مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

ماوراء

محفلین
آج کی شخصیت ٢٠٠٨ کے آغاز میں محفل پر آئیں اور پھر چھا گئیں۔۔۔! محفل کا بچہ بچہ آپ سے واقف ہے۔ آپ کو "بہترین فی میل نیو انٹری" کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ آپ ماشاءاللہ کافی زندہ دل اور خوش مزاج ہیں۔ اور ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو ان میں رہتی ہے۔ محفل میں جب بھی آتی ہیں۔۔۔ہر بار ڈھیر سارے تھریڈز کھولنے کے آئیڈیاز ساتھ لے کر آتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر وقت محفل کی رونق بحال کرنے کے بارے میں ہی سوچتی رہتی ہیں۔ محفل پر نہایت ہی عمدہ تصاویر کا خزانہ انہی کی بدولت ہے۔ اراکین کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ہنر بھی جانتی ہیں۔ اس کی ایک مثال “ہفتے کا مہمان“ سلسلہ ہے۔ جہاں اراکین ایک دوسرے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ تو میرا خیال ہے ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت بھی اس چیز کی حقدار ہے کہ اراکین ان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔
fairyda1.gif
تعبیر
fairyda1.gif

١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔:grin:

dividers94hp5.gif
 
تیشہ

محفلین
آپ کا بھی شکریہ باجو۔ :hatoff:

کوئی اور سوال آپ کے ذہن میں ہے تو بتائیں۔۔ وہ بھی شامل کر دوں؟

اسوقت تو کچھ نہیں ہے دھیان موؤی کیطرف بھی ہے تو سمجھ نہیں آرہا ۔۔ مگر جیسے ہی کچھ ذہن میں آیا تو میں تمھیں بتاتی ہوں پھر اسے بھی شامل لسٹ کرلیں گے ۔ :hatoff:
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست۔۔۔ آج تعبیر بھی مہمان بن ہی گئیں۔۔ :)
میں جلد ہی لکھتا ہوں اس موضوع پر۔
 
ارے بھئی واہ!

اب ہم سے بیک وقت دو دو مہمان کیسے سنبھالے جائیں گے! چلئے اپیا آپ ادھر زنانخانے میں تشریف لے چلئے۔

عمار میاں جائیے دوڑ کر تازے فروٹ توڑ لائیے باغ میں سے تب تک میں شربت وغیرہ تیار کراتا ہوں۔ ارے اپیا آپ چلئے ناں اندر آرام سے بیٹھیئے۔ جی بچوں کو یہیں چھوڑ جائیے۔
سارہ بیٹا دیکھئے کون آیا ہے۔ اور ہاں اپنی بھابھی سے کہیے کہ وہ اب اپنے تجربہ گاہ میں گھس جائیں۔

ارے یہ وارث‌ بھائی یہیں تھے کہاں نکل گئے؟ خرم میاں آپ جائیے دیکھئے وارث‌ بھائی اوپر لائبریری میں ہوں گے۔ لائبریری کی ایش ٹرے ٹوٹ گئی تھی یہ والی لیتے جائیے وہاں رکھ دیجئے۔
 
ابوشامل

محفلین
یک نہ شد دو شد !!
ہم نے ایک عظیم مہمان کو نمٹایا نہیں کہ دوسری عظیم شخصیت بھی میدان میں آ گئی۔ اب کیا کریں؟
 
ارے بھئی واہ!

اب ہم سے بیک وقت دو دو مہمان کیسے سنبھالے جائیں گے! چلئے اپیا آپ ادھر زنانخانے میں تشریف لے چلئے۔

عمار میاں جائیے دوڑ کر تازے فروٹ توڑ لائیے باغ میں سے تب تک میں شربت وغیرہ تیار کراتا ہوں۔

fruits04.jpg

یہ لیں، کچھ پھل تو پکڑیں ابھی۔۔۔ میں اپنی تحریر کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں جلد ہی۔
 
زینب

محفلین
١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

پہلا تاثر کم گو کا تھا پھر جیسے جیسے بات ہوئی بدلتا چلا گیا بہت فرینڈلی لگتی ہیں

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

بات "کھیل ہی کھیل میں" ہوئی تھی بات تو ہوتی ہے کافی ساری

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

تعبیر کی مجھے سب کے ساتھ گھل مل جانا اچھی عادت لگتی ہے اپنے سے چھوٹون سے بڑوں سے بلکل ایسے بات کرتی ہے جیسے انہیں کی ہم عمر ہوں ۔۔۔سخت سے سخت بات کو بھی ہنسی میں‌لے کے ٹال جاتی ہے جو مجھ سے نہیں ہوتا اس کے علاوہ جب اسے کوئی میسج کا جواب نا دے تو اگنور ہونے پے جس ناراضگی کا اظہار کرتی ہے کہ" مجھ سے سوتیلوں والا سلوک کیا جاتا ہے "تو مجھے تعبیر پے بہت پیار آتا ہے

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

بہت سونی سونی سی محفل ہو جائے گی اگر تعبیر نا ہوئی تو ویسے اگر کہیں گئی بھی تو میں منا کے لے آؤں گی

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

تو میں تو میں ۔اممممم دعایئں تو دینی ہی دینی ہیں۔۔۔پر میں‌جب خود کسی بات سے غصہ ہوتی ہوں یا ناراض ہوتی ہوں سخت قسم کی تو سوٹ لینے سے فورا ما ن جاتی ہوں نت نئے کپڑے میری کمزوری ہین تو میں تعبیر سسٹر کو بھی ایک اچھا سا سوٹ گفٹ کروں گی اور یہ خوشی والا گفٹ ہو گا راضی کرنے والا نہیں ٦:grin:

۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

اگر خدانخواستہ میری کوئی بڑی بہن ہوتی تو بلکل آپ جیسی ہوتی آئی لو یو لائک مائی اون سسٹر٧

۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔

مشورہ تو کوئی نہیں بس دعا ہے سدا ہنستی مسکراتی رہیں اللہ پاک آپ کو اپ کے گھر شاد آباد رکھے
 
بھئی عمار میاں سیب اس بائیں کونے والے پیڑ سے لانا چاہئے تھا۔ وہ کافی خوش ذائقہ ہے۔ کیر یہ بھی کچھ کم نہیں ہے۔
 
طالوت

محفلین
١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
پہلا تاثر ایسا تھا کہ کسی حد تک میرے نا پسندیدہ موضوع پر تصاویر دیکھیں تھیں ، لیکن ایسا بھی نہیں تھا کہ اللہ واسطے کا بیر ہی ہو جائے، لیکن اب میں کہہ سکتا ہوں کہ میری پسندیدہ اراکین میں سے ہیں۔۔۔(مکھن بالکل نہیں لگا رہا) یہ اور بات ہے کہ جہاں میں زیادہ "بک بک" کرتا ہوں وہاں آپ نہیں ہوتیں۔۔ آپ کا یہ سلسلہ "اس ہفتے کی مہمان شخصیت" بھی لاجواب ہے ۔۔ اس کی وجہ سے بہت سے اراکین کو جاننے کا موقع ملا ہے ، کہ جن سے عموما بات نہیں ہوتی پھر ان کے سلسلوں میں دلچسپی نہیں ہے ۔۔ شروع شروع میں میرا خیال تھا کہ کوئی ٹین ایجر نٹ کھٹ سے بچی ہیں ، کیونکہ مجھے ان کی عمر کا اندازہ نہیں تھا (دیکھیے عمر نہیں پوچھی آپ سے ابتک اور نہ اب پوچھ رہا ہوں مشاہدے کی بات کر رہا ہوں :blush:) ۔۔۔ لیکن اب بھی خیال بدلا نہیں :) ۔۔۔ تاہم کبھی کبھی ان کی رائے بڑی افلاطونی قسم کی ہوتی ہے ۔۔ جس سے اندازہ ہوا کہ یہ اشٹوڈنٹ تو ہر گز نہیں ۔۔۔
٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
تصاویر کے زمرے میں ، ان کے شاہ رخ خان سے متعلق دھاگے پر ، امید ہے تعبیر کو وہ ساری "بات چیت" یاد ہو گی :) یہی پہلی باقاعدہ بات چیت تھی ، اور یہ سلسہ اب کسی قدر کم یا شاید نہ ہونے کے برابر لگتا ہے ۔۔ مجھے تو پتا نہیں ایسا کیوں ہے شایدتعبیر خود وضاحت کر سکیں۔۔
٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
حساس ہیں ، کسی معمولی بات پر بھی بڑی جلدی پریشان ہو جاتی ہیں جو ان کا "خیال رکھنے" والی شخصیت کا پتا دیتا ہے ۔۔ باقی کسی دھاگے پر میں نے کبھی غور نہیں کیا ، کیونکہ ان کی تصاویر سے دلچسپی ہی میرے لیے زیادہ توجہ کا باعث ہے ۔۔۔
٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟
محفل کے دھاگوں میں کمی ہو گی افراد کے آن لائن رہنے کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے ۔۔ اچھی تصاویر دیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے اور اکثر محفلوں پر میں بغیر اجازت گھسا رہتا ہوں تصاویر دیکھنے کے لیے تو سمجھا جا سکتا ہے کہ ان کے غائب ہونے پر مجھ پہ کیا بیت سکتی ہے۔۔ البتہ ان کی کھیلوں والے دھاگوں پر کبھی نہیں گیا کہ اس میں دماغ خرچ کرنا پڑتا ہے اور اس کی ذرا کمی ہے مجھ میں۔۔۔
٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)
ایک عدد تعریفی سرٹیفیکیٹ اور دوپہر کا کھانا ، کہ میری طرف سے اپنے پیسوں کا کسی اچھے ریسٹورنٹ سے کھا لیں۔۔۔:hatoff:
٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
ایسی باااااااااااااات ! نہیں کچھ نہیں ، اگر ہو گی بھی جو اب تک نہ کہی ہو ظاہر ہے سر محفل تو نہیں کہہ سکتے نہ :mrgreen:
٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔
آپ کی سب سے پسندیدہ تصویر یا تصاویر کونسی ہیں ؟؟؟؟ کسی الگ دھاگے میں شئیر کریں اور وجہ بھی بتائیں کہ کیوں پسند ہیں۔۔ اور اتنا شوق رکھتی ہیں تو کبھی خود بھی تصویریں اتاریں اور یہاں شئیر کریں ۔۔ آخر کو جہاں آپ رہتی ہیں وہاں سینکڑوں چیزیں ہوں گی جو محفلین کے لیے معلومات اور تفریح کا باعث ہوں گی ۔۔۔ فیشن ملبوسات میں کبھی مرادنہ فیشن کو بھی موضوع بنائیں ۔۔ تاریخی مقامت کی تصاویر خصوصا مصر سے متعلق اور درندوں کی تصاویر بھی شئیر کریں ۔۔۔ آپ کے شروع کردہ نئے سلسلے بہت اچھے ہیں ۔۔۔ اتنے اچھے سلسلے آپ کے ذہن میں آ کیسے جاتے ہیں ؟؟ ذرا دکان کا پتا تو بتائیں جہاں سے آپ بادام لے کر کھاتی ہیں :)
یاد آیاآپ نے ایک جواب تفصیل سے دینا تھا مجھے ۔۔۔۔۔ مجھے ابھی تک انتظار ہے ۔۔ ذرا اپنا "ان باکس" اور آؤٹ باکس" تو چیک کیجیے ۔۔۔
وسلام
 
وجی

لائبریرین
١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
بچکانا خاتون :laugh:
لیکن اب تک یہ تاثر کافی تبدیل ہوگیا ہے
کافی سلجھی ہوئی خاتون ہیں :mrgreen:

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
تصاویر پر ہوا تھا شاید

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
اچھی تصاویر پوسٹ کرتیں ہیں اور کسی سے لڑتیں نہیں‌ہیں :beating:

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟
تصاویر کم پوسٹ ہونگی اور کیا :grin:

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)
دعائیں کافی ہیں

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
شروع شروع میں انہوں‌نے میرے پوسٹ کی ہوئی تصاویر کی کافی تعریف کی اور پھر میرے ہارڈ ڈیسک کریش ہوگئی اور میری کافی کلیکشن ختم ہوگئی مجھے لگتا ہے انہوں نے نظر لگا دی تھی:cry:

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔:grin:
مشورہ کوئی خاص نہیں بس اسی طرح اچھی تصاویریں پوسٹ کرتی رہا کریں
 
محمد وارث

لائبریرین
اجی سعود میاں، ہماری ایش ٹرے کی فکر مت کیجیئے، ہماری بیگم صاحبہ ہماری ایش ٹرے کا خیال ہم سے بھی زیادہ رکھتی ہیں کہ کہیں وہ ٹوٹ گئی تو اس بد دماغ کا دماغ نہ چٹخ جائے :)

تفنن بر طرف، تعبیر کے دم سے محفل پر گہما گہمی ہے اور ہر طرف رونق لگی رہتی ہے اور انکی شخصیت کا یہ متحرک پن محفل کے پیاروں کی آنکھوں کا تارا ہے۔ تعبیر کی محفل پر شمولیت کے وقت محفل کا رنگ تھوڑا سا بے رنگ ہو رہا تھا لیکن انہوں نے اپنا وہ رنگ باندھا کہ کافی لوگ ان کے رنگ میں رنگے گئے، مثلاً تصاویر والے زمرے کو ہی لیں۔

انٹرویوز اور مکالمے اور جان پہچان کی جو روایت اردو محفل پر تھی اس میں اسکے ختم ہونے سے پہلے تعبیر نے پھر ایک نئی روح پھونک دی اور یوں "محی التعارف" بھی کہلوا سکتی ہیں :)

غالب کے دیوان کی پہلی غزل ہے

نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

مجھے پورا یقین ہے کہ اگر تعبیر غالب کے زمانے میں ہوتیں تو ایک شعر کا اضافہ ضرور ہوتا اس غزل میں - تعبیر قافیے کے ساتھ۔

ہے کوئی طبع آزمائی کرنے والا :)

کچھ ضروری تو نہیں ہے خواب کا خوش کُن ہو رنگ
اصل میں وہ رنگ ہے جو رنگ ہو تعبیر کا

:)
 
سارہ خان

محفلین
ماوراء زبردست ۔۔ یہ تو بہت اچھا کیا تم نے ۔۔ اس بار تعبیر سسٹر کو ہی مہمان بننا چاہیئے تھا ۔۔۔:cat: تم نے صحیح وقت پر آداب میزبانی نبھائے ۔۔۔:grin:

۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

تعبیر کے بارے میں پہلا خیال تو پتا نہیں کیا تھا یاد نہیں آ رہا ۔۔:grin: لیکن جب ان سے بات چیت شروع ہوئی اور محفل پر ایکٹو دیکھا تو سوچا کہ محفل پر ایک خوبصورت اضافہ ہیں ۔۔ ہنستی مسکراتی مسکراۃٹیں بکھیرتی ۔۔ سب سے گھل مال جانے والی زندہ دل اور خوش مزاج ہیں اور یہی تاثر ابھی تک قائم ہے ۔۔۔

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

تعبیر سے میری پہلی بات پی ایم میں ہوئی تھی ۔۔اس وقت شاکر نے ایک سندھی گانے کا ترجمہ پوچھا تھا ۔۔ اور میں نے گھر والوں سے پوچھ پوچھ کر اس گانے کا ترجمہ کیا کیونکہ مجھ سے نہیں ہو رہا تھا ۔۔ جب لکھنے آئی تو دیکھا تعبیر نے پہلے ہی لکھ دیا ہے ۔۔ اس پر میں نے پی ایم کیا تھا اور وہیں سے بات چیت ہوئی جو جلد ہی دوستی میں بدل گئی ۔۔:)

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

تعبیر کی خوش مزاجی اور زندہ دلی ۔۔ اور سیکھا یہ کہ میٹھی میٹھی باتیں کر کے سب کو اپنا بنا لو ۔۔۔:grin:

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

تعبیر غائب تو تب ہونگی نہ جب ہم انہیں غائب ہونے دیں گے ۔۔۔:tounge: لیکن واقعی خدانخواستہ ایسا ہوا تو ان کی کمی یقیناً محسوس ہوگی ۔۔ تعبیر نے حیقتاً ایک سوئی ہوئی محفل کو جگایا وہ ایسے وقت میں آئیں جب بہت سے ریگیولر میمبر آنا کم ہو گئے تھے ۔۔ اور محفل سونی سونی سی لگنے لگی تھی ۔۔ محفل کی رونق واپس لانے میں تعبیر کا بہت بڑا حصہ ہے اس لئے ہم نہیں چاہیں گے کہ وہ کبھی غائب ہوں ۔۔

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

ھمم تحفے میں تو میں اپنی خاص دوستوں کو ہمیشہ کپڑے ہی دیتی ہوں ۔۔ تعبیر سسٹر کو بھی ایک اچھا سا سوٹ دوں گی اور۔۔ کارڈز ۔۔ پھول ۔۔ ڈھیر ساری دعائیں اور بہت سا پیار ۔۔۔:cat:

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

اس بات کو شعر میں کہنا چاہوں گی ۔۔:)

تیرا سحر ، تیری بات ، تیرا پیکر ، تیری خوشبو
دل کو تیری گفتگو اور سادگی اچھی لگی

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔

سوال یہ کہ یہ نئے نئے مزے مزے کے آئیڈیاز کہاں سے چراتی ہیں ۔۔:tounge:

مشورہ تو نہیں دینا بس یہ دعا ہے کہ ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں ۔:) ۔ یونہی ہمارے لئے محفل سجاتی رہیں ۔۔:tounge:
 
ماوراء

محفلین
یک نہ شد دو شد !!
ہم نے ایک عظیم مہمان کو نمٹایا نہیں کہ دوسری عظیم شخصیت بھی میدان میں آ گئی۔ اب کیا کریں؟

ابوشامل، دو ہفتے رکھ لیتے ہیں۔ دونوں شخصیات کے لیے۔ آپ آرام سے لکھیں۔

اصل میں مجھے دو چھٹیاں تھیں، میں نے موقعہ غنیمت جانتے ہوئے کام نمٹا لیا۔ ورنہ مجھے وقت ہی نہیں ملتا۔
 
Top