مبارکباد اردو محفل کے ڈیڑھ لاکھ پیغامات

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل نے ابھی اپنے دو سال پورے نہیں کیئے لیکن اس کے پیغامات کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جو یقیناً اس محفل کی کامیابی اور ہردلعزیز ہونے کی دلیل ہے۔

اس میں جہاں اراکین کی محنت شامل ہے وہیں اس محفل کے منتظمینِ اعلٰی خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں۔


میری طرف سے تمام اراکین کو اور منتظمین اعلٰی کو مبارک باد
 

فہیم

لائبریرین
میری طرف سے بھی تمام اردو محفل کے ممبران کو بہت بہت مبارک ہو :)
 

الف عین

لائبریرین
لیکن کیا کچھ پیغامات حذف کر دئے گئے ہیں؟ اس وقت تو یہ ایک لاکھ انچاس ہزار کچھ کی تعداد دکھا رہا ہے!! شاید زکریا نے دیکھ ریکھ کے انتظام میں ایسا کیا ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
لیکن کیا کچھ پیغامات حذف کر دئے گئے ہیں؟ اس وقت تو یہ ایک لاکھ انچاس ہزار کچھ کی تعداد دکھا رہا ہے!! شاید زکریا نے دیکھ ریکھ کے انتظام میں ایسا کیا ہو۔

مجھے بھی یہی لگتا ہے، چلو بھئی سب کی مبارکیں واپس، کچھ دنوں بعد پھر دیجیئے گا۔ اوسط کے حساب سے ابھی تین دن باقی ہیں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ناظمینِ اعلٰی ہی کر سکتے ہیں۔

میرے کمپیوٹر پر تو اعداد و شمار پر بڑا بڑا “ عمومی خرابی“ لکھا ہوا آ جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ پیغام ملاحظہ فرمائیں۔ آپ کی سہولت کے لیے اسے یہاں بطور اقتباس پیش کر رہا ہوں۔

نبیل نے کہا:
محفل فورم کی پہلی سالگرہ سے ایک دن قبل ہی اس پر 60,000 پیغامات مکمل ہو گئے ہیں۔ میری جانب سے تمام دوستان محفل کو دلی مبارکباد۔ اس فورم کی مقبولیت اور کامیابی آپ ہی وجہ سے ہے۔

:aadab: :zabardast1: :congrats: :great:
 
Top