اردو محفل کے لیے عطیہ برائے سال 2010 - 2011

ہم احباب کے مشکور ہیں جو اردو محفل کے اخراجات کے لئے اپنے عطیات کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ اس حوالے سے چند گذارشات عرض کرنا چاہتے ہیں۔

- عطیات کی بنیاد پر محفلین میں کسی کو کسی پر کوئی فوقیت نہیں دی جاتی۔ لہٰذا عطیات نہ دے پانے والے احباب بھی اتنے ہی معزز، محترم اور اپنی رائے میں آزاد ہیں جتنے عطیات دینے والے۔
- رقم کو لے کر کسی پر سبقت لے جانے کی کوشش نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ یہ سبقت دوسرں سے پہلے عطیہ دینے کو لیکر ہو۔
- حسب توفیق چھوٹی رقم کا عطیہ بھی بلا تکلف مگر اولین وقت پر دیں بعد میں مزید دینا چاہیں تو ہدف پورا ہونے تک آپ کے لئے یہ صندوق کھلا رہے گا۔
- زیادہ سے زیادہ احباب کو اپنا حصہ شامل کرنے کا موقع ملے اس لئے فی رکن زیادہ سے زیادہ رقم کی ایک ملائم سی حد رکھی گئی ہے۔ احباب سے گذارش ہے کہ سو/100 ڈالر سے زیادہ کا عطیہ نہ دیں۔ خاص حالات میں نبیل بھائی یا/اور زکریا بھائی سے اس حوالے سے رابطہ کر لیں۔
- جن احباب کے پاس کریڈٹ کارڈ اور/یا پے پال اکاؤنٹ نہیں ہے ان کے لئے یہ کام خود سے کرنا ممکن نہیں لہٰذا اس مقصد کے لئے شمشاد بھائی کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ خاص کر پاکستان میں مقیم احباب اس حوالے سے شمشاد بھائی سے بذریعہ ذاتی پیغام رابطہ کر سکتے ہیں۔
- عطیہ دہندگان کے نام ہدف پورا ہونے سے قبل شائع کرنے سے قاصر ہیں۔ لیکن اتنا بتا سکتے ہیں کہ اس فہرست میں روز آنہ محفل میں آنے والے احباب سے لیکر مہینوں شکل نہ دکھانے والے تک سبھی شامل ہیں۔ :)

محفل کے تئیں آپ احباب کی محبت اور تعاون کا ایک بار پھر پر خلوص شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی ایک اردو سے محبت کرنے والے اردو محفل کے رکن نے 23 ڈالر کا عطیہ بھیجا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
50 ڈالر دیئے تو ایک نے ہی ہیں لیکن آدھے اپنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے نام لگا دیئے ہیں۔ یہ دل والوں کی دنیا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
جس نے اپنی مرضی سے دینا ہوگا تو دے جائے گا ناں ۔ ۔ کیا پتا عبداللہ اس پوزیشن میں نا ہو کہ پرس ڈھیلا کرسکے :confused: پہلے ہی آپ نے اصرار کیا تو کئی ممبر غائیب ہوچکے ہیں :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ جانتا ہے باجو میں نے صرف ان سے کہا ہے جن سے میرا مذاق ہے۔ اور آپ کی بات بھی صحیح ہے کہ جس نے دینا ہے وہ دے جائے گا۔ کوئی زور زبردستی تو ہے نہیں۔
 
تیشہ

محفلین
آپ سئیریس نا ہوجائیے میں نے بھی ' just kidding '' :battingeyelashes:
کیونکہ سچائی یہ ہے کہ اکثریت افورڈ نہیں کرپاتی ،، اور جو افورڈ کرسکتے ہیں انکا دینے کا دل نہین ہوتا ۔ ۔
اسلئے ،
ویسے یہ بھی سچ ہے کہ سارے ڈونیٹ کا سہرا آپکے سر جآتا ہے :battingeyelashes: آپ گپ شپ لگاتے رہتے ہیں تو بہت سے آپکے کہنے سے دے دیتے ہیں ،، اگر یہ نبیل یا زیک ڈونیٹ لے رہے ہوتے آپکی بجائے ، تو ان ِ دونوں سے کبھی اتنی اکھٹی نا ہوپاتی کیونکہ ان دونوں نے صرف تھریڈ کھول دینا تھا '' عطیہ دیں ' ' مگر خود چپُ سادھ کے بیٹھ جاتے :lol: یہ آپکا ہی کمال ہے کہ لوگوں کو راضی کرکے عطیہ دلا ِ لیتے ہیں ۔۔
:hatoff:
 
نبیل

تکنیکی معاون
بوچھی، آپ کی بات درست ہے۔ اسی لیے یہ کام شمشاد بھائی کر رہے ہیں۔ اب اردو ویب کی ہوسٹنگ کی فیس بڑھ چکی ہے اور اس کے لیے کافی رقم اکٹھی کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ آپ سب دوستوں کی محبت ہے جس کی وجہ سےایسے بڑے ٹارگٹ بھی پورے ہو جاتے ہیں۔
 
باجو آپ کی بات درست ہے۔ لیکن میں بھی صرف انہی اراکین کو کہتا ہوں جن پر مجھے مان ہوتا ہے۔ کسی کو سنجیدگی سے اور کسی کو مذاق میں بھی کہتا ہوں۔ انہی اراکین میں ایک آپ بھی ہیں۔ اور آپ بہت اچھی طرح جانتی اور سمجھتی ہیں۔

البتہ چند ایک ایسے اراکین ہیں جن کے پاس کریڈیٹ کارڈ کی سہولت نہیں، وہ مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کرتے ہیں تو میں ان کی کسی نہ کسی طرح مدد کر دیتا ہوں۔ جس سے میرا، رکن کا اور اردو محفل تینوں کا بھلا ہو جاتا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
بوچھی، آپ کی بات درست ہے۔ اسی لیے یہ کام شمشاد بھائی کر رہے ہیں۔ اب اردو ویب کی ہوسٹنگ کی فیس بڑھ چکی ہے اور اس کے لیے کافی رقم اکٹھی کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ آپ سب دوستوں کی محبت ہے جس کی وجہ سےایسے بڑے ٹارگٹ بھی پورے ہو جاتے ہیں۔

جی بہت شکریہ ، یہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے ڈونیٹ کرنا تو کردیتی ہوں ۔، جہاں ہم روزانہ آکر گپ شپ لگاتے ہیں تو کیا اتنا بھی نہیں کرسکتے دس ، بیس روپے نکال کر اس محفل کے نام کردئیے جائیں ۔۔
میں تو اپنا فرض سمجھکر کرتی ہوں کچھ آپ اور کچھ شمشاد ، ابن ِبھیا کی محبت ہے کہ کوشیش کرتی ہوں کہ جو مجھ سے ہو کرپاؤں ۔
 
تیشہ

محفلین
باجو آپ کی بات درست ہے۔ لیکن میں بھی صرف انہی اراکین کو کہتا ہوں جن پر مجھے مان ہوتا ہے۔ کسی کو سنجیدگی سے اور کسی کو مذاق میں بھی کہتا ہوں۔ انہی اراکین میں ایک آپ بھی ہیں۔ اور آپ بہت اچھی طرح جانتی اور سمجھتی ہیں۔

جی ۔۔ جانتی ہوں ۔ ۔ :battingeyelashes:
آپ کا مان میرے لئے سر آنکھوں پے ہے ۔ ۔۔

) میرے خیال میں آج کافی ڈائیلاگ ہوگئے اتنا ہی کافی ہے ۔ فلم دیکھ کے اُٹھی ہوں ناں ۔۔ اثر ہوا ہے جذباتی ڈائیلاگ بولنے کا :battingeyelashes:
 
تیشہ

محفلین
بہت شکریہ باجو۔ اللہ کرئے یہ مان قائم رہے۔

انشااللہ ، قائم رہے گا :battingeyelashes: میں اُن نایاب انسانوں میں سے ہوں جنکو محلض ،سچے کھرے رشتے دستیاب ہو تو انُکا مان رکھنے کو میں ہر وقت تیار ہوں ۔۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif

(نہیں آج کوئی فلم نہیں دیکھی
zzzbbbbnnnn.gif
)
 
Top