اسلام ہاؤس

جس بندے نے مجھے دی ہے اس کا اعتبار نہیں مجھے صرف یہ معلوم کرنا ہے کیا یہ کسی مسلمان مسلک کی ہے یا کہیں کوئی سازش تو نہیں اس میں کہیں۔ مجھے نہیں پتہ مگر جس نے دی ہے وہ سازشی بندہ ہے دوسرے الفاظ میں سرکاری طور پر اسلام سے خارج ہیں۔ مجھے صرف معلوم کرنا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
بلکل ۔۔۔۔ اس میں بہت سی باتیں ، بہت متنازعہ ہیں ۔ ایک عام آدمی بہت کنفیوژ ہوسکتا ہے ۔
 
میں نے بھی ایک مقامی اخبار میں دیکھا تھا کہ یہ شاید یہودی سائٹ ہے۔
اس لئے میں پریشان ہوں مجھے سمجھ تو نہیں آئی تھی اس لئے یہاں پہنچ گیا آج کل نیٹ پر اسلام کی کافی سائٹس دشمن اسلام چلا رہے ہیں اس لئے ہمیں خبردار رہنا چاہیے۔
 

زیک

مسافر
یہودی ہمارا پہلا نشانہ ہوتے ہیں ایسے معاملات میں۔ :rolleyes:

ڈومین کی رجسٹریشن دیکھیں تو یہ پہ ملتا ہے:

Islamic Propagation Office in Rabwah
Internet Supervisor
Metib St
Riyadh, SA 11457
SA
Phone: 96614916065​

باقی میں نے سائٹ پر موجود مواد نہیں پڑھا اس لئے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
 

سارا

محفلین
یہ سائیٹ مجھے ایک عالم سے ملی تھی انہوں نے دعوت کی غرض سے دی تھی کہ اس میں بہت زیادہ زبانوں میں مواد موجود ہے۔۔اس کے علاوہ بھی میں نے کافی مسلمان بھائیوں کو اس کا لنک پوسٹ کرتے دیکھا ہے۔۔کہ غیر مسلم کو دعوت دینے لیے اس کا استعمال کریں کہ اس میں بہت سی زبانوں میں لیکچرز موجود ہیں۔۔میں اس میں سے قرآن کی تلاوت اکثر سنتی ہوں۔۔جہاں تک مسلک کی بات ہے تو وہ بھائی یا عالم جس مسلک سے تعلق رکھتے تھے وہ اہل الحدیث ہے۔۔اکثریت انہیں وہابی بھی کہتی ہے۔۔اگر آپ اس کا مطالعہ کریں تو اس میں اہل الحدیث کا ذکر بھی مل جائے گا۔۔مجھے اتنا ہی اس سائیٹ کے بارے میں معلوم ہے اگر مزید کچھ پوچھنا ہو تو بتائیے گا میں کسی سے پوچھ کر بتا دوں گی انشا اللہ
 

الف عین

لائبریرین
میں نے بعد میں اس کو دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ محض سلفی سائٹ ہے۔ میں نے غلط الزام لگا دیا تھا، جس سائٹ کی خبر دیکھی تھی، وہ کوئ اور سائٹ تھی۔
 

ابو کاشان

محفلین
بھائی اس سائیٹ میں 29 زبانوں کے لنک موجود ہیں۔
اس طرح کی انتہائی منظّم سائیٹس سے ہوشیار رہا جائے۔ یہ نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں۔
کیونکہ مسلمان اتنے منظّم انداز سے سائیٹس نہیں بناتے۔ زیادہ سے زیادہ انگلش، عربی اور اردو میں بناتے ہیں۔

یاد کریں وہ قرآن کریم جس میں جہاد سے متعلوق سورتیں ہی موجود نہیں تھیں۔ وہ بھی کافی سارے تراجم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔
 
ویسے سب سے بہتر طریقہ کار تو یہ ہے کے کسی بھی اسلامی مسئلے کے لیے انٹرنیٹ سے رہنمائی تلاش نہ کی جائے، کیوں کہ کچھ بھی قابل بھروسہ نہیں ہے۔
 
بھائی یہاں کیا فتوے چلنے لگے ہیں یہ مسلمانوں کی ہی سائیٹ ہے اور اس پر کافی معلوماتی کتب بھی ہیں۔
اس سائیٹ کو سعودیہ سے توعیۃ الجالیات والے چلا رہے ہیں اور کافی تک ودو کرکے دنیا کی 75 زبانوں میں دینی معلومات بہم پہنچارہے ہیں۔
میرے کچھ دوست اس سائیٹ کے لئے کام کرتے رہے ہیں بہت ہی نفیس اور پابندَ شرع حضرات ہیں۔ ماشاءاللہ
 

بشیر احمد

محفلین
دوستو آجکل ہم لوگ اپنی ذمیداریوں کو نبھانے کے بجائے اس قدر سست وکاہل پوچکے ہمارے اعما ل کی شامت کو بھی غیروں کی سازش کہہ کر اپنے آپ کو طفل تسلی دے دیتے ہیں بلکہ حساسیت کی حد تو یہ گلی میں مرے کتے کے بارے میں کہا جانے لگا یہ بھی یہودیوں کی سازش ہے ، پولیو کے قطرے بھی یھود ونصاری کی سازش ہے اور سادگی تودیکھیں صحیح معنی میں دین اسلام کا پیغام پہنچانے والی ویب سائیٹ اسلام ہائوس بھی اب یہودیوں کی بن گئی خدارا ایسے چہکے نہیں چھوڑا کریں اگر اس کارواں کا حصہ نہیں سہی تو نہ سہی لیکن یہ شکوک کی دلدلیں تو نہیں کہودیں
 

شاکر

محفلین
اسلام ہاؤس ڈاٹ کام پر موجود اردو کتب میں‌سے شاید ہی کوئی کتاب میرے پاس نہ ہو۔ یہ ویب سائٹ بالکل مسلمانوں کی ہے اور ہم میں‌سے بہت سے لوگوں‌سے بہتر مسلمانوں کی ہے۔ اس ویب سائٹ کے اردو سیکشن کے منتظم سے بات چیت بھی رہی ہے۔ الحمدللہ، سارا مواد کتاب و سنت کی روشنی میں‌سلف صالحین کے متفقہ فہم کے مطابق تحریر کیا ہوا ہی ملے گا۔ یہ ویب سائٹ ان چند ویب سائٹس میں‌شامل کی جا سکتی ہے جو دین اسلام کی صحیح‌تعلیمات کے فروغ‌کیلئے دن رات نہایت منظم انداز میں کاوشیں کر رہے ہیں۔ اختلافی مسائل میں بھی میانہ روی اور غیر متعصب رویہ ان کی کچھ اچھی خوبیاں‌ہیں۔
 
Top