اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی:پہلا میچ

زیک

مسافر
ٹونٹی ٹونٹی لیگ، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ، اسٹیدیم اور جگہ کی بجائے میڈیا کی چیز ہے، ملین ڈالرز ٹی وی کمپنیوں اور انکی ایڈورٹائزنگ کمائی میں لگے ہوئے ہیں، کس کو پروا ہے کہ جگہ کونسی ہے!

بھارتی بورڈ اپنی آئی پی ایل کو جنوبی افریقہ یا عرب امارات میں کروانے پر کئی بار سنجیدگی سے غور کر چکا ہے۔ وجہ شاید یہ ہے کہ اس میں سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی نشریات کے حقوق سے آتی ہے تو میچ چاہے کہیں بھی ہوں، بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

کیا امارات یا جنوبی افریقہ میں میچ کرنے سے میڈیا رائٹس کی قیمت زیادہ ملتی ہے؟
 

یاز

محفلین
غیر ملکی کھلاڑی کیا پاکستان میں کھیلنے کیلیے تیار ہیں؟
نہیں۔
لیکن عرض یہ ہے کہ ڈومیسٹک لیگ بیرون ملک کروانے کی فقط ایک وجہ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال ہے۔ بھارتی بورڈ بھی دیگر وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ میں کروا چکا ہے، اور اندازہ ہے کہ مستقبل میں بھی کرواتا رہے گا۔ گرمیوں میں اس خطے میں کرکٹ مشکل ہوتی ہے تو سونے کا انڈا دینے والی مرغی کو ریسٹ دینا افورڈ نہیں کیا جا سکتا، جس کا ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ اس کو خطِ استوا سے نیچے بھجوا کر انڈوں کا حصول جاری رکھا جائے۔
نیز سپورٹس میں سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی نشریات کے حقوق سے آتی ہے تو میچ چاہے کہیں بھی ہوں، بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
 

arifkarim

معطل
ٹونٹی ٹونٹی لیگ، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ، اسٹیدیم اور جگہ کی بجائے میڈیا کی چیز ہے، ملین ڈالرز ٹی وی کمپنیوں اور انکی ایڈورٹائزنگ کمائی میں لگے ہوئے ہیں، کس کو پروا ہے کہ جگہ کونسی ہے!
مستقبل میں یہ ٹورنمانٹس چاند اور مریخ پر بھی ہوں گے
 

یاز

محفلین
دلچسپ۔ کیا وجہ تھی؟

کیا امارات یا جنوبی افریقہ میں میچ کرنے سے میڈیا رائٹس کی قیمت زیادہ ملتی ہے؟

گرمیوں میں اس خطے میں کرکٹ مشکل ہوتی ہے تو سونے کا انڈا دینے والی مرغی کو ریسٹ دینا افورڈ نہیں کیا جا سکتا، جس کا ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ اس کو خطِ استوا سے نیچے بھجوا کر انڈوں کا حصول جاری رکھا جائے۔
 
دلچسپ۔ کیا وجہ تھی؟
ممبئی حملوں کے بعد اس سال انڈیا میں ہونے والی چمپئینز لیگ بھی منسوخ ہوئی تھی
جبکہ آئندہ برس آئی پی ایل بھی جنوبی افریقہ میں ہوئی۔

جبکہ امارات والا ایڈونچر جیسا کہ یاز بھائی نے بتایا کمرشلائزیشن وغیرہ کے چکرمیں تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا امارات یا جنوبی افریقہ میں میچ کرنے سے میڈیا رائٹس کی قیمت زیادہ ملتی ہے؟
میرے خیال میں یہ بات کہیں ڈھکی چھپی نہیں کہ سیکورٹی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوتی نہ ہی انٹرنیشنل کھلاڑی کھیلتے ہیں، لیکن اس سے نہ دنیا کے کام رکتےہیں نہ پیسے کا چکر۔ قیمت زیادہ ہو یا نہ ہو، کمائی ہر حال میں ہوتی ہے اور یہی تو مقصد ہے،target achieved
 
Top