مہمان اس ہفتے کی مہمان "حجاب"

حجاب

محفلین
:grin:
بن تو میری سب کے ساتھ جاتی ہے حجاب ، مگر صرف ان لوگوں ، ان دوستوں سے جن سے میں خود بنانا چاہتی ہوں ، ورنہ عموما بنتی میری بھی کسی سے نہیں ہے ، مگر جن سے بن جائے ، پھر بن ہی جاتی ہے ۔ :hatoff:

باجو ، میری بھی صرف اُن سے ہی بنتی ہے جن سے میں خود بنانا چاہوں ، یہاں پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ صرف آپ نے ہی نہیں میں نے بھی چاہا تو دوستی ہوئی:)
 
تعبیر

محفلین
تعبیر ، میں ہر سیکشن میں جاتی ہوں بس لکھتی نہیں کچھ ، آپ نے جتنی بھی تصاویر پوسٹ کی ہیں سب دیکھی ہیں میں نے :)

:blush: اوپس میں نے اس لیے تو نہیں کہا تھا
مطلب آپ کی کوئی پوسٹ نہیں دیکھی تھی کوئی وہاں اب تک
اج دیکھ لی اور کیا کیا کمال لائی ہیں آپ ۔ شکریہ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
حجاب سے میرا تعارف محفل کے حوالے سے ہی ہے ۔ بی ایس بی کا نک مجھے معلوم نہیں ہے اس لئے یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہاں بھی جانتی تھی یا نہیں۔ محفل پر کب اور کہاں بات ہوئی یہ تو ذہن میں نہیں، شاید ہماری بہت کم براہِ راست بات ہوئی ہے یہاں کسی دھاگے پر۔ شاید اس لئے کہ میں محفل پر کم آتی ہوں اور ایک آدھ مخصوص سیکشن ہی میں پوسٹس دیکھتی اور کرتی رہتی ہوں۔
مجھے حجاب کا نک اچھا لگتا ہے اور پہلے میرا خیال تھا کہ یہی ان کا اصلی نام بھی ہے۔ حجاب کی پوسٹس میں میں نے زیادہ تر شاعری والے سیکشن میں دیکھی ہیں اور وہی سب سے زیادہ پسند ہیں۔ خصوصاً اختر شیرانی کا کلام کہیں پڑھا تھا میں نے (اگر میں بھول نہیں رہی تو) ۔ اور کوکنگ کے حوالہ تو ظاہری سی بات ہے۔ :)
میں بہت کم کسی کے بارے میں خود سے اندازہ لگا سکتی ہوں ۔ حجاب سے میرا جو تھوڑا بہت انٹریکشن ہے مجھے کافی باذوق اور سلیقہ مند لگتی ہیں۔ اتنا ہی جانتی ہوں :)۔ ویسے حجاب مجھے لگتا ہے کہ آپ کسی حد تک آئیڈیلسٹک یا پرفیکشنسٹ بھی ہیں :)
پیغام نیک خواہشات کا اور سوال یہ کہ پیچھے کسی پوسٹ میں آپ کے لاء کرنے کا ذکر ہے تو کبھی پریکٹس کی؟ اور کوکنگ کا شوق بچپن سے تھا یا ہوم اکنامکس کی وجہ سے شوق ہوا؟
 
بہت شکریہ فرحت، آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا :) آپ اتنا کم آتی ہیں فرحت تو بات کیسے ہو ، اور آتی بھی ہیں تو بس شاعری پوسٹ کی اور چلی گئیں ، میں تو پھر بھی ادھر اُدھر گھوم پِھر لیتی ہوں :) جی اختر شیرانی کی نظمیں مجھے اچھی لگتی ہیں پوسٹ کی تھی میں نے ، آئیڈیل تو کبھی نہیں بنایا فرحت ، کسی معاملے میں نہیں :rolleyes: اور پرفیکشنسٹ ہونے کا صرف اس حد تک مان لیتی ہوں کہ مجھے کسی ٹیلر کے سلے ہوئے کپڑے پسند نہیں آتے بس :) کبھی کبھی مشکل بھی ہوجاتی ہے :(
لاء کر کے پریکٹس بھی کی اور لائسینس لینے کے بعد بھی کی پریکٹس مگر اُس کے بعد امّی کی طبعیت خراب ہوگئی اور گھر پر کوئی ہوتا نہیں تھا تو چھوڑ دی تھی ۔
کوکنگ کا شوق تو کبھی تھا ہی نہیں نہ میں کبھی کچن میں گئی تھی اپنی پڑھائی کے دوران ،ہوم اکنامکس کا سبجیکٹ بھی نائنتھ میں تھا بس ، امّی کو دیکھا ہمیشہ کھانا بناتے ہوئے اور نانی نے ہمیشہ سِل بٹّے پر مصالحے پسوائے مجھ سے :) کچن میں نے سنبھالا اُس وقت جب امّی کی طبعیت خراب ہوئی ابو کی ڈیتھ کے بعد :( آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ فرحت خوش رہیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت، آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا :) آپ اتنا کم آتی ہیں فرحت تو بات کیسے ہو ، اور آتی بھی ہیں تو بس شاعری پوسٹ کی اور چلی گئیں ، میں تو پھر بھی ادھر اُدھر گھوم پِھر لیتی ہوں :) جی اختر شیرانی کی نظمیں مجھے اچھی لگتی ہیں پوسٹ کی تھی میں نے ، آئیڈیل تو کبھی نہیں بنایا فرحت ، کسی معاملے میں نہیں :rolleyes: اور پرفیکشنسٹ ہونے کا صرف اس حد تک مان لیتی ہوں کہ مجھے کسی ٹیلر کے سلے ہوئے کپڑے پسند نہیں آتے بس :) کبھی کبھی مشکل بھی ہوجاتی ہے :(
لاء کر کے پریکٹس بھی کی اور لائسینس لینے کے بعد بھی کی پریکٹس مگر اُس کے بعد امّی کی طبعیت خراب ہوگئی اور گھر پر کوئی ہوتا نہیں تھا تو چھوڑ دی تھی ۔کوکنگ کا شوق تو کبھی تھا ہی نہیں نہ میں کبھی کچن میں گئی تھی اپنی پڑھائی کے دوران ،ہوم اکنامکس کا سبجیکٹ بھی نائنتھ میں تھا بس ، امّی کو دیکھا ہمیشہ کھانا بناتے ہوئے اور نانی نے ہمیشہ سِل بٹّے پر مصالحے پسوائے مجھ سے :) کچن میں نے سنبھالا اُس وقت جب امّی کی طبعیت خراب ہوئی ابو کی ڈیتھ کے بعد :( آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ فرحت خوش رہیں :)

شکریہ حجاب :)

آئیڈیلیسٹک میں نے ان معنوں میں کہا تھا حجاب کہ مجھے لگتا ہے آپ ہر کام اور ہر بات کو ہر لحاظ سے مکمل دیکھنا چاہتی ہیں۔ :)
آپ کے ابو کی ڈیتھ اور پھر امی کی طبیعت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ ایسے رشتوں سے دوری کے بارے میں سوچنا بھی کتنا مشکل ہوتا ہے ناں:(

اللہ تعالیٰ آپ کی امی کو ہمیشہ اچھا اور تندرست رکھے (آمین)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

1۔میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

حجاب سے بالکل پہلی بار کب ہوئی تھی بات۔ ۔ ۔ ھممم ۔ ۔ ۔ حجاب نے شروع میں افسانے ٹائپ کیے تھے اور لائبریری میں پوسٹ کیے تھے تو مجھے بہت اچھا لگا تب اور حجاب کا انتخاب بھی بہت اچھا تھا تو میں حجاب کو لائبریری میں خوش آمدید کہنے کے لیے تھریڈ کھولا تھا شاید ، علاوہ ازیں کون آیا کے عنوان سے جو دھاگہ تھا وہاں میں اور حجاب اگر ایک ہی وقت میں آنلائن ہوتے تو بات ہوجاتی تھی ۔

پہلا تاثر ۔ ۔ ۔ لائبریری میں جو بھی اپنی جانب سے کوئی نہ کوئی حصہ شامل کریں تو وہ نام مجھے بہت اچھے لگتے ہیں تو حجاب کا نام خودبخود میرے لیے محترم ہو گیا تھا ۔

حجاب سے پہلی بار فون پر بات کب ہوئی اس کا حال یہاں لکھا ہے حجاب نے ۔ ایک دن ہم لوگ م س ن پر بات کر رہے تھے تو فون نمبر کا ذکر، حجاب نے اپنا نمبر لکھ دیا بعد میں حجاب نے میرا نمبر مانگا تو مجھے شرارت سوجھی میں کہہ دیا کہ دیکھیں کیا ہوتا ہےاس وقت آدھی رات ہوگی تقریبا ، تھوڑی دیر اور بات کر کے خدا حافظ کہہ دیا ۔ ۔ ۔ حجاب نے مجھ پر بھیجے ہوں گے چار حرف :) ۔ ۔ ۔ میں سونے سے پہلے حجاب کا نمبر ملایا تھوڑی دیر بیل جاتی رہی پھر فون ریسیو ہو گیا تو میں بتایا حجاب کو کہ میں ہوں :)

3حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

حجاب م س ن پر جب بھی ہوں ضرور بات کرتی ہیں ، بہت کم ایسا ہوا کہ مجھے پہل کرنا پڑی ہو زیادہ تر حجاب خود ہی بات شروع کر دیتی تھیں حجاب کی یہ بات اچھی لگی سیکھنے کے لیے ۔ میں اگر مصروف ہوتی تو حجاب سے ایکسکیوز بھی کر لیتی تھی تو حجاب نے کبھی برا نہیں مانا۔

4۔ حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

حجاب سے یہی سیکھا یعنی پہل کرنا ، یہ بات مجھے اچھی لگی تھی ۔ پہلے م س ن پر میری اتنی توجہ نہیں ہوتی تھی کہ میں پہل کرتی ہوں یا دوسرا بندہ لیکن اب میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پہل کر لوں بات کرنے میں لیکن اگر کوئی بات نہیں کرنا چاہے تو پھر رہنے دیتی ہوں ۔

5۔ حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

حجاب اردو محفل سے پہلا نام ہیں جن کو میں خواب میں بھی دیکھا ۔ حجاب میں آپ کو اور آپ کی امی اور ابو کو بھی خواب میں دیکھا تھا میں خواب میں دیکھا تھا کہ آپ کے گھر گئی ہوں اور وہاں پر آپ کے ساتھ آپ کے امی ابو بھی تھے گھر میں موجود ۔

کبھی کسی وقت حجاب کوئی دلچسپ میسج فارورڈ کرتی ہیں ، کچھ ماہ پہلے حجاب نے ایسا ہی ایک میسج فارورڈ کیا تھا مجھے شرارت سوجھی تو میں وہ میسج آگے کئی لوگوں کو فارورڈ کر دیا ۔ اس شرارت پر پوری ایک بلاگ پوسٹ لکھی جا سکتی ہے

حجاب سے سوال ۔ ۔ ۔

حجاب ، اگر کسی سے نیکی کرنا ہو اور وہی نیکی کرنے سے آپ کو اپنی ذات کے لیے نقصان اٹھانا پڑے تو کیا انتخاب ہو گا ؟

حجاب آپ سے یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بار ایک اچھا سا میسج لکھا تھا فورم پر میرے لیے اس کے لیے بہت شکریہ ۔

خوش رہیں ہمیشہ
 
اوہ نو!

شگفتہ بیٹا آخر آپ نے جلدی کر ہی دی ناں۔ ساتھ میں کرنا تھا پوسٹ آپ مجھے بتا دیتیں لکھنے سے قبل۔ خیر اب تو مجھے بھی کچھ نہ کچھ کرنا ہی ہوگا۔
 
میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

عموماً میں سبھی کے بارے میں ابتدائی رائے بڑی اچھی قائم کرتا ہوں اس لئے اکثر رائے بدلنے کی نوبت نہیں آتی اور یہی کچھ حجاب بٹیا کے ساتھ بھی ہوا۔ خیر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی حساس مگر بہت ہی مثبت خصائل کی حامل طبیعت اور مزاح سے آلودہ شگفتہ مزاج کا اندازہ گہرا سے گہرا ترین ہوتا گیا۔ اور ساتھ ہی اپیا نیٹورک (سارہ بٹیا، شگفتہ بٹیا، ماورہ بٹیا، حجاب بٹیا اور حالیہ رکن یعنی تعبیر اپیا وغیرہ، زیر سربراہی ظل الخواتین شازیہ اپیا المعروف بوچھی باجو) کی گہرائی تک پھیلی ہوئی جڑوں کا بھی علم ہوتا گیا۔

پہلی دفعہ حجاب سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

بٹیا سے کئی بار یادگار قسم کا سامنا رہا ہے پر میں شاید یہ نہ بتا سکوں کہ ان میں سے پہلا کون سا تھا۔ محلہ بیوقوفاں، مجھے کچھ کہنا ہے، کچن کارنر اور جشن سالگرہ کے موقعے پر ہوئی کئی دھاگوں میں گفتگو میں نہ صرف یہ کہ ہمارا آمنا سامنا خاصہ رہا بلکہ ان کی شخصیت کے مطالعے میں بھی یہ دھاگے کافی معاون ثابت ہوئے۔ ہم نے ایک دوسرے کو کافی تنگ کیا ان دھاگوں میں جسے خوشگوار چھیڑ چھاڑ کا نام دیا جا سکتا ہے۔

حجاب کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

ہر حال میں مسکرانا اور مسکرانے پر مجبور کر دینا، بہترین پکوانوں کے ساتھ ساتھ خؤشگوار ماحول بھی تیار کرنا اور مشرقیت بس یہی چند خصلتیں ہیں جو مجھے ان میں پسند ہیں۔

حجاب سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

میں ذرا پتھر مغز انسان ہوں اس لئے کسی سے جلدی کچھ سیکھتا نہیں ہوں ہاں اگر کسی کی کوئی بات یا عادت پسند آجائے تو اس کی تحسین کردیتا ہوں اسے اپنانے کی بات نہیں سوچتا۔

حجاب کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

کبھی ہندوستان آئیے تو اپنے گاؤں کی طرف لے چلوں گا جہاں‌ آپ کو کھیر بنانے کے لئے گنے کا رس بھی ملے گا اور میری بیان کی ہوئی بہت ساری ڈشیں مثلاً‌ اونین وِد سالٹ وغیرہ کا تجربہ بھی ہو جائے گا۔

اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

چونکہ میں بہن کی نعمت سے محروم رہا ہوں اس لئے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش ہمیشہ کرتا رہا ہوں، گرچہ اب تیزی سے سوار ہو رہے بڑھاپے نے مزید اس کی گنجائش کم کر دی ہے۔ خیر انھوں نے بہن ہونے کا کردار بھی بخوبی نبھایا ہے اور اب امید ہے کہ بیٹی کا کردار بھی اسی حسن و خوبی سے نبھائیں گی۔
 
تعبیر

محفلین
:eek: :eek: :eek:
حجاب جلدی آئیں دیکھیں یہ کیا معجزہ ہو گیا
سب اتنا اچھا اچھا لکھتے ہو کہ میرا بھی دل چاہ رہا ہے اپنے بارے مین سننے کو :laugh: :blush:
 
ماوراء

محفلین
تعبیر، میں سوچ رہی تھی کہ میں آپ سے پوچھوں اور آپ کے لیے تھریڈ کھولوں۔ ابھی صرف سوچا تھا۔۔ عمل شاید کچھ دن بعد کرتی۔ ابھی آپ نے خود ہی بات کر دی۔ تو کیا خیال ہے آپ کا؟
 
طالوت

محفلین
:eek: :eek: :eek:
حجاب جلدی آئیں دیکھیں یہ کیا معجزہ ہو گیا
سب اتنا اچھا اچھا لکھتے ہو کہ میرا بھی دل چاہ رہا ہے اپنے بارے مین سننے کو :laugh: :blush:
یہ کام اصولاََ آپ سے ہی شروع ہونا چاہیے تھا ۔۔
تعبیر، میں سوچ رہی تھی کہ میں آپ سے پوچھوں اور آپ کے لیے تھریڈ کھولوں۔ ابھی صرف سوچا تھا۔۔ عمل شاید کچھ دن بعد کرتی۔ ابھی آپ نے خود ہی بات کر دی۔ تو کیا خیال ہے آپ کا؟
اگلے ہفتے کا مہمان ان کو ہی رکھ لیں اس میں پوچھنا کیسا ؟ یہ تو سرپرائیز ہونا چاہیے تھا ۔۔۔ میں ابھی سے تیاری شروع کر دیتا ہوں ۔۔:)
وسلام
 
تعبیر

محفلین
ماوراء بہت بہت شکریہ ایسا ہے کہ ابھی میرا حق نہیں بنتا ۔ ابھی تو ہم لیڈیز کی سردار بھی رہتی ہیں (بقول سعود)
ویسے بھی بوچھی پاکستان جا رہی ہین تو اس سے پہلے انہیں بلایا جائے اسکے بعد فرحت،سارا،زینب،جیہ،جیا،زونی،عندلیب،زہرا ۔ ملائکہ وغیرہ بھی تو رہتی ہیں انکے بعد میرا نمبر آئے گا ۔ میرا ہی کیوں آپ کسی کے لیے بھی یہ ٹاپک اسٹارٹ کر سکتی ہیں ۔
ویسے بھی مجھے اپنے بارے میں کچھ زیادہ ہی خوش فہمیاں ہیں ۔ ہاہاہا اچھا تو کیا ہو سکتا ہے کہ کوئی لکھے ہی نا کچھ

کیوں طالوت تیاریان تو ایسے کہا ہے جیسے ریڈ کارپٹ بچھائیں گے اور درو دیوار کو رنگ و روغن کرینگے
 
Top