اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

میں نے پوری سرگزشت پر ہی ایک ساتھ تبصرہ کردیا ہے۔۔ :wink: اب شاکر بھائی پر لکھیں گے یا شاکر القادری صاحب پر؟
شاکر بھائی کی تحریروں میں تو لطافت جابجا نظر آتی ہے، اچھا خاصا مواد مل جائے گا۔
 
شاکر عرف دوست کی بات کر رہا ہوں اور تمہارا کہنا صحیح ہے کہ اس کی اپنی تحریریں بھی کافی مزے کی ہوتی ہیں اور مخصوص‌ انداز میں بڑی عمدگی سے جائزہ لیتا ہے صورتحال کا۔

ویسے شاکر کا لکھتے ہی جواب آں غزل کے طور پر مجھ پر بھی لکھا جانا ہے اور یہ چیز کافی عرصے سے طےہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔۔۔۔بالآخر حق گوئی جاگ اُٹھی ۔۔۔

حق گُو

حق گوئی کا حق ادا کیا ہے کہ نہیں۔۔۔۔ رُ ک جائیں میں ذرا پڑھ لوں :)
 
یہ تو پڑھنے والے ہی بتا سکتے ہیں حق شناس !!!

ویسے لگتا ہے کہ لوگ اب حق گوئی میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے :lol:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حق گوئی میں دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے حق گو کا جاگتے رہنا ضروری ہے حق گو کو ہدایت و تنبیہ ہے کہ قطبین سے خود کو دربدر سمجھیں وہاں سے اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور واپس پہنچیں حق گوئی کے پلیٹ فارم پر :twisted: :)
 
امن ایمان

محفلین
زبردستتتتتتتت محب آپ نے شمیل کا خاکہ بہت لاجواب لکھا ہے ۔۔۔اور نبیل نے آپ کے بارے میں کمال لکھا ہے۔۔ہر سیر کو سوا سیر مل ہی جاتا ہے۔ :lol:
 
شکریہ امن ایمان ویسے خاکہ میں جو چیز سب سے اچھی لگی وہ بھی بتاؤ اور جو نہیں لگی اچھی وہ بھی بتاؤ۔

نبیل نے مجھ پر ہی ہاتھ صاف کیا ہے کسی اور پر بھی کیا ہوتا تو کم از کم میں اس کا لنک بھی دے دیتا اور میرے اوپر سے بوجھ کم ہو جاتا ویسے تم نے غور کیا ہو تو میں نے بھی آغاز نبیل سے کیا تھا اور نبیل نے بھی آغاز مجھ سے کیا ، اب میں بھی شاکر پر لکھ رہا ہوں اور نبیل کی ہٹ لسٹ‌ پر بھی شاکر ہی ہے۔ شاکر نبیل پر لکھ چکا ہے اور مجھ پر میرے بعد لکھنا ہے ۔

نبیل یار شاکر پر تبصرہ جاری رکھتے ہیں دوسرے دھاگے پر جب ٹارگٹ ایک ہے تو ہاتھ کیوں نہ ملا لیں ہم :wink:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلامُ علیکم
مجھے نہیں معلوم تھا کہ اہلیانِ محفل کے بارے میں اتنا معلوماتی اور جامع دھاگہ میری نظروں سے اوجھل ہے۔۔ :) محب آپ بہت اچھا اور بہت خوب لکھتے ہیں۔۔ خصوصاً انھی لوگوں کے الفاظ کو شامل کرنے سے دلچسپی مزید بڑھتی ہے۔۔میرا خیال ہے کہ میں اس سرگزشت کو پڑھ کر محفل کے ممبران اور اہم واقعات پر ایک سیر حاصل مقالہ لکھ سکتی ہوں ۔:) بس شگفتہ جی سے آپ کی حق گوئی کی گواہی لینی ضروری ہے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ :) یہ بھی ممکن ہے ۔۔لیکن آپ کے مؤرخ کی رفتار بہت سست ہے پوری کتاب تو تب لکھی جا سکتی ہے جب بہت سا مواد میسر ہو۔
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
شکریہ امن ایمان ویسے خاکہ میں جو چیز سب سے اچھی لگی وہ بھی بتاؤ اور جو نہیں لگی اچھی وہ بھی بتاؤ۔

نبیل نے مجھ پر ہی ہاتھ صاف کیا ہے کسی اور پر بھی کیا ہوتا تو کم از کم میں اس کا لنک بھی دے دیتا اور میرے اوپر سے بوجھ کم ہو جاتا ویسے تم نے غور کیا ہو تو میں نے بھی آغاز نبیل سے کیا تھا اور نبیل نے بھی آغاز مجھ سے کیا ، اب میں بھی شاکر پر لکھ رہا ہوں اور نبیل کی ہٹ لسٹ‌ پر بھی شاکر ہی ہے۔ شاکر نبیل پر لکھ چکا ہے اور مجھ پر میرے بعد لکھنا ہے ۔

نبیل یار شاکر پر تبصرہ جاری رکھتے ہیں دوسرے دھاگے پر جب ٹارگٹ ایک ہے تو ہاتھ کیوں نہ ملا لیں ہم :wink:

محب سب سے اچھا آپ کا لکھنے کا طریقہ ہے۔۔۔بہت روانی سے اور ترتیب سے آپ لکھتے ہیں۔۔۔اس لیے بہت آسانی سے سمجھ آجاتا ہے کہ کہنے والے نے کیا کہا تھا۔۔۔شگفتگی کا عنصر بہت نمایاں ہے۔۔۔تہذیب کے دائرے میں رہ کر بہت عمدگی سے بات کرجاتے ہیں۔ بس آپ لکھتے تھوڑا مختصر ہیں۔ ابھی پڑھنے کو اور دل چاہ رہا ہوتا ہے لیکن وہ سرگزشت چپکے سے ختم ہوجاتی ہے۔
باقی ماشاءاللہ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک قابل قدر سمیت آپ کے موجود ہے۔۔۔جو مجھ سے کہیں گنا اچھا تجزیہ کرسکتے ہیں۔میں تو بہت ۔۔۔۔۔ ( بہت بار یہ کہہ چکی ہوں،اب نہ ہی کہوں) :oops:

جی میں نے نبیل صاحب کے بارے میں لکھا ہوا بھی پڑھا ہے۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
اتنا بھی اچھا نہیں لکھتے امن۔ آپ نے تو مبالغے کی حد کرلی
:wink:
ہاں جب مجھ پر لکھنے کی باری آئی گی تو مشق ہو چکا ہوگا محب جی کو۔ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
نہیںںںںںںں جیہ، محب نے واقعی میں اچھا اور بہت شگفتگی سے اور بہت ترتیب سےلکھا ہے۔ اب آپ کے اس جواب کے بعد وہ آپ کے لیے کیسا لکھیں گے۔۔۔اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتی۔ :)

( اگر تو میں ہوتی تو۔۔۔۔۔۔۔آپ کا یہ جواب اپنے پاس کاپی کرکے رکھتی۔۔۔اور وقت آنے پر بدلہ ضرور چکاتی) :lol:
 
فرحت کیانی نے کہا:
شکریہ :) یہ بھی ممکن ہے ۔۔لیکن آپ کے مؤرخ کی رفتار بہت سست ہے پوری کتاب تو تب لکھی جا سکتی ہے جب بہت سا مواد میسر ہو۔

فرحت آپ مقالہ لکھنا شروع کریں ذرا آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ حق گوئی کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رکھنا کتنا دشوار ہے :lol:
 
امن ایمان نے کہا:
محب علوی نے کہا:
شکریہ امن ایمان ویسے خاکہ میں جو چیز سب سے اچھی لگی وہ بھی بتاؤ اور جو نہیں لگی اچھی وہ بھی بتاؤ۔

نبیل نے مجھ پر ہی ہاتھ صاف کیا ہے کسی اور پر بھی کیا ہوتا تو کم از کم میں اس کا لنک بھی دے دیتا اور میرے اوپر سے بوجھ کم ہو جاتا ویسے تم نے غور کیا ہو تو میں نے بھی آغاز نبیل سے کیا تھا اور نبیل نے بھی آغاز مجھ سے کیا ، اب میں بھی شاکر پر لکھ رہا ہوں اور نبیل کی ہٹ لسٹ‌ پر بھی شاکر ہی ہے۔ شاکر نبیل پر لکھ چکا ہے اور مجھ پر میرے بعد لکھنا ہے ۔

نبیل یار شاکر پر تبصرہ جاری رکھتے ہیں دوسرے دھاگے پر جب ٹارگٹ ایک ہے تو ہاتھ کیوں نہ ملا لیں ہم :wink:

محب سب سے اچھا آپ کا لکھنے کا طریقہ ہے۔۔۔بہت روانی سے اور ترتیب سے آپ لکھتے ہیں۔۔۔اس لیے بہت آسانی سے سمجھ آجاتا ہے کہ کہنے والے نے کیا کہا تھا۔۔۔شگفتگی کا عنصر بہت نمایاں ہے۔۔۔تہذیب کے دائرے میں رہ کر بہت عمدگی سے بات کرجاتے ہیں۔ بس آپ لکھتے تھوڑا مختصر ہیں۔ ابھی پڑھنے کو اور دل چاہ رہا ہوتا ہے لیکن وہ سرگزشت چپکے سے ختم ہوجاتی ہے۔
باقی ماشاءاللہ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک قابل قدر سمیت آپ کے موجود ہے۔۔۔جو مجھ سے کہیں گنا اچھا تجزیہ کرسکتے ہیں۔میں تو بہت ۔۔۔۔۔ ( بہت بار یہ کہہ چکی ہوں،اب نہ ہی کہوں) :oops:

جی میں نے نبیل صاحب کے بارے میں لکھا ہوا بھی پڑھا ہے۔ :)

محب سب سے اچھا آپ کا لکھنے کا طریقہ ہے

اسے پڑھ کر میں سمجھا کہ امن تم نے لکھا ہے کہ محب سب سے اچھا آپ کا لکھا ہوتا ہے :wink: پھر غور سے دوبارہ پڑھا تو طریقہ تھا چلو ایک تو خوش ہو لیا نہ ۔
ترتیب سے لکھنے کے چکر نے تو یہ سلسلہ سست کر رکھا ہے اور لمبا بھی ہو گیا ویسے مختصر تو نہیں تھا اس دفعہ تو بہت طویل پوسٹ تھی کئی ممبران نے تو دیکھ کر کہا کہ افففففففف اتنا لمبا خاکہ نہیں پڑھا جاتا پھر کبھی سہی۔ :lol:
لکھنا تو میں بھی اور چاہتا تھا مگر پھر بہت طویل ہو جاتا اور شاید طوالت کی وجہ سے بہت لوگ پڑھیں بھی نہ۔ باقی تم سے زیادہ اس میں کون ماہر ہوگا جو انٹر ویو کرکے مشتاقی کے درجے پر فائز ہیں۔ تمہارے تبصرے کے سامنے مجھ سمیت کسی کی کیا مجال کہ حرف اٹھائے ۔ ویسے حقیقی طور پر لوگوں کا تعارف اور ان کا تجزیہ کرنا تمہارا خاص‌میدان بن چکا ہے اور اس میں تو تم سے سب سیکھیں گے اور تمہارے توسط سے بہت لوگ ایک دوسرے کو جانیں گے۔
 
ماوراء

محفلین
زبردست محب، شمیل کے بارے میں اچھا لکھا ہے۔ کل میں نے سرسری سا پڑھا تھا۔ فارغ ہو کر ذرا دھیان سے پڑھوں گی۔ :p

اور منفرد رکن کس کو مخاطب کیا ہے؟ اب تو محفل میں کئی منفرد لوگ ہیں۔ :p
اور جو منفرد رکن کے حوالے سے بات کی تھی۔ مجھے اس کی سمجھ نہیں آئی یا شاید وہ بات مجھے بھول گئی ہے۔ ایسا کرو۔ ساتھ میں لنک بھی دے دو۔

باقی اتنے لوگوں نے تمھاری تعریف کی ہے۔ میری اتنی ہی کافی ہے۔ کہیں تم پھول نہ جاؤ۔ اب جلدی سے میرے بارے میں لکھنے کی تیاری پکڑو۔۔۔پھر میں تمھیں پوچھتی ہوں میرا مطلب ہے کہ ڈھیر ساری تعریف کرتی ہوں۔ :p
 
Top