مہمان اس ہفتے کی مہمان "حجاب"

حجاب

محفلین
پہلے تو مجھے ان کی تحاریر کم کم ہی نظر آتی تھیں۔۔۔ شاید اس لیے کہ میں بھی کم ہی آتا تھا۔۔۔ :grin: تب تو کچھ پتا ہی نہیں تھا۔۔۔ جب پڑھنا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ بہت دلچسپ شخصیت کی مالکہ ہیں۔۔۔ شگفتگی و ظرافت کے ساتھ ساتھ سنجیدگی و متانت۔۔۔۔ :) تب سے اب تک یہی تاثر ہے۔۔۔ ہاں بیچ میں کبھی کبھی لڑاکا والا تاثر بھی محسوس ہوا تھا۔۔۔ ;)

ہممم۔۔۔ پتا نہیں کب ہوئی تھی۔۔۔ یہ بھی یاد نہیں کہ آغاز محفل پر ہوا تھا یا بلاگ پر۔۔۔

غصہ بھی اتنے اچھے انداز میں کرتی ہیں کہ ہنسی آجاتی ہے۔ :grin1: برجستگی اور حاضر جوابی کمال کی ہے۔

میں نے کیا سبق سیکھا؟ :confused: اتنے لائق ہوتے تو کیا ہی بات تھی۔۔۔ ویسے انہوں نے سبق سکھایا ہی نہیں، سیکھتے کیسے۔۔۔ ابھی ان کے بلاگ پر بھی پچھلے دنوں اتنی اودھم مچائی تھی یہاں اور یہاں اور یہاں، اس پر بھی انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ :)

پیغام یہ ہے کہ اسی طرح اپنی مسکراہٹ اور دلچسپ باتوں سے دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی رہیں۔

ہاں، ایک تو یہ کہ منظرنامہ پر آپ کا انٹرویو ہماری نالائقی کی وجہ سے اتنا اچھا نہیں ہوسکا جتنا ہونا چاہئے تھا۔۔۔ اس کا بڑا افسوس ہے۔۔۔!
دوسرا یہ کہ۔۔۔۔ یہ کہ دیکھیں لیں۔۔۔ اب میں نے یہ بہانہ نہیں بنایا ہے کہ سارہ نے بتایا نہیں تھا اس تھریڈ کا۔ :grin: اب میری باری میں بھی یہ بہانہ نہیں چلے گا۔ :lll:

شکریہ عمار :) سبق سیکھنا ہے کیا ;) انتظار کرو جس دن دماغ کا میٹر اُلٹا گھوما سبق سکھاؤں گی ، پھر نہ کہنا پہلے خبردار نہیں کیا تھا ;)

اور منظر نامہ کے برے انٹرویو کا اعتراف منظر نامہ پر کرو ناں ، بڑے چالاک ہو اپنی نالائقی کا اعتراف یہاں کر رہے ہو تاکہ کم لوگ پڑھیں;)

شکریہ تو سارہ کا کرنا چاہیئے مجھے کہ تم سے لکھوایا :) اس تھریڈ کے جواب تو 1 سال بعد بھی دیئے جا سکتے ہیں ;)فکر ناٹ عمار ، میں کوئی بہانہ نہیں بناؤں گی ضرور لکھوں گی تمہارے لیئے :) چاہے مجھے 1 سال بعد تھریڈ نظر آئے :)
 
حجاب

محفلین
اگرچہ یہ گزارش کیئے ہوئے زمانے بیت گئے ہیں اور جواب نا پا کر بڑی مایوسی ہوئی ہے ۔۔۔ برحال تلاش و بسیار کے باوجود محترمہ باورچی خانے یا موسیقی وغیرہ تک ہی محدود نظر آتی ہیں ۔۔۔۔ تاہم باقی احباب کی رائے سے ہمیں بھی اتفاق ہے ۔۔۔۔ تاہم اگر یہ ہمیں ایک عدد آسان اور مزیدار کھانے کی ترکیب بتا دیں جو ہم دیار غیر میں موجود "بے آسروں" کے کام آئے تو ہماری رائے یقیننا اور بھی اچھی ہو گی (لیکن یہ ترکیب پانچ منٹ سے زیادہ کی نہ ہو اور رمضان کی مناسبت سے ہو):)
وسلام

طالوت ، میں نے کچن اور موسیقی کے علاوہ بھی ہر جگہ کچھ نہ کچھ لکھا ہی ہے ، ٹائم نہیں ہے کہ تلاش کر کے لنک دوں آپ کو ، آپ خود ہی تلاش کر لیں اگر کرنا چاہیں ۔ 5 منٹ میں تیار ہونے والی ترکیب چائے کی ہو سکتی ہے جو یقیناً آپ کو بنانی آتی ہوگی ۔ اس کے علاوہ کوئی پھل فریج سے نکال کر کھا لیں 5 منٹ سے کم لگیں گے :)
 
شکریہ عمار :) سبق سیکھنا ہے کیا ;) انتظار کرو جس دن دماغ کا میٹر اُلٹا گھوما سبق سکھاؤں گی ، پھر نہ کہنا پہلے خبردار نہیں کیا تھا ;)
اب ایسا بھی نہیں کہا تھا میں نے۔۔۔۔ پہلے ہی بہت لوگ سبق سکھا چکے ہیں۔ کافی ہے۔ :grin:

اور منظر نامہ کے برے انٹرویو کا اعتراف منظر نامہ پر کرو ناں ، بڑے چالاک ہو اپنی نالائقی کا اعتراف یہاں کر رہے ہو تاکہ کم لوگ پڑھیں;)
وہاں کیا نا تو پھر آپ کی دوست کا بھی نام آئے گا جس نے آپ کے انٹرویو کے لیے سوالات تیار کیے تھے۔ :boxing: اس لیے یہیں کردیا۔۔۔ ڈونٹ وری۔۔۔ میرا ارادہ اس کا دوسرا حصہ بھی کرنے کا ہے۔۔۔ کسر پوری ہوجائے گی۔ :lll:

شکریہ تو سارہ کا کرنا چاہیئے مجھے کہ تم سے لکھوایا :) اس تھریڈ کے جواب تو 1 سال بعد بھی دیئے جا سکتے ہیں ;)فکر ناٹ عمار ، میں کوئی بہانہ نہیں بناؤں گی ضرور لکھوں گی تمہارے لیئے :) چاہے مجھے 1 سال بعد تھریڈ نظر آئے :)
:confused:
یہ کس نے کہہ دیا :eek: سارہ نے نہیں لکھوایا یہ۔۔۔ بلکہ بتایا بھی نہیں تھا اس نے۔۔۔ یہ مجھے خود ہی نظر آگیا تھا۔ :hatoff: اب سب کچھ دوسروں کے آسرے پر تو نہیں چھوڑا جاسکتا نا۔ :grin:
 
مغزل

محفلین
شکریہ م م مغل ، آپ سے محلہ بیوقوفاں میں بات ہوئی تھی یہاں
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11793&page=16 ۔

شکریہ حجاب
میں اپنی بیوقوفی پر معذرت خواہ ہوں۔۔
اب دیکھیئے نا محلہ بیوقوفاں میں ہونے والی ملاقات مجھے کیسے یاد رہ سکتی ہے
بہر کیف دل شکنی کیلیے معذرت خواہ ہوں۔
والسلام
 
عمر سیف

محفلین
اسلام و علیکم ۔۔۔

خاص آپ کے اس ٹاپک کا جواب دینے کے لیے دفتر سے چھُٹی کرنا پڑی ۔۔

۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر کیا ہونا ہے جی۔۔ اتنی مہلت ہی نہیں دی کہ کوئی تاثر بھی دیتے۔۔ حجاب بہت بدل چکی ہیں اب کی حجاب اور "تب کی حجاب" میں بہت فرق آ چکا ہے ”عمر کا“۔۔

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

کیا بابا جی آدم کے زمانے کی بات چھیڑ دی۔۔۔ پہلی بات چیت کو ڈھائی 3 سال تو ہو ہی گئے ہونگے ۔۔ نا اس فورم کا سیکشن تھا نہ تھریڈ اور شاید پہلے سیشن میں لڑائی ہی ہوئی ہوگی ۔۔۔ اتنا یاد ہے کہ میں جو شاعری پوسٹ کرتا تھا اگلے دن آ کر اس کا جواب حجاب لکھتی تھیں " کہ ابھی کچھ دن پہلے بھی تو یہی پوسٹ کی تھی اب دوبارہ "

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

کوئی بھی نہیں ۔۔۔ مذاق ۔۔ منہ پہ جواب دینے کی ۔۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ڈھیٹائی کا ۔۔

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

خوش رہیں جہاں رہیں ۔۔ اور میسج کرتی رہیں چاہے وہ پہلے ہی کوئی کیوں نہ کر چکا ہو :):)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

کچھ خاص ۔۔۔ :blush:;):cool:

مار نہیں کھانی مجھے ۔۔:box:
 
ظفری

لائبریرین
شکریہ ظفری :) وہ رائے تو لکھیں جو پہلی رائے کے بعد ہے ؟؟؟ مجھے بھی وہ رائے پتہ کرنی ہے :)
پرانی رائے کو اتنی اہمیت نہیں دیتے ۔ ;)

شکر ہے میں نے بھی کچھ سکھایا تو ، کوئی تو میرا شاگرد ہے ;)
جی بلکل ۔۔۔ وہ بھی فرمابردار ۔۔۔۔ بس آزمائش شرط ہے ۔ :grin:

ظفری ، جو کچھ کہنا ہے وہ سب بھی ادھر ہی لکھ دیں پھر موقع نہیں ملے گا انٹرویو بھی ہو چکا میرا اور یہ شخصیت کے سلسلے کے بعد کوئی ایسا تھریڈ نہیں ہوگا اوپن ،موقع سے فائدہ اٹھائیں
آپ نے ہمارا بھی انٹرویو پڑھا ہوگا ۔۔۔۔ اگر پڑھا ہے تو یہ بھی علم ہوگا کہ " ہم بہت شرمیلے ہیں " ۔۔۔ :hatoff:
اس لیئےموقعوں سے فائدہ اٹھانا ہماری بس کی بات نہیں ۔ ;)

آپ کا سوال پڑھنے کے بعد موسیقی کے تھریڈ میں جا کر جائزہ لینا پڑا ، پتہ یہ چلا کہ میں تو پھر بھی رومینٹک اور کچھ کم المناک گانے پوسٹ کرتی ہوں آپ تو ایسے درد بھرے المناک پتہ نہیں کون کون سے ناک والے گانے پوسٹ کرتے ہیں کہ سُنتے ہی رونے کا دل کرتا ہے ;) وجہ تو کوئی نہیں شاعر حضرات خوش کب ہوتے ہیں جو خوشی کی شاعری لکھیں ، سارے دل جلے ہی ہوتے ہیں خوشی کی شاعری مشکل سے ہی ملتی ہے اس لیئے غم زدہ ہی پوسٹ کر دیتی ہوں، آپ اپنا وہ خیال بدل لیں کہ میں بھی کہیں دل جلی تو نہیں;)

چلیں کم از کم یہ تو ہے کہ کوئی ہمارے لیئے رونے کی بھی کوشش کرتا ہے ۔ ;)
ویسے آپ نے بجا فرمایا کہ شاعر حضرات خوش ہی کب ہوتے ہیں ۔ مگر مزے کی بات یہ ہے کہ جو خوش نہ ہوں وہی شاعر ہوتے ہیں ۔ :grin:
ویسے دل جلا اور دل جلی کسی اور ہی فہم میں استعمال ہوتا ہے ۔ عشق و محبت میں جو ناکام ہوں وہ میری نظر میں تو کم از کم دل جلے نہیں ہوتے ۔ :)

بائی دے وے ۔۔۔۔ آج بھی ہم نے کچھ درد " ناک " گانے پوسٹ کیئے ہیں ۔ ضرور مستفید ہویئے گا ۔
 
طالوت

محفلین
طالوت ، میں نے کچن اور موسیقی کے علاوہ بھی ہر جگہ کچھ نہ کچھ لکھا ہی ہے ، ٹائم نہیں ہے کہ تلاش کر کے لنک دوں آپ کو ، آپ خود ہی تلاش کر لیں اگر کرنا چاہیں ۔ 5 منٹ میں تیار ہونے والی ترکیب چائے کی ہو سکتی ہے جو یقیناً آپ کو بنانی آتی ہوگی ۔ اس کے علاوہ کوئی پھل فریج سے نکال کر کھا لیں 5 منٹ سے کم لگیں گے :)
اگر آپ کے پاس "اپنے" لیئے وقت نہیں تو ہمارے پاس کیسے ہو گا۔۔۔
چائے ہم (عادتا) پیتے نہیں اور۔۔۔۔۔۔۔
فروٹ جو ہمیں پسند ہیں انھیں ایک آدھ منٹ ہی لگتا ہے ڈکارنے میں ۔۔۔۔۔
"نامناسب" تعاون کے باوجود ہماری رائے اب تک نیک ہی ہے اور رہے گی (انشاءاللہ):)
وسلام
 
سارہ خان

محفلین
خاص آپ کے اس ٹاپک کا جواب دینے کے لیے دفتر سے چھُٹی کرنا پڑی ۔۔

اچھااا۔۔:eek: حجاب تمہاری سات بلکہ چودہ پشتوں پر احسان ۔۔:grin: ;)

پہلا تاثر کیا ہونا ہے جی۔۔ اتنی مہلت ہی نہیں دی کہ کوئی تاثر بھی دیتے۔۔ حجاب بہت بدل چکی ہیں اب کی حجاب اور "تب کی حجاب" میں بہت فرق آ چکا ہے ”عمر کا“۔۔

کتنی کم ہوئی حجاب کی عمر پھر ۔۔۔:grin: ویسے مجھے یاد ہے کتنے دن تک تو میں بھی اس ہی 'عمر 'کا سمجھتی رہی تھی حجاب کو ۔۔:Lollz:

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
ڈھیٹائی کا ۔۔

یعنی کہ ایک ڈھیٹ دوسرے سے ڈھٹائی سیکھ رہا ہے ۔۔۔:laugh: :Lollz:
 
تیشہ

محفلین
اسلام و علیکم ۔۔۔

خاص آپ کے اس ٹاپک کا جواب دینے کے لیے دفتر سے چھُٹی کرنا پڑی ۔۔

۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر کیا ہونا ہے جی۔۔ اتنی مہلت ہی نہیں دی کہ کوئی تاثر بھی دیتے۔۔ حجاب بہت بدل چکی ہیں اب کی حجاب اور "تب کی حجاب" میں بہت فرق آ چکا ہے ”عمر کا“۔۔

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

کیا بابا جی آدم کے زمانے کی بات چھیڑ دی۔۔۔ پہلی بات چیت کو ڈھائی 3 سال تو ہو ہی گئے ہونگے ۔۔ نا اس فورم کا سیکشن تھا نہ تھریڈ اور شاید پہلے سیشن میں لڑائی ہی ہوئی ہوگی ۔۔۔ اتنا یاد ہے کہ میں جو شاعری پوسٹ کرتا تھا اگلے دن آ کر اس کا جواب حجاب لکھتی تھیں " کہ ابھی کچھ دن پہلے بھی تو یہی پوسٹ کی تھی اب دوبارہ "

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

کوئی بھی نہیں ۔۔۔ مذاق ۔۔ منہ پہ جواب دینے کی ۔۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ڈھیٹائی کا ۔۔

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

خوش رہیں جہاں رہیں ۔۔ اور میسج کرتی رہیں چاہے وہ پہلے ہی کوئی کیوں نہ کر چکا ہو :):)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

کچھ خاص ۔۔۔ :blush:;):cool:

مار نہیں کھانی مجھے ۔۔:box:

آگئے ہو خیر سے ؟ :boxing:
کتنے انڈے ہوچکے ہیں اب تک ؟ بتانا تو ذرا :music:
سارہ ، تمھیں پتا ہے :music: ضبط آجکل پولٹریفارم کھولنے کو ہے :music: اسکے الماری انڈوں سے بھر چکی ہے :music: اور اب یہ اپنا کاروبار شروع کرنے کو ہے ۔
zzzbbbbnnnn.gif
 
حجاب

محفلین
اسلام و علیکم ۔۔۔

خاص آپ کے اس ٹاپک کا جواب دینے کے لیے دفتر سے چھُٹی کرنا پڑی ۔۔

۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر کیا ہونا ہے جی۔۔ اتنی مہلت ہی نہیں دی کہ کوئی تاثر بھی دیتے۔۔ حجاب بہت بدل چکی ہیں اب کی حجاب اور "تب کی حجاب" میں بہت فرق آ چکا ہے ”عمر کا“۔۔

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

کیا بابا جی آدم کے زمانے کی بات چھیڑ دی۔۔۔ پہلی بات چیت کو ڈھائی 3 سال تو ہو ہی گئے ہونگے ۔۔ نا اس فورم کا سیکشن تھا نہ تھریڈ اور شاید پہلے سیشن میں لڑائی ہی ہوئی ہوگی ۔۔۔ اتنا یاد ہے کہ میں جو شاعری پوسٹ کرتا تھا اگلے دن آ کر اس کا جواب حجاب لکھتی تھیں " کہ ابھی کچھ دن پہلے بھی تو یہی پوسٹ کی تھی اب دوبارہ "

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

کوئی بھی نہیں ۔۔۔ مذاق ۔۔ منہ پہ جواب دینے کی ۔۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ڈھیٹائی کا ۔۔

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

خوش رہیں جہاں رہیں ۔۔ اور میسج کرتی رہیں چاہے وہ پہلے ہی کوئی کیوں نہ کر چکا ہو :):)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

کچھ خاص ۔۔۔ :blush:;):cool:

مار نہیں کھانی مجھے ۔۔:box:

شکریہ ضبط ، رمضان کے مہینے میں اتنا بڑا جھوٹ ، میرے لیئے چھٹی کی :rolleyes: کل کا روزہ نہیں ہوا آپکا ;)

عمر کا فرق تو آنا تھا ناں ، پہلے 45 کی تھی اب 55 کی ;)
سارہ کا جواب بلکل صحیح ہے ، ڈھیٹ نے ڈھٹائی کا سبق کب سے سیکھنا شروع کیا ؟؟ ابھی کوئی کمی باقی ہے کیا آپ کی ڈھٹائی میں ;)
کچھ خاص نہ کہنے سے بھی مار پڑتی ہے :box: :boxing:
 
حجاب

محفلین
اگر آپ کے پاس "اپنے" لیئے وقت نہیں تو ہمارے پاس کیسے ہو گا۔۔۔
چائے ہم (عادتا) پیتے نہیں اور۔۔۔۔۔۔۔
فروٹ جو ہمیں پسند ہیں انھیں ایک آدھ منٹ ہی لگتا ہے ڈکارنے میں ۔۔۔۔۔
"نامناسب" تعاون کے باوجود ہماری رائے اب تک نیک ہی ہے اور رہے گی (انشاءاللہ):)
وسلام

طالوت ، نامناسب تعاون کی بات نہیں ، میرا نیٹ اس قدر سلو ہے فون کی خرابی کی وجہ سے کہ بس :( آپ نے رائے اب تک نیک رکھی شکریہ :) کوشش کروں گی کہ آپ کو اپنی پوسٹ کردہ تحریروں کے لنک تلاش کر کے دے دوں شکریہ ۔
 
محترمہ نامناسب تعاون میں نے" 5 منٹ کی کھانے کی ترکیب رمضان کے حوالے سے " کہا تھا ۔۔۔ تاہم آپ یہ لنکس کی زحمت نہ کریں کسی نہ کسی پوسٹ پر آپ سے ٹکراو ہو ہی جائے گا انشاءاللہ
وسلام
 
عمر سیف

محفلین
شکریہ ضبط ، رمضان کے مہینے میں اتنا بڑا جھوٹ ، میرے لیئے چھٹی کی :rolleyes: کل کا روزہ نہیں ہوا آپکا ;)

عمر کا فرق تو آنا تھا ناں ، پہلے 45 کی تھی اب 55 کی ;)
سارہ کا جواب بلکل صحیح ہے ، ڈھیٹ نے ڈھٹائی کا سبق کب سے سیکھنا شروع کیا ؟؟ ابھی کوئی کمی باقی ہے کیا آپ کی ڈھٹائی میں ;)
کچھ خاص نہ کہنے سے بھی مار پڑتی ہے :box: :boxing:

بھئی چھٹی کا بہانہ بھی تو کوئی بنانا تھا ۔۔
عمر کچھ کم نہیں بتا دی آپ نے :rolleyes:
بھئی کوئی تو ڈھیت نمبر ون ہونا چاہئے نا ۔۔ ابھی تو بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔۔۔
یہی کچھ کہہ دینا چاہئے ۔۔:beating:
 
عمر سیف

محفلین
اچھااا۔۔:eek: حجاب تمہاری سات بلکہ چودہ پشتوں پر احسان ۔۔:grin: ;)

کتنی کم ہوئی حجاب کی عمر پھر ۔۔۔:grin: ویسے مجھے یاد ہے کتنے دن تک تو میں بھی اس ہی 'عمر 'کا سمجھتی رہی تھی حجاب کو ۔۔:Lollz:

یعنی کہ ایک ڈھیٹ دوسرے سے ڈھٹائی سیکھ رہا ہے ۔۔۔:laugh: :Lollz:

تم بھی جب مہمان بنو محفل کی تو بتانا ۔۔ تب بھی چھٹی کر لیں گے ۔۔ :music::music:
 
حجاب

محفلین
محترمہ نامناسب تعاون میں نے" 5 منٹ کی کھانے کی ترکیب رمضان کے حوالے سے " کہا تھا ۔۔۔ تاہم آپ یہ لنکس کی زحمت نہ کریں کسی نہ کسی پوسٹ پر آپ سے ٹکراو ہو ہی جائے گا انشاءاللہ
وسلام

طالوت ، 5 منٹ میں کوئی چیز تیار کرنا مشکل ہی ہے :confused: آٹا گوندھا ہو تو 5 منٹ میں روٹی بن جائے گی ، 5 منٹ میں کارن فلیکس میں دودھ اور شہد ملائیں اور کھا لیں :) 20 یا 25 منٹ لگتے ہیں کسی بھی چیز کی تیاری میں 5 منٹ والی ترکیب ریڈی میڈ ہو سکتی ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
میں حجاب کے بارے میں عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کیا لکھوں۔۔ میں تو ان سے زیادہ واقف ہی نہیں ہو سکا کہ یہ خود حجاب میں ہی رہتی آئی ہیں!!۔ اتنا معلوم تھا کہ محترمہ وکیلنی صاحبہ ہیں، اس لئے ڈرتا بھہی رہا، اور ان کی حسِ مزاح سے پر لطف بھی ہوتا رہا۔ کچن میں جاتا نہیں، اپنے کچن میں تو جاتا ہوں لیکن محفل کے کچن میں جہاں حجاب فعال ہیں۔
ویسے مجموعی طور پر حجاب کی پوسٹس مجھے اچھی لگتی ہیں۔ ان سے پر لطف گفتگو سیکھی جا سکتی ہے۔
 
شکریہ اعجاز انکل ، میں بھی آپ سے واقف تو ہوں اچھی طرح مگر بات چیت کم ہوئی ہے ، احترام کہہ لیں یا یہ وجہ کہ کبھی کبھی سوچا بھی کہ بات کروں پھر سوچا کیا پتہ جواب دیں یا نہیں بس یہی وجہ رہی کم واقفیت کی :) اسی لیئے میں بھی کچھ نہیں لکھ سکی تھی جب آپ مہمان بنے تھے ۔
 
Top