اردو میں مستعمل فارسی محاورات اور ضرب الامثال مع اردو ترجمہ

محمد وارث

لائبریرین
آوازِ سگاں کم نہ کنُد رزقِ گدارا
ترجمہ: کتوں کے بھونکنے سے فقیروں کا رزق کم نہیں ہوجاتا ہے
جب کسی شخص کی برائی کی جائے اور اس شخص کو خواہ مخواہ لوگوں میں بدنام کرنے اور اسے رسوا کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ اپنی برائی کرنے والے شخص سے کہتا ہے کہ ایسی بے بنیاد باتوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں واقع ہوسکتا ہے ۔ جس طرح کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا اسی طرح تمہاری بیہودہ اور بے بنیاد باتوں سے میرے رتبہ و مقام پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ سنجیدہ اور شریف لوگوں کے حلقوں میں یہ فقرہ اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے ۔
یہ عرفی شیرازی کا مصرع ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ اسے ضرب المثل سمجھا جاتا ہے۔

عرفی تو میندیش ز غوغائے رقیباں
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را
 

محمد وارث

لائبریرین
آب آمد تیمم برخاست
پانی آ گیا تو تیمم برخاست ہو گئی۔ یعنی اصل چیز مل جائے تو ثانوی اور متبادل چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔
 
خشت اول چوں نہد معمار کج
تا ثریا می رود دیوار کج

اگر معمار پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھ دے تو چاہے ثریا تک دیوار چن دی جائے بہرحال ٹیڑھی ہی رہے گی.
 
همراهی صالح شما را خوب خواهد کرد
همدم بد شما را بد خواهد کرد

ترجمہ :
صالح کی صحبت تجھے نیک بنائے گی ، برے کی صحبت تجھے بدکار بنائے گی

صحبت صالح ترا صالح کند
صحبت طالح ترا طالح کند
(پیر رومی)

نیک آدمی کی صحبت تمہیں نیک بناتی ہے اور برے آدمی کی صحبت تمہیں برا بنا دیتی ہے.
 

ثاقب حسن

محفلین
سلام۔ جناب سروش صاحب۔ازرا ہ کرم مجھے اس محاورے کا مطلب بتاٸیے گا "یک نہ شد دو شد“
 

سید عمران

محفلین
سلام۔ جناب سروش صاحب۔ازرا ہ کرم مجھے اس محاورے کا مطلب بتاٸیے گا "یک نہ شد دو شد“
ایک نہ ہوا دو ہوئے۔۔۔
یعنی ایک مصیبت تو تھی ہی، اس کے ساتھ دوسری مصیبت بھی آگئی۔۔۔
جیسے عدنان بھائی تو چائے پلانے کے وعدے سے مکر نے لگے ہیں، اب اگر ہم بھی اپنے وعدوں سے مکرنے لگیں تو محفلین کو یہ کہنے کا حق حاصل ہوگا کہ یک نہ شد دو شد!!!
 
آخری تدوین:
Top