ازواجِ طاہرات ہیں امت کی امہات
پہلی خدیجہ ، دوسری صدیقہ عائشہ
میمونہ ، ہند ، سودہ ، صفیّہ و حفصہ ہیں
ام حبیبہ ، ماریہ ، زینب ، جویریہ
(رضی اللہ عنہن)
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
زبردست ۔ مجھے فخر ہے کہ میرا نام بھی ایک ام المومینین کے نام پر ہے

سرسری بھائی ایک گزارش ۔ از راہ ادب۔ بیویاں کے بجائے بیبیاں کردیں۔ بیبیاں جمع بی بی
 
بہت اچھی بات بتائی۔۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا۔
پہلا مصرع بدلنا ہوگا۔
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
بہت اچھا ہے مگر پہلا والا مصرعہ مجھے زیادہ پسند ہے ۔ میرے خیال میں وزن کا مسئلہ نہیں بنتا اگر بی وی یاں کو بی بی یاں کردیا جائے ۔ باقی مجھے عروض کی الف بے پے بھی نہیں معلوم
 
تبدیل کرنے کا اس لیے بھی سوچ رہا ہوں کہ گیارہ کا عدد بھی قدرے محل کلام ہے۔
نیز پہلے والے مصرعے سے لگ رہا ہے کہ گیارہ بیک وقت تھیں۔
اس کے علاوہ دوسرا بنایا ہوا مصرع آیت قرآنی ”ازواجہ امہاتھم“ سے بھی مناسبت رکھتا ہے۔
 
اب دیکھیں:

ازواجِ مصطفی تھیں سب امت کی امہات
پہلی خدیجہ ، دوسری صدیقہ عائشہ
میمونہ ، ہند ، سودہ ، صفیّہ و حفصہ ہیں
ام حبیبہ ، زینب و زینب ، جویریہ
 
ابن رضا

لائبریرین

x boy

محفلین
جزاک اللہ
ہمیں امہات المومنین سے بہت پیار ہے اپنی ماں کی طرح بلکہ ان سے زیادہ،
ایک بات کا مفہوم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہہ رہے تھے مرد تو بہت سے ہیں جو اعلی درجہ کے ہوئے ہیں عورتوں میں تین ہیں
1،آسیہ
2، مریم علیہ السلام
3، خدیجہ رض
یہ بات خدیجہ رض کے انتقال کے بعد کہی،
جب تک خدیجہ رض ذندہ تھیں اس وقت تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دوسری شادی کا حکم نہیں ہوا تھا۔
اللہ کی طرف سے جب حکم ہوا تو عائشہ بنت ابوبکر صدیق رض سے شادی ہوئی،
سبحان اللہ بہت زیادہ احادیث عائشہ رض سے مروی ہے یعنی تقریبا دین اسلام کے آدھے معلومات بواسطہ
عائشہ رض ہیں
باقی دوسرے بھی امہات المومنین کی اپنی اپنی الگ الگ حصوصیات ہیں یہ شادیاں اللہ کے حکم سے ہوئیں
الحمدللہ۔
 
اتنی معلومات دینے کا بہت شکریہ۔
 
Top