اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

شمشاد

لائبریرین
ماوراء تمہیں معلوم ہی ہو گا کہ گھر والے کمپیوٹر پر کون سا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ :wink: جس کی وجہ سے محب گھر والا کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے، سمجھ گئی ناں۔
 

علمدار

محفلین
شمشاد بھائی! محفل کی سالگرہ قریب ہے- اس سلسلے میں کیا تیاری ہو رہی ہے؟ کیا ہم صرف محفل پر ہی مبارک بادیں دیتے رہیں گے؟ کوئی عملی کام ہو تو بتائیں، انشااللہ کمپیوٹنگ ٹیم آپ کے ساتھ ہے- اس سلسلے میں اگر کوئی دھاگہ ہے برائے مہربانی آگاہ فرمائیں- میرا خیال ہے وہ سی ڈیز والی بات فائنل نہیں ہو سکی دیگر کیا ارادے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
علمدار نے کہا:
شمشاد بھائی! محفل کی سالگرہ قریب ہے- اس سلسلے میں کیا تیاری ہو رہی ہے؟ کیا ہم صرف محفل پر ہی مبارک بادیں دیتے رہیں گے؟ کوئی عملی کام ہو تو بتائیں، انشااللہ کمپیوٹنگ ٹیم آپ کے ساتھ ہے- اس سلسلے میں اگر کوئی دھاگہ ہے برائے مہربانی آگاہ فرمائیں- میرا خیال ہے وہ سی ڈیز والی بات فائنل نہیں ہو سکی دیگر کیا ارادے ہیں؟

سالگرہ تو شایانِ شان ہی ہونی چاہیے۔ کمپیوٹنگ ٹیم کی پیش کش کا پیشگی شکریہ۔

نبیل بھائی، شگفتہ صاحبہ، قیصرانی، محب، ماوراء، شاکر بھائی اور چند دیگر اراکین سے مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے۔
 

علمدار

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی!
اردو ویب کا تعارف تو ہم اپنے میگزین میں کرا ہی چکے ہیں اب مزید مضمون درکار ہو گا- اب کی بار انشااللہ اردو ویب کا لوگو جو کہ باسم کا بنایا ہوا ہے وہ بھی شائع کریں گے- دیگر اس حوالے سے اپنے فورم پر بھی ذکر کریں گے-
محفل کی سالگرہ جولائی میں‌ ہوتی ہے نا؟
عمار بھائی نے بھی محفل کی تشہیر کے لیے تجاویز پیش کی تھیں-
محفل کی سالگرہ شایان شان منانے کے لیے بروقت فیصلہ ہو جائے تو اچھا ہے-
 
بالآخر طویل انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور شمیل پر پوسٹ کے ساتھ ٹوٹا ہوا سلسلہ پھر سے جوڑا ہے۔

سب سے زیادہ فکر اب مجھے شمیل کی ہے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
بالآخر اردو محفل کی طویل ترین گھڑیوں کا خاتمہ ہوا اور ایک اور رکن محب کی چھری تلے آ ہی گیا۔ خاصا محنت طلب کام ہے۔ ویسے اس کو اب “ اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت “ کی بجائے دو سال کی سرگزشت کہنا چاہیے۔

اچھا لکھا ہے شمیل کے متعلق بہت اچھا لکھا ہے۔ اور آخر میں اتنی دیر سے لکھنے پر حوصلہ افزائی کے لیے بونس کے طور پر اس میں ایک ربط شامل کر دیا ہے کہ وہ بھی جا کر پڑھو۔ تاکہ دیر سے لکھنے کی تلافی سمجھا جائے۔

بہت اچھے محب بھائی، یہ آپ کا ہی خاصا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا لکھا ہے محب شمیل پر اور اس کی معصومیت پر اچھا زور دیا ہے۔ ہاں، اس کی نعت کا تم نے نہیں لکھا کہ مجھ سے اصلاح بھی لی تھی۔
 
بہت شکریہ اعجاز صاحب ویسے میں آپ سے زیادہ گہرائی میں تبصرے کا خواہاں ہوں تاکہ اگلے خاکے میں بہتری لا سکوں ویسے تو وہی لکھتا ہوں جو ممبران نے خود کہا ہوتا ہے اور میری کاوش کم ہی ہوتی ہے ۔

نعت کا میں نے صرف ذکر پڑھا مگر نعت نہ پڑھ سکا ورنہ میرے علم میں آجاتا کہ اس نے آپ سے اصلاح لی ہے۔ مجھے اس دھاگے کا ربط دے دیں تو میں اسے بھی شامل کر دوں گا۔ آپ کی اس پوسٹ کے بعد میں سوچ رہا ہوں کہ کسی بھی رکن پر لکھنے سے پہلے ایک دھاگہ کھول لوں اور اس پر ممبر کے بارے میں کچھ گفتگو کر لوں تاکہ اگر کوئی خاص معلومات دینا چاہے تو مجھے ذ پ کر دے اور عمومی دھاگے پر مطلع کر دے اپنے تاثرات سے ۔ اس سے کسی بھی رکن پر بہتر معلومات دی جا سکے گی۔
 
محب بھائی! بہت کمال کا لکھا ہے آپ نے ماشاء اللہ۔ سچ تو یہ ہے کہ آپ کی تحریری قابلیت کے اصلی جوہر تو اب کھلے ہیں مجھ پر۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔۔
آپ کی پوری تحریر پڑھتے ہوئے مسکراہٹ لبوں پر کھیلتی رہی۔
 
شمشاد نے کہا:
بالآخر اردو محفل کی طویل ترین گھڑیوں کا خاتمہ ہوا اور ایک اور رکن محب کی چھری تلے آ ہی گیا۔ خاصا محنت طلب کام ہے۔ ویسے اس کو اب “ اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت “ کی بجائے دو سال کی سرگزشت کہنا چاہیے۔

اچھا لکھا ہے شمیل کے متعلق بہت اچھا لکھا ہے۔ اور آخر میں اتنی دیر سے لکھنے پر حوصلہ افزائی کے لیے بونس کے طور پر اس میں ایک ربط شامل کر دیا ہے کہ وہ بھی جا کر پڑھو۔ تاکہ دیر سے لکھنے کی تلافی سمجھا جائے۔

بہت اچھے محب بھائی، یہ آپ کا ہی خاصا ہے۔

شکریہ شمشاد ۔

ویسے اسے ایک سال کی سرگذشت ہی رہنے دیتے ہیں کیونکہ ابھی پہلے سال کے اراکین کے بارے میں ہی بات چل رہی ہے ہاں البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس سرگذشت کو خود ایک سال ہونے والا ہے :lol:

وہ کہانی بڑے مزے کی ہے مگر ذرا طویل ہے اس لیے اس کا لنک دے دیا۔ سوچ رہا ہوں کہ ایک دھاگہ اور کھول لوں اور جس پر لکھنا ہو اس پر کچھ معلومات وہاں پر اکھٹی کروں یا ممبران سے کہوں کہ وہ ذ پ کر دیں جو ان کے خیالات ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیسے آپ مناسب سمجھیں “ ایک سال کی سرگزشت“ ہی رہنے دیں۔ اور اچھا کیا ناں کہ وہ ربط دیا، اور میں نے بھی تو اسی لیے بونس کا لفظ استعمال کیا ہے۔

عمار بھائی لگتا ہے آپ نے شمیل کا ہی خاکہ پڑھا ہے، اس سے پہلے والے نہیں پڑھے، کبھی فرصت میں پڑھیئے گا تو آپ پر ان کے صحیح کے جوہر کھلیں گے۔
 
شمشاد بھائی! میں نے بڑی تفصیل سے پورا دھاگہ پڑھا ہے۔۔۔۔ اچھی طرح جوہر کھلے ہیں محب بھائی کے۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
نبیل بھیا! یہ محب بھائی پر لکھا ہوا خاکہ کہاں ہے؟ اردو محفل کی ایک سالہ سرگزشت میں تو نہیں۔۔۔۔۔۔ :shock:
 
واہ نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ ویسے پہلے بھی آپ کی کچھ تحریروں سے مجھے اندازہ ہوچلا تھا کہ آپ بہت اچھا لکھتے ہیں، مگر آپ کی مصروفیات اتنی ہیں کہ اب اس طرف زیادہ تحریریں پڑھنے میں نہیں آتیں۔۔۔۔۔ بے مثال!
 
نبیل خدا سمجھے تم سے :)

معصوم ذہنوں کو گمراہ کر رہے ہو :p پہلے ہی تمہارا مسخائیہ پڑھ کر شمیل نے مجھے اتنی لمبی صفائی دی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ میرا دل اس کی طرف سے صاف ہو گیا ہو گا اب عمار نے بھی ایسا کیا تو کلی ذمہ داری تمہاری ہے :)

عمار نبیل کی عادت ہے بہت شگفتگی سے خبر پہنچانا اور پھیلانا۔ اب یہی دیکھ لو اس پوسٹ کا پس منظر ، ایک دن میں نے نبیل کو ذ پ کرکے کہا کہ نبیل یار تم ہر وقت کام ہی کرتے رہتے ہو کبھی کبھی گپ شپ کرتے تھے اب تو بالکل ہی ترک کردی ہے کیا کرو تمہاری گپ شپ سے بہت لطف آتا ہے اور سب بہت خوش ہوتے ہیں۔ نبیل نے جوابی میل میں کہا کہ ہاں صحیح کہہ رہے ہو میں دوبارہ گپ شپ شروع کرتا ہوں اور جلد ہی تمہیں خوش خبری دیتا ہوں۔

اگلے دن یہ پوسٹ میری منتظر تھی ایک قرض کی ادائیگی کے سلسلے میں نبیل نے اس کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کیے ، گپ شپ کا دوبارہ آغاز اور میرے خاکے کا ادھار بھی چکا دیا۔ :)
 
محب بھائی! کم سے کم میرا ذہن شمیل کی طرح اتنا معصوم نہیں کہ گمراہ ہوجائے۔۔۔۔۔۔ :wink: فکر نہ کریں۔۔۔۔ عمار آپ کے خلاف کسی سازش کا شکار نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔ انتخاب لڑیں گے تو آنکھ بند کرکے آپ کو ووٹ دیگا۔۔۔۔۔۔ :p ضمانت ضبط ہوئی تب بھی یہ ناچیز حاضر خدمت ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) :) :)
شکر خدا کا کہ آپ لوگوں کا شعبہ بھلے کچھ بھی ہے لیکن اردو کمال کی ہے۔۔۔۔ اب تو اردو سکھانے والے ماشاء اللہ اس درجہ کی اردو بولتے ہیں کہ طالبعلوں کی اردو دانی کا خدا حافظ۔۔۔۔۔۔ :evil:
 
چلو صد شکر ہے کہ ووٹ‌ پکا ہے ویسے کیا زمانہ یاد کرا دیا تم نے۔

دل چاہ رہا ہےکہ پھر سے ہو وہی سماں گہما گہمی کا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسرت ان غنچوں پر جو کھل کھل کر مرجھا گئے۔
 
نہیں بھلا الیکشن پر پابندی لگ سکتی ہے یہ تو مشرف کو بھی کرانے پڑتے ہیں۔ بس الیکشن کی فضا بن جانے دو تو ایک اور الیکشن ہوا لو ۔ :lol:

اچھا بابا یہ دھاگہ اردو محفل کی سرگزشت پر تبصروں کا اور شمیل پر بات کرنی ہے ہمیں یا اگلے رکن شاکر پر نہ کہ الیکشن پر :wink:
 
Top