تیسری سالگرہ اردو محفل کے تین سالہ جشن کا آغاز

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام ماوراء اور شگفتہ

شگفتہ میری طرف بھی یہی حال ہے تبھی میری آمد بھی یہاں نہ ہونے کے برابر ہے :(
پتہ نہیں کیوں یہ مسئلہ صرف محفل پر ہی ہوتا ہے۔
دوپہر بھی غصٰہ ہو کر میں اٹھ گئی :mad:



میں اپنی فریاد میں سالگرہ کی مبارک باد تو بھول ہی گئی

1189842808_bday101.gif



1189842807_bday081.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آج دیر سے حاضر ہونے کی معذرت چاہتا ہوں۔ سارا دن آفس میں مصروف رہا تھا، اس لیے وقت نہیں مل سکا۔ محفل کی سالگرہ کے موقعے پر اس کی سپیڈ سلو ہونے کا مسئلہ واقعی بہت تشویشناک ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج صبح تو بار بار ایرر 500 آ رہی تھی میرے پاس۔ بجلی جانے سے پہلے۔۔ آج کل میں بھی بجلی صاحبہ کی بے وفائ کا شکار رہتا ہوں۔ اور چار ساڑھے چار بجے تھوڑی دیر محفل گردی کر کے لاگ آف کر دیسا۔ بہت سے موضوعات اب دیکھ رہا ہوں، سالگرہ والے سارے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

میں اردو محفل کی تیسری سالگرہ موقعہ پر تہہ دل سے تمام ناظمینِ اعلٰی اور تمام اراکین کو سالگرہ کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ یہ میرے لیے بھی انتہائی خوشی کا موقعہ ہے کہ میں تیسری سالگرہ میں بھی شرکت کر رہا ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ایسی بہت سارے مواقع آئیں اور ہم سب اس میں شرکت کریں۔

آج سے تقریباً ڈھائی سال پہلے اس محفل میں آیا تھا اور بس یہیں کا ہو کر رہ گیا۔

اس وقت مجھے آصف اور قیصرانی کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ نجانے وہ کہاں مصروف ہیں۔ کچھ اور بھی نام ہیں جن کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ جن میں راجہ افتخار، وہاب اعجاز خان، شمیل، جیسبادی، شارق مستقیم، اجنبی، شعیب صفدر، منہاجین، سیفی، نعمان، اظہر الحق، شعیب شوبی، شاہد احمد خان، محمد علی مکی کہ یہ اراکین بھی اس محفل کے بانیوں میں سے ہیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس محفل کا بنیادی مقصد اردو زبان کی ترویج و ترقی ہے۔ اور آپ سب کے تعاون سے اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اردو محفل کو آپ کا تعاون یونہی حاصل رہے گا۔ اور آپ دیکھیں گے کہ اس محفل کا نام عنقریب انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک روشن ستارے کی طرح جگمگائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
جگمگائے گا۔۔۔۔۔ شمشاد، پرانی بات ہو گئی۔ جگمگا رہا ہے۔۔ اردو میں کچھ بھی تلاش کر کے فیکھو۔ پہلے صفحے پر ہی گوگل محفل کا کوئی ربط نہ دے تو تعجب کی بات ہے۔
 
Top