اس عید کی تیاریاں کیسی ہیں؟

امن ایمان

محفلین
امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک، خوش باش ہوں گے ۔۔ عید الاضحی کی آمد آمد ہے ۔۔تو کیا خیال ہے کچھ بات عید کی تیاری بارے ہوجائے۔۔؟ اس عید کی تیاریاں ذرا مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔۔یعنی خود اپنے لیے اتنی شاپنگ نہیں کی جاتی ۔۔جتنی کے “اُن“ کے لیے کی جاتی ہے ۔۔۔جی جی اُن مطلب پیارے پیارے بکرے، دنبے، گائے، اونٹ صاحبان :)

جی تو کچھ سوال جواب اس تیاری کے بارے میں ہو جائیں۔۔۔

ۃ کیا آپ نے قربانی کا جانور خرید لیا ہے؟

ۃ اس کی کیا خصوصیات ہیں۔۔؟ مثلا رنگ، قد، وزن وغیرہ

ۃ اگر آپ نے خود خریدا ہے تو کیا دیکھ کر پسند کیا؟

ۃ اگر بکرے ساری رات بولتے رہیں تو آپ کیا کرتے ہیں پھر۔۔؟

اس کے علاوہ آپ کا جو دل چاہے ہم سے شیئر کرسکتے ہیں۔۔۔اٹس آل اباؤٹ بکرا۔۔۔: )
 
حجاب

محفلین
امن ، سب سے پہلے ان سوالوں کے جواب تم دو۔اس بار ابتداء تم سے ہوگی ،چلو ذرا جلدی سے شروع ہو جاؤ۔ :)
 
تیشہ

محفلین
میرا کوئی بکرا نہیں :oops: میں بکرے کے پیسے پاکستان بیجھا کرتی ہوں ۔ میری قربانی وہی پر ہوتی ہے ۔

سو زکریا کی طرح :D میرا بھی بکرا نہیں ۔ :p
 
امن ایمان

محفلین
لیں حجاب ابھی صرف آپ کے لیے۔۔۔ : )
جی تو میرے جوابات۔۔۔ ابھی ہمارے بکرے نہیں آئے۔۔۔اس لیے میرے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے۔۔۔دراصل ایسا اک تھریڈ میرے پہلے فورم پر میری ایک دوست نے شروع کیا تھا تو میرا دل چاہا کہ میں بھی اس بارے میں یہاں آپ سب سے بات کروں۔۔۔ایسا کرتی ہوں کہ پچھلی بار میں نے اپنے بکروں کے بارے میں جو بتایا تھا وہ یہاں لکھ دیتی ہوں۔۔دیکھیں اب کی بار بکرے کس طرح کے آتے ہیں۔۔

آپ کو ایک مزے کی بات بتاؤں۔۔مجھے بکروں سے اور بلیوں سے بے پناہ محبت ہے۔۔۔ ان کے بارے میں بات کرنا اور سننا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔۔ پچھلی عید پر ہمارے بکرے کچھ اس طرح کے تھے۔۔۔

ہم نے چار بکرے لیے تھے۔۔ایک جیٹ بلیک، ایک کچھ بلیک کچھ وائٹ، ایک براؤن ( کچھ کچھ آف وائٹ) اور ایک پورا سفید تھا بس اس کے کان اور ناک کالے تھے۔

وزن کا تو پتہ نہیں ہاں میرا قد 5 فٹ اور 6 انچ ہے اور وہ میرے قد سے آدھے قد کے تھے۔

خوبیاں یہ کہ بہت ویل مینرڈ تھے۔۔ وہ اس طرح کے بہت سافٹ سپوکن تھے۔۔۔زور زور سے بھاں بھاں نہیں کرتے تھے بلکہ آہستہ سے میں میں کرتے تھے۔۔ بہت دوستانہ طبیعت کے مالک تھے۔وہ اس طرح کے ہمسایوں کے بکروں کو فورا ریسپانس دیتے تھے :D مزید یہ کہ میرے خیال سے انھیں ATV/ PTV بہت پسند تھا کیونکہ جب بھی ٹی-وی لاؤنج کا دروازہ کھلتا تھا وہ اندر آنے کے لیے بے چین ہوجاتے تھے۔۔ آہ میرے پیارے بکرے۔۔۔اللہ انھیں جنت نصیب کرے ۔

اب کی بار دیکھیں کیسے بکرے آتے ہیں اور وہ کن خوبیوں کے مالک ہوں گے۔۔یہ میں ان کے آنے کے بعد بتاؤں گی۔۔۔تب تک آپ اپنے بکروں کی خوبیاں خامیاں یہاں لکھیں۔
 
امن ایمان

محفلین
بوچھی نے کہا:
میرا کوئی بکرا نہیں :oops: میں بکرے کے پیسے پاکستان بیجھا کرتی ہوں ۔ میری قربانی وہی پر ہوتی ہے ۔

سو زکریا کی طرح :D میرا بھی بکرا نہیں ۔ :p

اوہ اچھا۔۔۔لیکن باجو جب آپ پاکستان میں تھیں تب کی کوئی یاد۔۔؟ اچھا آپ کو بکرے کیسے لگتے ہیں۔۔؟ اور زیک کا بکرا بھی نہیں آئے گا۔۔۔کیا باہر قربانی کے لیے بکرے نہیں ملتے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
مجھے بکروں سے اور بلیوں سے بے پناہ محبت ہے

یعنی جس چیز سے محبت ہو، اسے ذبح کرکے پکا لیا جائے؟

امن ایمان نے کہا:
کیا باہر قربانی کے لیے بکرے نہیں ملتے؟

بکرے مل جاتے ہیں، لیکن قربانی کا انتظام نہیں‌ ہو پاتا کہ آپ یہاں سلاٹر ہاؤس کے علاوہ کہیں بھی جانور کو ذبح نہیں کرسکتے یا پھر اگر آپ کا اپنا فارم ہاؤس ہو تو ادھر کی اجازت لینی ہوتی ہے
 
wahab49

محفلین
یہاں پر تو کوئی ایسا سلسلہ ھی نہیں ھے۔ بس قریبی مسجد میں جاؤ اور پیسے دے آؤ۔ وہ خود ھی بکرا پسند کرتے ھیں ذبح کرتے ھیں اور گوشت بانٹ دیا جاتا ھے۔ اگر خود لینا ھو تو ٹھیک ورنہ وہ گوشت کے تینوں حصے غریب غرباء میں بانٹ دیتے ھیں۔

باقی معلوم نہیں ۔ سب لکھیں تو پتہ چلے بکرا کیسے پسند کیا جاتا ھے]
 
تیشہ

محفلین
یہاں منی دے کر قربانی میں اپنے اپنے شیئر کئے جاتے ہیں جیسے کہ گوشت شاپ میں وغیرہ ۔

مگر میں پاکستان بیھجا کرتی ہوں ۔ اور اب تو صدیاں گزریں پاکستان میں کبھی عید کی اب یاد نہیں :oops:
 
حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:
لیں حجاب ابھی صرف آپ کے لیے۔۔۔ : )
جی تو میرے جوابات۔۔۔ ابھی ہمارے بکرے نہیں آئے۔۔۔اس لیے میرے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے۔۔۔دراصل ایسا اک تھریڈ میرے پہلے فورم پر میری ایک دوست نے شروع کیا تھا تو میرا دل چاہا کہ میں بھی اس بارے میں یہاں آپ سب سے بات کروں۔۔۔ایسا کرتی ہوں کہ پچھلی بار میں نے اپنے بکروں کے بارے میں جو بتایا تھا وہ یہاں لکھ دیتی ہوں۔۔دیکھیں اب کی بار بکرے کس طرح کے آتے ہیں۔۔

آپ کو ایک مزے کی بات بتاؤں۔۔مجھے بکروں سے اور بلیوں سے بے پناہ محبت ہے۔۔۔ ان کے بارے میں بات کرنا اور سننا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔۔ پچھلی عید پر ہمارے بکرے کچھ اس طرح کے تھے۔۔۔

ہم نے چار بکرے لیے تھے۔۔ایک جیٹ بلیک، ایک کچھ بلیک کچھ وائٹ، ایک براؤن ( کچھ کچھ آف وائٹ) اور ایک پورا سفید تھا بس اس کے کان اور ناک کالے تھے۔

وزن کا تو پتہ نہیں ہاں میرا قد 5 فٹ اور 6 انچ ہے اور وہ میرے قد سے آدھے قد کے تھے۔

خوبیاں یہ کہ بہت ویل مینرڈ تھے۔۔ وہ اس طرح کے بہت سافٹ سپوکن تھے۔۔۔زور زور سے بھاں بھاں نہیں کرتے تھے بلکہ آہستہ سے میں میں کرتے تھے۔۔ بہت دوستانہ طبیعت کے مالک تھے۔وہ اس طرح کے ہمسایوں کے بکروں کو فورا ریسپانس دیتے تھے :D مزید یہ کہ میرے خیال سے انھیں ATV/ PTV بہت پسند تھا کیونکہ جب بھی ٹی-وی لاؤنج کا دروازہ کھلتا تھا وہ اندر آنے کے لیے بے چین ہوجاتے تھے۔۔ آہ میرے پیارے بکرے۔۔۔اللہ انھیں جنت نصیب کرے ۔

اب کی بار دیکھیں کیسے بکرے آتے ہیں اور وہ کن خوبیوں کے مالک ہوں گے۔۔یہ میں ان کے آنے کے بعد بتاؤں گی۔۔۔تب تک آپ اپنے بکروں کی خوبیاں خامیاں یہاں لکھیں۔

:) شکریہ امن کہ تم نے جواب دیئے۔میرا بکرا بھی یا گائے کچھ بھی ابھی تو نہیں آیا ،آئے گا تو لکھ دوں گی کہ کیسے ہیں۔
تم یہ بتاؤ کہ عید کے دن کون سی خاص ڈش بنا رہی ہو۔
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
یعنی جس چیز سے محبت ہو، اسے ذبح کرکے پکا لیا جائے؟

بکرے مل جاتے ہیں، لیکن قربانی کا انتظام نہیں‌ ہو پاتا کہ آپ یہاں سلاٹر ہاؤس کے علاوہ کہیں بھی جانور کو ذبح نہیں کرسکتے یا پھر اگر آپ کا اپنا فارم ہاؤس ہو تو ادھر کی اجازت لینی ہوتی ہے

قیصرانی بھائی کیا آپ یقین کریں گے کہ میں نے آج تک اپنے بکروں کا گوشت زبان پر نہیں رکھا۔۔۔عید والے دن میری حالت بہت بری ہوتی ہے۔۔۔سارا دن ایک دکھ اور شکوے شکایت میں گزر جاتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔۔مجھے گائے وغیرہ پر ترس نہیں آتا۔۔ماما نے میری وجہ سے بہت بار کہا ہے کہ اب بکرے نہیں گائے ذبح کرلیتے ہیں ۔۔ لیکن پتہ ہے میرے بابا کہتے ہیں کہ ارضان یہی اصل قربانی ہے۔۔۔ وہ چیز جس سے آپ محبت کرتے ہو اسے صرف اللہ کی خاطر قربان کردینا ہی اصل ثواب ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
وہاب، بوچھی باجو ویسے یہ طریقہ بھی ایک لحاظ سے ٹھیک ہے۔۔۔لیکن جو مزا ان جانوروں کی خاطر مدارت میں آتا ہے۔۔وہ اُس طرح نہیں آتا۔

حجاب اس عید پر تو میں کچن سے سو میل دور بھاگتی ہوں۔۔عید کے کافی دن بعد کوئی گوشت کسی کے گھر سے آیا ہو تواس کی کوئی ڈش بھائیوں کے لیے بنا دوں تو بنا دوں۔۔نہیں تو میں ہاتھ بھی نہیں لگاتی۔۔اب تو ماما نے بھی میری اس عادت سے سمجھوتہ کرلیا ہے۔۔ان کو بھی پتہ ہے کہ یہ میرے بس میں نہیں ہے۔
آپ کیا خاص بناتی ہیں؟
 
شعیب صفدر

محفلین
تیاری صفر

عید کی تیاری اب تک صفر ہے!!!
بکرا!!! ہمارے گھر بکرا نہیں آتا!!!! جبکہ ہم پاکستان میں ہی ہیں!!! :lol: :lol:
پھر کیا آتا ہے؟؟؟ بیل!!! ذبح تو میں نہیں کرتا مگر بوٹیاں بنانے میں پیش پیش ہوتا ہوں!!!!!
باقی خرید کے والد صاحب ہے آتے ہیں انہیں ہی پہچان ہے!!! ٹھیک طرح سے!!!! زمیندار جو ہیں!!! میں تو آدھا شہری اور آدھا پینڈو ہو!! یعنی اپنی چال بھولا ہوا ہو۔۔۔
 
دوست

محفلین
واہ جی واہ۔۔
سوال پوچھنے کا بہت شوق ہے امن ایمان کو۔۔
اور اپنی بار پچھلی بار والی چیزیں نکال کر دکھا دیتی ہیں۔۔
موج ہے۔۔۔
بکرے کا قد۔۔ناپنے کا طریقہ احباب نوٹ فرما لیں۔۔پہلے اپنا قد بتائیں پھر اس سے نسبت نکالیں‌ بکرے کی۔۔۔ :lol:
یہ باہر کے ملکوں میں ایسی عید کہاں۔۔۔پاکستان تو پاکستان ہی ہے۔۔۔
مجھے بھی بڑی محبت ہے اپنے بکرے سے۔۔جو کہ 3 ماہ پہلے لے لیا تھا۔۔کالا سفید سا بکرا ہے اور میں اس کا قد نہیں‌ بتا سکتا چونکہ مجھے اس کے لیے دہ تین کام کرنا پڑیں گے۔۔اپنا قد،، پھر اس کا قد پھر دونوں کی نسبت اور میں ریاضی میں‌ ویسے ہی کمزور بندہ ہوں۔۔۔
ابو نے خریدا ہے اس لیے ہماری پسند ناپسند کی بات نہیں۔۔
اور اگر ساری رات بولتا رہے تو ذاتی طور پر ہم اس کا ساتھ دینے میں‌ کوئی حرج نہیں سمجھتے۔۔۔ 8) دو چار بانگیں دے لیتے ہیں۔۔تاکہ وہ بے چارہ بھی خوش ہوجائے کہ کوئی مظلوم اور بھی ہے اکیلا میں نہیں۔۔۔
اور بکرے کے بارے میں‌ بندہ کیا شئیر کرے۔۔
بکرے سے یاد آیا عید والے دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے کسی قسم کی ٹینشن نہیں انشاءاللہ ابو کے ساتھ اسے ذبح کرنا ہے اور گوشت بنانا ہے اور پھر بانٹنا اور یم یم جو کام مجھےسب سے زیادہ پسند ہے وہ قربانی کا گوشت کھانا۔۔۔ :wink:
 
امن ایمان

محفلین
shoiab safdar نے کہا:
عید کی تیاری اب تک صفر ہے!!!
بکرا!!! ہمارے گھر بکرا نہیں آتا!!!! جبکہ ہم پاکستان میں ہی ہیں!!!
پھر کیا آتا ہے؟؟؟ بیل!!! ذبح تو میں نہیں کرتا مگر بوٹیاں بنانے میں پیش پیش ہوتا ہوں!!!!!
باقی خرید کے والد صاحب ہے آتے ہیں انہیں ہی پہچان ہے!!! ٹھیک طرح سے!!!! زمیندار جو ہیں!!! میں تو آدھا شہری اور آدھا پینڈو ہو!! یعنی اپنی چال بھولا ہوا ہو۔۔۔

اوہ تیاری ابھی تک صفر ہی ہے۔۔۔لیکن آپ نے کہیں جانا نہیں ہے۔۔بس جیسے ہی آپ کا بیل آجائے۔۔آپ نے اس کی ساری خصوصیات یہاں لکھنی ہیں۔۔۔یہ بھی کہ وہ مارتا تھا یا نہیں۔۔۔اور آپ نے اسے کہاں بند کیا۔۔۔وہ تو بہت گندے ہوتے ہیں۔ : (
 
امن ایمان

محفلین
دوست نے کہا:
واہ جی واہ۔۔
سوال پوچھنے کا بہت شوق ہے امن ایمان کو۔۔
اور اپنی بار پچھلی بار والی چیزیں نکال کر دکھا دیتی ہیں۔۔
موج ہے۔۔۔

:oops: یہ میری بےستی ( پنجابی والی) تو خراب نہیں ہوئی۔۔۔:) ۔۔آپ فکر ہی نہ کریں۔۔آج انشاءاللہ ہمارے بکرے تشریف لارہے ہیں۔۔۔بابا، بھائی اور ماموں دیکھنے گئے ہیں۔۔بس دعا کریں آج آ جائیں۔۔۔۔میں پھر ان کی سب عادات، حرکات و سکنات پر غور کرنے کے بعد یہاں مفصل جواب لکھوں گی ( اردو اچھی ہوگئی ہے نا :p )
ویسے مجھے بھی حیرت ہوتی ہے کہ یہ سوال میرے ذہن میں آتے کہاں سے ہیں۔ :)

دوست نے کہا:
بکرے کا قد۔۔ناپنے کا طریقہ احباب نوٹ فرما لیں۔۔پہلے اپنا قد بتائیں پھر اس سے نسبت نکالیں‌ بکرے کی۔۔۔

:oops: اب تو لگتا ہے سچ مچ ہوہی گئی ہے۔۔۔ویسے یہ طریقہ اچھا ہے نا۔۔۔شکر کریں میں نے یہ نہیں کہہ دیا تھا کہ ان کا قد اتنا ہے کہ ہمارے گیٹ کی گرل سے باہر جھانک لیتے ہیں :lol: ۔۔۔اب آپ نے پھر گیٹ کا سائز پوچھنا تھا۔۔میں نے آسان لفظوں میں بتا دیا۔

دوست نے کہا:
مجھے بھی بڑی محبت ہے اپنے بکرے سے۔۔جو کہ 3 ماہ پہلے لے لیا تھا۔۔کالا سفید سا بکرا ہے اور میں اس کا قد نہیں‌ بتا سکتا چونکہ مجھے اس کے لیے دہ تین کام کرنا پڑیں گے۔۔اپنا قد،، پھر اس کا قد پھر دونوں کی نسبت اور میں ریاضی میں‌ ویسے ہی کمزور بندہ ہوں۔۔۔
ابو نے خریدا ہے اس لیے ہماری پسند ناپسند کی بات نہیں۔۔
اور اگر ساری رات بولتا رہے تو ذاتی طور پر ہم اس کا ساتھ دینے میں‌ کوئی حرج نہیں سمجھتے۔۔۔ دو چار بانگیں دے لیتے ہیں۔۔تاکہ وہ بے چارہ بھی خوش ہوجائے کہ کوئی مظلوم اور بھی ہے اکیلا میں نہیں۔۔۔
اور بکرے کے بارے میں‌ بندہ کیا شئیر کرے۔۔
بکرے سے یاد آیا عید والے دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے کسی قسم کی ٹینشن نہیں انشاءاللہ ابو کے ساتھ اسے ذبح کرنا ہے اور گوشت بنانا ہے اور پھر بانٹنا اور یم یم جو کام مجھےسب سے زیادہ پسند ہے وہ قربانی کا گوشت کھانا۔۔۔

واؤ اتنا پیارا شا بکرا ۔۔۔ ویسے زیادہ کالا ہے یا سفید۔۔؟؟؟ شاکر اتنے مہینے پہلے سے پال رہے ہیں۔۔اب ذبح کرتے ہوئے کیا دل کو کچھ نہیں ہوگا۔۔؟؟؟
قد ناپنے کا ایک اور آسان طریقہ ۔۔وہ آپ کی ٹانگوں تک آتا ہے یا بڑا چھوٹا ہے۔۔۔(نوٹ۔۔دونوں کا کھڑا ہونا ضروری ہے۔۔یہ نہ ہو وہ کھڑا ہو اور آپ بیٹھے ہوں۔ :D
بانگیں کیا مطلب واقعی میں میں کرتے ہیں۔۔ویسے اگر وہ زیادہ بولتا ہے تو اس کو چپ کروانے کا ایک طریقہ اور بھی ہے۔۔۔ہوسکتا ہے آپ کو پتہ ہو اگر نہیں تو میں بتا دوں گی۔
ویسے وہ کھاتا کیا ہے۔۔؟ میرا مطلب ہے دانا اور جوی ۔۔۔یا سبز پٹھے اور پتے۔
شاکررررررررر آپ خود ذبح کریں گے۔۔؟ :shock:
 
دوست

محفلین
چور کی داڑھی میں تنکا۔۔ :D
بانگ سے مراد ہے اس کے ساتھ مل کر ذرا رو لیتے ہیں۔۔یعنی میں میں کرلیتے ہیں۔۔ :lol: :lol: :lol:
جی کچھ ہوگا تو لیکن چیز تو وہی قربان کرنی چاہیے نا جو آپ کو عزیز ہو۔۔جی ملٹی پرپز بکرا ہے سب کچھ کھالیتا ہے۔۔۔
کچھ کچھ کالا اور کچھ سفید ہے۔۔تصویر دیتا ہوں عید سے پہلے اس کی۔۔
ذبح تو خیر خود ہی کرنا ہے۔۔۔تکبیر ابو پھیریں گے باقی سارا کام مل ملا کر کرنا ہےمیں نے بلال( چھوٹے بھائی) نے اور باقر( سب سے چھوٹے بھائی) نے۔۔
 
امن ایمان

محفلین
ہمارے بکرے بھی آ گئے ۔۔دو بکرے ہیں اور اتنے بڑے بڑے ہیں۔۔۔پتہ ہے دونوں جڑواں ہیں، اتنے خوبصورت کہ بس کچھ مت پوچھیں۔ایک پورا سفید رنگ کا ہے صرف اُس کا منہ براؤن ہےاور ایک براؤن اور سفید ملاجلا اور اُن کا قد تو ماشاءاللہ سے بہت بڑا ہے۔۔۔ ایک انتہائی مزے کی بات۔۔۔بکروں کے مالک نے بتایا تھا کہ وہ دودھ، رس اور بن بھی کھاتے ہیں۔۔۔اور واقعی وہ رس بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں۔۔۔بہت صاف ستھرے بکرے ہیں۔۔۔ابھی تک تو ایک بار بھی نہیں بولے۔۔۔باقی اگر کوئی خاص بات نظر آئی تو بعد میں بتاؤں گی : )

شاکر آپ اپنے بکرے کی تصویر یہاں ضرور لگائے گا۔۔باقی سب پاکستانی اراکین کہاں ہیں۔۔؟
 
دوست

محفلین
یہ لیں جی ہمارے بکرے کی تصاویر۔

میرا خیال ہے اسے بکرے کی بجائے لے‌لا کہنا زیادہ مناسب رہے گا۔ :D
 
Top