ارکین ِ محفل کی خدمت میں ’’ معذرت ‘‘ نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
یہ کیا سارے یہاں ایم ایم مغل صاحب سے معافیاں مانگ رہے ہیں‌جیسے بعد میں وہ ٹافیاں دیں گے؟!
 
بلال

محفلین
یہ کیا سارے یہاں ایم ایم مغل صاحب سے معافیاں مانگ رہے ہیں‌جیسے بعد میں وہ ٹافیاں دیں گے؟!

کیوں جناب آپ کیا اپنی غلطی کی معافی ٹافی کے لئے مانگتے ہیں؟؟؟ :biggrin: :biggrin: :biggrin:
باقی یہاں جو معافیاں چل رہی ہیں وہ صرف اس لئے ہیں کہ اگر میں نے یا باقی دوستوں نے جنہوں نے معذرت نامہ یعنی آپ کی زبان میں معافی نامہ جو لکھے ہیں وہ صرف اس لئے ہے کہ اگر انجانے میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو معافی چاہتے ہیں۔۔۔
 
در اصل گستاخی مجھ سے سرزد ہوئی ہے اور وہ بھی دانستہ۔ اب مجھے کیا علم تھا کہ مغل بھیا اس کا اتنا اثر لیں گے کہ ذاتی پیغام کے بجائے پبلک فورم پر ان الفاظ میں اعلان کردیں گے۔
 
arifkarim

معطل
در اصل گستاخی مجھ سے سرزد ہوئی ہے اور وہ بھی دانستہ۔ اب مجھے کیا علم تھا کہ مغل بھیا اس کا اتنا اثر لیں گے کہ ذاتی پیغام کے بجائے پبلک فورم پر ان الفاظ میں اعلان کردیں گے۔

چلیں چلیں فوراً مرغا بنیں اور کان پکڑ لیں۔ سو بار استغفراللہ کہیں ، امید ہے مغل چچا عام معافی کا اعلان بھی کریں گے۔:tongue:
 
شمشاد

لائبریرین
در اصل گستاخی مجھ سے سرزد ہوئی ہے اور وہ بھی دانستہ۔ اب مجھے کیا علم تھا کہ مغل بھیا اس کا اتنا اثر لیں گے کہ ذاتی پیغام کے بجائے پبلک فورم پر ان الفاظ میں اعلان کردیں گے۔

ارے میں یہ کیا پڑھ رہا ہوں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

آپ اپنا نمبر تو ذ پ میں بھیجیں، پھر آپ سے بات کرتا ہوں۔
 
عسکری

معطل
لو اب خیر نہیں چچا کی یہ 3 م والے شاعر ہیں جلالی آ گئی ہو گی اب سپیشل پارٹی کر کے مناتے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
میرے محترم م م مغل بھائی
سدا خوش رہیں آمین
آپ کا لکھا معذرت نامہ پڑھ کر بہت دکھ ہوا ۔
آپ جیسی ملنسار محترم محبتوں کی پیغامبر ہستی
کسی وجہ سے اسقدر دلبرداشتہ بھی ہو سکتی ہے ۔
مجھے بالکل بھی یقین نہیں ہو رہا ۔
سچ میں جس ہستی سے میں نے ذاتی طور پر
محبتوں کی تقسیم سیکھی ۔ یہ سیکھا کہ کیسے
غیروں کو اپنا بنایا جا سکتا ہے ۔
کیسے خلوص اور اخلاق سے بھرپور گفتگو سے
اراکین محفل کے دلوں سے بحث ومباحثہ سے پیدا ہوجانے والی
کدورت کو دور کیا جاتا ہے ۔
وہی ہستی مجھے یہ سبق دے رہی ہے کہ
جانے انجانے میں کسی سے سرزد ہو جانے والی غلطی سے
درگزر نہ کیا جائے اور اپنے چاہنے والوں کو دکھی کر دیا جائے ۔
آپ ماشااللہ اک سرمایہ ہیں ۔ آپ سے لاکھ اختلافات ہوں ۔
لیکن آپ صرف آپ ہی ہیں ۔
مجھے یقین ہے کہ آپ کو یہ بتانا سورج کو چراغ دکھانا ہے کہ
مان کیا ہوتا ہے اور اس مان کا تقاضہ کیا ہوتا ہے ۔؟
رمضان کریم مبروک
نایاب
 
تعبیر

محفلین
یہ سب میری غیر موجودگی میں ہوا ہے یا اس ناراضگی میں میرا بھی ہاتھ تو نہیں ہے نا؟؟؟
 
تعبیر

محفلین
کیا چور کی داڑھی مین تنکے والی بات تو نہیں تعبیر بہنا

ہاہاہا

اسی لیے تو پوچھا ہے تاکہ میں تھوڑی کھجلاؤں کہ نہیں

ان کی داڑھی نہیں چوٹی میں تنکے والی بات ہو گی۔

:laughing: :laughing: :laughing:
اب چوٹی کا زمانہ کہاں رہا شمشاد بھائی
 
مغزل

محفلین
ہمم۔۔ شکریہ دوستو !
میں کیا کہوں سوچ میں پڑ گیا ہوں ، خیر کسی موقع پر تفصیل سےلکھوں گا۔
( شمشاد صاحب آپ کیا میرا کام کرسکتے ہیں یا رہنمائی کردیں تو )
شکریہ ۔۔ ابھی فرداً فرداً جواب دینا ناممکن ہے ۔،
والسلام
 
نایاب

لائبریرین
ہمم۔۔ شکریہ دوستو !
میں کیا کہوں سوچ میں پڑ گیا ہوں ، خیر کسی موقع پر تفصیل سےلکھوں گا۔
( شمشاد صاحب آپ کیا میرا کام کرسکتے ہیں یا رہنمائی کردیں تو )
شکریہ ۔۔ ابھی فرداً فرداً جواب دینا ناممکن ہے ۔،
والسلام

السلام علیکم
م م مغل جی
" سوچی پیاتے بندہ گیا "
یقین ہو گیا کہ اب آپ نہیں جانے کے کہیں اور ہمیں چھوڑ کر
بہت شکریہ
نایاب
 
ارے مغل صاحب کیا ہو گیا، کیا ناراضگی ہے ؟
اگر کسی ایک بندے نے دل دکھایا ہے تو اس کے لیے باقی رفقا کو کیوں سزا دے رہے ہیں
ویسے میں بھی مغل ہوں
اپنی برادری کا سمجھ کے میرے کان میں بتا دیں کیا مسلہ ہے :biggrin:
امید ہے آپ اپنے فیصلے پر غور فرمائیں گے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top