اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

میرا نام صبیح الدین شعیبی ہے،،،،،بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کررکھاہے،ایل ایل بی کاطالب علم ہوں،، اور ایک نیوز چینل میں ملازمت کرتاہوں۔۔۔ ۔کراچی میں مقیم ہوں،،اس محفل پر پہلے بھی آناجانارہاہے میرا۔۔
خوشی ہوئی آپ کا مختصر تعارف پڑھ کر اور انشاللہ آپ سے نئی کتاب میں کام ضرور لیا جائے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا میں بھی ممبر بن سکتا ہوں اس ٹیم کا؟

بالکل بن سکتے ہیں اگر آپ لائبریری میں مختلف مراحل (اسکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ ، اپڈیٹس وغیرہ) میں کسی ایک یا زائد میں شریک ہونے کے لیے وقت نکال سکتے ہوں ۔ آپ کی دلچسپی جس مرحلہ یا مراحل میں ہو اس کے بارے میں آگاہ کر دیں ۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
معذرت کے ساتھ چند دن غائب رہنے کی وجہ نئی جاب کی شروعات ہیں اب آہستہ آہستہ وقت ملنا شروع ہوگیا ہے چند ایک صفحات عنائت کئے جائیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ متوجہ ہوں، انیس الرحمن کو ’لائبریریا‘ لیا جائے۔

السلام علیکم ، دلچسپ اصطلاح اعجاز انکل ۔
، انیس الرحمن بھائی کا نام شمشاد بھائی یا پھر دیگر کوئی منتظم اعلٰی شامل کر سکیں گے فہرست میں ۔ اس کا کنٹرول میرے پاس نہیں ہے ۔ تاہم میں ان کا نام نئے عنوان پر کام کے لیے شامل کر رہی ہوں ۔
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد، پہلے اسی نام سے انیس رکن تھے، تفہیم القرآن پروجیکٹ میں کافی کام کیا تھا، اب انہوں نے اپنی پہچان بدل لی ہے اور موجو کے نام سے آئی ڈی کروالی ہے، اسی لئے میں نے یہی نام لکھا تھا، موجو سے معذرت کے ساتھ کہ میں نے پرانی آئی ڈی استعمال کر لی ان کی اگرچہ وہ بوجوہ مخفی رکھنا چاہتے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
لائبریری میں مختلف مراحل مثلاً اسکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ ، اپڈیٹس وغیرہ ہوتے ہیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
انکل سوچیں موجو کی دل پر کیا گزری ہوگی اس راز کو فاش کرنے پر
خیر آپ انیس کہیں یا موجو ہم حاضر ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی فکر نہ کریں۔ ہم کسی کو نہیں بتائیں گے۔
ویسے میں ابھی آپ کو لائبریری کا رکن بنا دیتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم
انکل سوچیں موجو کی دل پر کیا گزری ہوگی اس راز کو فاش کرنے پر
خیر آپ انیس کہیں یا موجو ہم حاضر ہیں
عزیزم، یہ راز فاش کرنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ تمہارے گذشتہ کے کار ہائے نمایاں فراموش نہ کر دئے جائیں!!اور ان کے باعث تم کو بخوشی لائبریری کا رکن بنا لیا جائے۔
 

عزیزامین

محفلین
بالکل بن سکتے ہیں اگر آپ لائبریری میں مختلف مراحل (اسکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ ، اپڈیٹس وغیرہ) میں کسی ایک یا زائد میں شریک ہونے کے لیے وقت نکال سکتے ہوں ۔ آپ کی دلچسپی جس مرحلہ یا مراحل میں ہو اس کے بارے میں آگاہ کر دیں ۔
آپ میرا چھوٹا سا ٹیسٹ لےلیں اور جتنا ممکن ہو سکھا بھی دیں شکریہ ۔ میرے پاس وقت زیادہ نہیں ہوتا
 
Top