اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی:پہلا میچ

زیک

مسافر
پاکستانی سیکیورٹی صورتحال کا کمال ہے۔ امید ہے امسال فائنل لاہور میں ہوگا

اپنا ہی سمجھیں جی عرب امارات کو:p

مسلم لیگ اگر ہندوستان میں ہو سکتی ہے تو پاکستان لیگ بھی عرب امارات میں ہو سکتی ہے :)
کسی بھی ملک اور کھیل کی کوئی اور ڈومیسٹک لیگ بیرون ملک ہوتی ہے؟
 
ڈرون کو گیند ہوا میں لیکر جانی تھی۔
اور پھر ڈراپ کرنی تھی۔
جس پر ریمبو راجہ صاحب نے کمنٹ کیا
"اُمید ہے کہ درست جگہ پھینکے گا"
کسقدر یقین ہے جناب کو اپنے منتظمین پر!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
کسی بھی ملک اور کھیل کی کوئی اور ڈومیسٹک لیگ بیرون ملک ہوتی ہے؟
ٹونٹی ٹونٹی لیگ، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ، اسٹیدیم اور جگہ کی بجائے میڈیا کی چیز ہے، ملین ڈالرز ٹی وی کمپنیوں اور انکی ایڈورٹائزنگ کمائی میں لگے ہوئے ہیں، کس کو پروا ہے کہ جگہ کونسی ہے!
 

یاز

محفلین
کسی بھی ملک اور کھیل کی کوئی اور ڈومیسٹک لیگ بیرون ملک ہوتی ہے؟
بھارتی بورڈ اپنی آئی پی ایل کو جنوبی افریقہ یا عرب امارات میں کروانے پر کئی بار سنجیدگی سے غور کر چکا ہے۔ وجہ شاید یہ ہے کہ اس میں سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی نشریات کے حقوق سے آتی ہے تو میچ چاہے کہیں بھی ہوں، بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
 
Top