ازواج مطہرات
 
باسل احمد

محفلین
آنحضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کی ولادت حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنھا کے بطن سے ہوئی تھی۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں ان کا شمار ہوتا ہے۔مصر سےدو کنیزیں آئی تھیں ایک کنیزسے ایک صحابی کی شادی ہوئی اور حضرت ماریہ قبطیہ کی آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم سے شادی ہوئی۔
 
تمام ہی متصل ضمائر شاید جامد نوعیت کے ہوتے ہیں جری نصبی حالتوں میں بدلتے نہیں خواہ مجرورومنصوب ہوں ۔ :)۔
ضمیر مرفوع متصل جو افعال کے ساتھ بطور فاعل آتا ہے وہ حالت نصب و جر (اسم اور حرف کے ساتھ آنے والے) والے ضمائر متصلہ سے مختلف ہوتا ہے، بلکہ ماضی اور مضارع میں بھی یہ ضمائر ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ :) :) :)
 
تمام ہی متصل ضمائر شاید جامد نوعیت کے ہوتے ہیں جری نصبی حالتوں میں بدلتے نہیں خواہ مجرورومنصوب ہوں ۔ :)۔
ویسے ہمارا خیال ہے کہ مختلف کوائف میں جن کا اعراب نہ بدلے ان کے لیے اصطلاحاً جامد کا لفظ استعمال نہیں ہوتا بلکہ انھیں مبنی کہا جاتا ہے اور جن کا اعراب بدل جائے انھیں معرب کہتے ہیں۔ جامد در اصل مشتق کی ضد کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ہمارے عرب استاذ یہ بھی کہا کرتے تھے لیسَ وغیرہ کے لیے ۔ لیکن عجمی علماء سےزیادہ تر مبنی سنا ہے ۔۔۔:) ۔۔۔شاید مجھے یاد نہ رہا ہو۔شکریہ ۔۔۔ویسے اہل لغات اختلاف کے معاملے میں اہل فقہ سے پیچھے نہیں۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ازواج مطہرات
بعض روایات کے مطابق آپ کنیزہ تھیں مگر زیادہ روایات کے مطابق آپ سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے شادی کی تھی چنانچہ آپ بھی امہات المؤمنین میں شامل ہیں۔۔
لفظ کنیز تو خود ہی مؤنث ہے اس کو "مزید" مؤنث کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟
 
حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنھا کانام نہیں ہے۔۔۔ ۔۔؟؟؟
ازواج مطہرات
تدوین کردی گئی ہے۔ :)
 
بیویاں کا متبادل سوچیں کچھ۔ جیسے زوجات وغیرہ
زوج کی جمع ازواج هے. زوجات غلط هے.
عربی زبان کی بیشتر لغات میں ازواج اور زوجات دونوں موجود ہیں ، امام مسلم نے باب باندھا ہے: "باب القسم بين الزوجات وبيان أن السنة أن تكون لكل واحدة ليلة مع يومها " ، البتہ اردو میں زیادہ تر "ازواج" ہی مستعمل ہے۔
 
آخری تدوین:
وه کون سی زوجه مطهره هیں. جن کا نکاح خود الله پاک نے پڑهایا هے
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا۔

{وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ} [الأحزاب: 37]

عن أنس قال : جاء زيد بن حارثة يشكو فجعل النبي صلى الله عليه و سلم يقول ( اتق الله وأمسك عليك زوجك ) . قال أنس لو كان رسول الله صلى الله عليه و سلم كاتما شيئا لكتم هذه قال فكانت زينب تفخر على أزواج النبي صلى الله عليه و سلم تقول زوجكن أهاليكن وزوجني الله تعالى من فوق سبع سماوات
(صحيح البخاري ، کتاب التوحید ، الرقم:6984)
 
عربی زبان کی بیشتر لغات میں ازواج اور زوجات دونوں موجود ہیں ، امام مسلم نے باب باندھا ہے: "باب القسم بين الزوجات وبيان أن السنة أن تكون لكل واحدة ليلة مع يومها " ، البتہ اردو میں زیادہ تر "ازواج" ہی مستعمل ہے۔
زوج کی جمع ازواج هے
اور زوجه کی زوجات
 
Top