
میں حساس کیوں اور کس معاملے میں ہوں بھلا ۔
بوچھی چندا اپنے بارے میں کیا خیال ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں شروع شروع میں ہوا کرتی تھی :music: مگر جیسے جیسے لوگوں کو پہچاننے لگی ہوں ۔۔ انکی سمجھ آنے لگی ہے تو اب میں حساس نہیں :grin::grin: اب میں ڈھیٹ بن چکی ہوں ۔۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
مجھے لگا ۔۔۔ بھاڑ میں جائے یہ نیٹ کی دوستیاں ۔۔ اور رابطے
zzzbbbbnnnn.gif
(آپ لڑکیوں کو نہیں کہہ رہی بھئی ) اکثریت بیمار لوگوں کی نکلتی ہے ۔۔ اور اس قابل نہیں ہوا کرتے کہ کسی سے رابطہ بڑھایا جائے ۔ ۔۔ :music: بس یہ باتیں مجھے سمجھ آتی گیئں اور میں حساس نہیں رہی :hatoff:
 

تیشہ

محفلین
لو یو ٹو ۔ آپ کود اچھی ہیں نا تبھی ۔ کیوں کوئی بات بری لگے گی
لیکن ہاں مجھے آپ پر غصہ آتا ہے آپ کی سچائی ہر اور ہر بات سب سے خواہ مخواہ شیئر کرنے پر او سب کو اپنا سمجھنے پر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب اپ جس بوچھی کو دیکھتی ہیں یہ اب کسی کو بھی بات تو کیا کچھ بھی نا سمجھنے والی ہے تعبیر
zzzbbbbnnnn.gif


رہی بات سچائی کی تو وہ تو میں عادت سے مجبور ہوں کیا کروں ،۔۔ جھوٹ مجھ سے بولا نہیں جاتا ،
اور سچ کڑوا ہوتا ہے ۔۔ بہت سوں کو میری باتوں سے آگ لگ جاتی ہوگی ، خون جل جاتا ہوگا
zzzbbbbnnnn.gif
مگر کیا کیا جائے میں تو ایسی ہی ہوں :hatoff:
 

تیشہ

محفلین
جبکہ یہ الفاظ میرے ہیں اپ کے بارے میں محفل کی رونق اپ ہیں



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھا تو اب اگر آپ نے مجھے مہمان بنانے کی ضد کی تو میں محفل پے آنا چھوڑ دوں گی سوچ لیں :hatoff:
zzzbbbbnnnn.gif
ویسے بھی ہمارے میاؤں اس مہینے پہچنے کو ہیں :blush: میں وقت نا نکال پاؤں گی ۔۔

اور ویسے بھی مجھے یہ مہمان بننے میں دلچسپی نہیں ہے قسم سے :( آپکو پتا ہے میں بہت کم لوگوں کو پسند کرتی ہوں ایسے میں کسی ایسے ممبر نے آکر رائے دے دی تو وہاں پنگا ہوجائے گا :music:
میں نہیں چاہتی کہ آپ میرے لئے مہمان کا تھریڈ کھولیں ۔۔ آپ نے اپنی فیلنگز ہی شئیر کرنی ہے تو کہیں بھی لکھ لیں ۔ ۔۔ مگر مہمان تھریڈ نہیں ۔ ۔۔ ۔ ۔
نہیں ۔ ۔۔ نہیں ۔ ۔۔ ۔ نہیں
01dance2.gif
 
Top