تیسری سالگرہ اردو محفل کے تین سالہ جشن کا آغاز

ماوراء

محفلین
besmallahoh1.gif


61nc8.gif
09mw9.jpg
61nc8.gif


i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif


السلام علیکم اہلِ محفل۔

سب سے پہلے تو آپ سب کو اردو محفل کی تیسری سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ محفل کی سالگرہ کی گہما گہمی تو آج صبح سے ہی شروع ہو گئی تھی،لیکن محفل کی سالگرہ کا اصل وقت تقریباً اسی وقت ہے۔ تو میں نے سوچا کہ سالگرہ کے جشن کا آغاز کر دیا جائے۔ ہم نے جشن کم از کم دو ہفتے تک منانے کا سوچا ہے۔ ان دو ہفتوں میں ہمارا پروگرام کیا ہو گا، اس کا ایک مختصر سا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ کوشش جاری رہے گی۔

لیکن اس سے پہلے یہ بتاتی چلوں، کہ اس جشن کے دوران ہمارے مہمانِ خصوصی اردو ویب کے معزز منتظمینِ اعلٰی نبیل اور زکریا ہوں گے۔ جو مسلسل تین سال سے محنت، لگن سے کام کر رہے ہیں، جنہوں نے ایک پل کے لیے بھی اپنے اس کام سے غفلت نہیں برتی۔ آج ان کے اسی وقت، محنت اور لگن سے ہم اردو ویب کو ایک کامیاب پراجیکٹ کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔ تو آئیں اگلا سال ہم نبیل اور زکریا کے نام کرتے ہیں۔ اور سب مل کر عہد کریں کہ آنے والے سال میں ایڈمنز کو زیادہ تنگ نہیں کریں گے۔ اور سب پیار و محبت سے اگلا سال گزاریں گے، نہ صرف اگلا سال بلکہ آنے والا ہر سال۔۔۔! اسی طرح اگر پچھلے سال میں کچھ دوست ناراض ہوئے، کسی کی کوئی بات اچھی نہیں لگی، تو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کچھ بھول کر صرف اچھی باتیں یاد رکھنے کی کوشش کریں۔ زکریا نے پچھلی سالگرہ پر کہا تھا کہ
“آج 30 جون ہے۔ آج سے دو سال پہلے آدھی رات کو جب سارا جرمنی سو رہا تھا ایک شخص جاگ رہا تھا۔ اس کا ٹارگٹ تھا کہ انٹرنیٹ کی پہلی اردو فورم کو انسٹال کیا جائے۔ عین تاریخ بدلنے کے وقت وہ اس میں کامیاب ہو گیا۔ اس شخص کا نام نبیل تھا۔ وہ دن اور آج کا دن اگر آپ اردو محفل کا ذکر کریں تو نبیل کا نام ضرور آئے گا۔“
تو اس پراجیکٹ اور مقصد کو اس شخص نے اکیلا ہی نہیں کامیابی کی طرف لے کر جانا تھا، بلکہ اس کی ساری امیدیں آپ سب سے بندھی تھیں، آپ سب کے شامل ہونے سے ہی یہ کارواں بننا تھا اور آگے بڑھتے جانا تھا۔ اور آج ہمیں اتنے مخلص اور محبت کرنے والے اراکین ملے ہیں کہ آپ سب کی محنت کو سلام کرنے کو جی چاہتا ہے۔

اس محفل میں ہمارے بزرگ اعجاز انکل اور شمشاد بھائی (معذرت، شمشاد بھائی۔ آپ کو بزرگ کہہ دیا) کی دعائیں اور محنت ہے۔ اس محفل میں شگفتہ جیسی “خاتونِ آہن“ ہیں۔جنکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان سے بات کر کے مجھے ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ یہ رات کو سوتے ہوئے میں بھی لائبریری کے خواب دیکھتی ہیں۔ وارث کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے، جو محفل سے بے حد انس رکھتے ہیں، انہوں نے چند دن پہلے ہی اردو محفل کی محبت میں اشعار کہے ہیں۔ محفل کے سبھی اراکین تعریف کے لائق ہیں۔ اگر سب کی تعریف کرنے بیٹھی تو صفحے بھر جائیں گے۔

تو آئیں ہم سب محفل کے تین سالہ جشن میں اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شروع میں تو کچھ ایسا تھا کہ تقریباً ہم سب ہی ایم ایس این پر مخصوص وقت میں ایک میٹینگ رکھتے تھے اور کسی بھی جشن کو پلان کرتے تھے۔ لیکن اس بار ایسا کچھ خاص نہیں ہوا۔اور کچھ جوشیلے ارکان بھی اس بار غائب ہیں۔

میں چند ایک باتیں بتاتی چلوں، سب سے پہلے تو ہم سب کو منتظمین کی طرف سے ان کے خیالات جاننے کا انتظار رہے گا۔ اس کے بعد ایوارڈز کے نتیجے کا اعلان ہو گا۔ گو کہ آپ سب کو نتائج کا علم ہے ہی۔ لیکن میں چاہ رہی ہوں کہ نتائج یا جن کو ایوارڈ ملے ہیں، وہ سب اپنا اظہارِ خیال بھی کریں۔ جبکہ لائبریری ایوارڈز میں کچھ تاخیر رہے گی۔

تعبیر نے محفل کی سالگرہ کے موقع پر اراکین کے لیے ایک سوال نامہ تیار کیا ہے۔ تعبیر وہ پوسٹ کریں گے۔ جنکے آپ کو جواب دینا ہوں گے۔ اگر مزید کچھ تعبیر نے سوچا ہے تو وہ بھی آپ سب کے سامنے رکھیں گی۔ اور آپ سب سے درخواست ہے کہ صرف سٹیج کے سامنے بیٹھ کر سب دیکھنے سے کچھ مزہ نہیں آئے گا۔ اگر آپ میں سے کسی نے کچھ سوچا ہے تو اسے سب کے ساتھ ضرور شئیر کریں، پھر ہی صحیح جشن کا سا سماں بنے گا۔

ایک سلسلہ جو ہم نے پچھلے سال شروع کیا تھا۔ “اراکین اشعار کے آئینے میں“ شگفتہ نے اس سال کے لیے بھی ایک تھریڈ کھولا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس طرف بھی توجہ کریں۔ آپ کو اراکین کے مزاج یا اس کی شخصیت کے مطابق شعر پوسٹ کرنا ہے۔

تو آئیں جشن کا آغاز کرتے ہیں۔ اور دیکھتے ہیں کہ ہم سب ان دو ہفتوں میں جشن کو کامیاب بنانے کے لیے کیا کیا کرتے ہیں۔:)




Sjokoladekake%201%20stor.jpg



baloonsanimfg3.gif
baloonsanimfg3.gif

 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم ماوراء
میری طرف سے بھی سب کو اردو محفل کی تیسری سالگرہ بہت مبارک ہو۔ بہت اچھا لگتا ہے جب اتنے بہت سے قابل لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر ایک مشترکہ مقصد کے لئے کوشاں دیکھا جائے۔
دعا ہے کہ اہلیانِ محفل اسی طرح انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کی ترویج کے لئے پُرعزم رہیں اور ہر سال ان کے پاس محفل کی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کے کے لئے بہت سی وجوہات ہوں۔ آمین

نیک خواہشات کے ساتھ

سالگرہ مبارک اردو محفل


Birthday.gif
 

arifkarim

معطل
میرے لیے یہ محفل کی پہلی سالگرہ ہے۔ اور میں نئے پرانے تمام ممبرز کو بہت بہت مبار ک باد پیش کرتا ہوں :):
1172270909_HappyBirthday.jpg
 
ماوراء! بہت اچھا اور جامع لکھا ہے۔ :)

میری طرف سے بھی تمام اراکینِ محفل اور خصوصا منتظمینِ محفل کو ڈھیروں مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔​
 

ابن علی

محفلین
ماورا صاحبہ
جس انداز سے آپ نے لکھا اور پھر سالگرہ کا کیک سجایا قابل تعریف ہے۔
محفل کے سب لوگوں کو مبار ک اور خصوصا ناظمین خواتین و حضرات کو۔
 

سارہ خان

محفلین
pic8.gif


نبیل بھائی ۔۔ زیک ۔۔ تمام منتظمین اور مجھ سمیت تمام اراکیں کو محفل کی تیسری سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ۔۔ اللہ کرے محفل یونہی ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے ۔۔( آمین ) ۔۔

Birthday_cake.jpg


dft.gif
 

سارہ خان

محفلین
محفل کی سالگرہ کے موقع پر میں بھی ایک تھریڈ شروع کرنے والی ہوں ۔۔ "اراکین محفل گانوں کی روشنی میں "۔۔ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا ۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ماوراء ، بہت اچھا آغاز کیا ہے ، بہت اچھا لگا سب دیکھنے میں پڑھنے میں :best:

میں تو آج خوب بور ہوئی ہوں آج محفل کے پیجز اتنی اتنی دیر میں کھل رہے ہیں میرے پاس :( ڈائل اپ کا زمانہ یاد آ گیا مجھے اور مشکل یہ کہ ایسا صرف محفل پہ ہو رہا ہے ، دوسری کوئی ویب سائٹ پہ جائیں تو کچھ مسئلہ نہیں وہاں جو بھی مسئلہ ہے یہیں ہو رہا ہے :( خیر اب کل شاید بہتر ہو ۔ فی الحال تو مختصر ہی سہی یہی کہنا ہے



ہم سب کو اردو محفل کی تیسری سالگرہ مبارک ہو !
:birthday:



 
Top