اردو محفل کے لیے عطیہ برائے سال 2010 - 2011

زیک

مسافر
ہمارے ہوسٹ ڈریمہوسٹ کے سسٹم میں کسی بگ کی وجہ سے جون کے شروع کے کچھ دنوں میں جن ارکان نے ڈونیٹ کیا ان کی ڈونیشن اردوویب کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئ۔ لہذا تمام ڈونیٹ کرنے والوں سے التماس ہے کہ انہیں ڈونیشن کی جو رسید موصول ہوئ تھی وہ مجھے یا کسی اور منتظم اعلی کو ذاتی پیغام کے ذریعہ بھیج دیں تاکہ ڈریم ہوسٹ کو دکھا کر ڈونیشن کو ضایع ہونے سے بچایا جا سکے۔ شکریہ
 

تیشہ

محفلین
ایک ہی منتظم اعلی دیکھائے گے ڈریم ہوسٹ کو ، یا پھر جس مرضی کو ہم ریسیپٹ ای میل بھیج دیں تو وہی دیکھائے گے ۔۔
:confused:
 

تیشہ

محفلین
باجو آپ کو رسید دکھانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کے پیسے پہنچ چکے ہیں۔

شکریہ ۔۔ دکھانی بھی پڑتی تو نو پرابلم ۔ کیونکہ میرے ان ِبوکس میں ابھی تک پڑی ہوئی ہے مجھے کوئی مسلہ نہیں ہے ، مگر میں اس لئے پوچھ رہی تھی کہ اگر زیک نے ہی کرنی ہے تو پھر سیدھی اسے ہی فارورڈ کرتی ۔،، مگر آپ نے بتادیا شکریہ ۔۔ :battingeyelashes:
 

خوشی

محفلین
دیکھا گراف کی سوئی اٹک گئی آپ نے بات کرنا چھوڑ دیا تووووووووووووووووووو
 
در اصل احباب شاید اپنے ارادے کل پر ٹال رہے ہیں ورنہ اب تک ہدف پورا ہو چلا ہوتا۔ 75 فیصد سے زیادہ رقم کی کنٹریبیوشن ہو چکی ہے جس کے لئے اردو محفل اہل خیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
در اصل احباب شاید اپنے ارادے کل پر ٹال رہے ہیں ورنہ اب تک ہدف پورا ہو چلا ہوتا۔ 75 فیصد سے زیادہ رقم کی کنٹریبیوشن ہو چکی ہے جس کے لئے اردو محفل اہل خیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سعود بھائی خوشخبری ہے کہ ہدف پورا ہو گیا ہے۔ ایک نیا دھاگہ کھول کر تمام مخیر اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آپ کو تکلیف دوں۔ آپ ایک نیا دھاگہ کھول دیں اسی خوشی میں اور مخیر اراکین کا شکریہ ادا کر دیں۔
 
شمشاد بھائی یہ کام آپ، نبیل بھائی یا زکریا بھائی کریں تو بہتر ہوگا۔ کیوں کہ میرے پاس ان اراکین کے نام نہیں جنھوں نے اس میں حصہ لیا۔
 
Top