پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

محترم منتظمین حضرات اور مدیرانِ کرام ،

السلام علیکم،

چند دن ہوئے کہ ہمارے زرخیز ذہن میں ایک انتہائی معقول سوال کا دخول ہوا کہ آیا اس مرتبہ اردو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ کے جشن کا اہتمام کیا جائے گا یا یہ جشن بھی کرونا وائرس کی وجہ سے مؤخر کر دیاجائےگا کیونکہ پوری دنیا میں کئی اہم تقریبات یا تو مؤخر کر دی گئی ہیں یا ان کو ایس او پیز کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہم نے سوچا ابھی توجشن سالگرہ کے آغاز میں کچھ دن باقی ہیں تو کیوں نا منتظم صاحب اور مدیران کی توجہ اس جانب دلائی جائے تاکہ وہ جشن سالگرہ کے حوالے سے ایس او پیز طے کر لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ اس سال ہم اور سب محفلین اس رنگارنگ پرمسرت جشن سالگرہ سے محروم رہ جائیں کیونکہ اردو محفل فورم بلامغالبہ اردو زبان کا سب سے بڑا فورم ہے جو اردو زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا خاص مقام رکھتا ہے بلکہ اسے اردو زبان کا سب سے بڑا بین الاقوامی فورم کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔

محفل میں دن بھر محفلین کا آناجانا لگا ہی رہتا ہے۔عام دنوں میں تو خیر تعداد کوئی اتنی زیادہ نہیں ہوتی مگر جشن سالگرہ کے موقع پر تو محفل پر محفلین کاشدید رش رہتا ہے، تل دھرنے تک کی جگہ نہیں رہتی۔ کئی سالگرہ کے چاند محفلین محفل پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔رش کے موقع پر کئی باتوں کا خیال رکھا تو جا سکتا ہے مگر ایک مخصوص حد تک، چناں چہ اس دوران محفلین کے درمیان فاصلہ رکھنا شاید دشوار ہوگا بلکہ ناممکن ہی سمجھ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا اور ہمہیں اپنے پیارے محفلین کی صحت اور تندرستی بہت عزیز ہے۔ہم ہر وقت سب محفلین کے لیے سچے دل سے دعاگو رہتے ہیں۔

ذہن میں زیر گردش خیالات مندرجہ ذیل ہیں:

آپ سب محفلین ہمارے ہم خیال ہوں یہ تو قطعی ممکن نہیں۔ ماضی میں بھی ایسا ہوتا آیا ہے اب اگر پھر ہو جائے تو کوئی بات نہیں،ہم عادی مجرم ہیں ، بقول مرزا برقؔ

ہمارے عیب نے بے عیب کر دیا ہم کو
یہی ہنر ہے کہ کوئی ہنر نہیں آتا

٭ جشن سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طے شدہ اوقات پر پابندی سے عمل ہوگا یا جشن سالگرہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے استثناء حاصل ہوگا ؟

٭ منتظم صاحب محفلین انجنیئرز کے ذریعے محفل کے دخول اور خروج پر جراثیم کش اسپرے والا واک تھرو گیٹ نصب کروائیں گے یا کسی مدیر کو اسپرے گن کے ذریعے اسپرے کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی ؟

٭ جشن سالگرہ کے آغاز سے پہلے محفل کے زمرہ جات میں جراثیم کش اسپرے کروایا جائے گا یا اپنی مدد آپ کے تحت یہ کام سر انجام دینا ہوگا ؟

٭ جشن سالگرہ کی لڑیوں میں محفلین کی شرکت سے پہلے ان کا جسمانی درجہ حرارت جانچے جانے کا بھی انتظام ہو گا یا نہیں ؟

٭ منتظم صاحب کے خطبہء صدارت کے وقت ماسک کا استعمال لازمی ہوگا یا نہیں اور ماسک مدیران محفل کی طرف سے تقسیم ہوں گے یا سب محفلین کو اپنے ذاتی ماسک پہن کر آنا ہوگا ؟

٭ دوران خطبہ محفلین کی نشستوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا یا فرشی نشست کا اہتمام ہوگا ؟

٭ جشن سالگرہ کے لیے بنائی جانے والی لڑیوں میں بیک وقت کتنے محفلین شریک ہو سکیں گے ؟

٭ جراثیم کش محلول محفلین اپنا ساتھ لائیں یا اس کا انتظام منتظمین کی جانب سے ہوگا ؟

٭ ڈبلیو ایچ او سے جشن سالگرہ کے اہتمام کے لیے کیا باقاعدہ اجازت نامہ لیا جائے گا یا پاکستانی کرونا کنٹرول سینٹر والوں کے اجازت نامے کی سند کافی رہے گی ؟

٭ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز محفلین کی خدمات حاصل کی جائیں گی یا پھر اس سلسلے میں کسی اور ادارے سے رابطہ کیا جائے گا ؟

٭ لڑیوں میں دوران تبصرہ کھانسی آجانے پر منتظم اعلی محفلین کو گھور کر تو نہیں دیکھیں گے ؟

٭ اگر جشن سالگرہ کے موقع پر بےحد رش کی وجہ سے کسی محفلین کا سانس گھٹنے لگ جائے تو کیا اس کو وائرس کے شبہ میں معطل کرکے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا یا اس کے گھر کو ہی قرنطینہ قرار دیا جائے گا ؟

٭ شدید گرمی اور محفلین کے رش کی وجہ سے ہونے والے حبس کو کم کرنے کے لیے بھی کوئی انتظام کیا جائے گا یا اللہ کریم کی طرف سے چلنے والی ہوا سے ہی کام چلایا جائے گا ؟

اور ایسے کئی اہم نکات جو حفظانِ صحت کے لیے ضروری ہیں اور اس وقت ہمارے تخیل میں آ نہیں رہے تو ان کو آپ خود ہی دیکھ لیں ۔

اب ہم آپ اربابِ اختیار منتظم صاحبان اور مدیران سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری ان سفارشات پر فوری توجہ دیتے ہوئے جشن سالگرہ کے لیے ایس او پیز بنانے کا آغاز کریں تاکہ جشن سالگرہ کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

آپ کے خلوص اور محبت کا طلب گار

المخلص محمد عدنان اکبری نقیبی
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی خوب ہے نقیبی صاحب، امید ہے خسروانِ محفل ان ایس او پیز کی طرف دھیان کریں گے۔

ایک بات یہ کہ اگر جشن کے دوران "محفلی کورونا" کی وجہ سے کسی ٹرول کا انتقال ہو گیا (جسے عرف عام میں معطلی بھی کہتے ہیں) تو تجہیز و تکفین کے ایس او پیز بھی وضع کر لیے جائیں تو بہتر ہو! :)
 
سبحان اللہ ،
قبلہ محترم آپ نے بہت عمدہ تجویز دی ،
یقینا محفل کے صاحب اختیار حضرات ضرور توجہ دیں گے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
عدنان! بہت مزیدار تجاویز ہیں۔:D
واہ بھئی آپ کا دماغ تو خوب کام کرتا ہے۔ کتنی نرالی باتیں بنائی ہیں۔:)
مسکراہٹوں کے لیے شکریہ۔:):):)
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
 
آج کل طاقت والی ادویات کا استعمال جاری ہے آپی۔
آپ کا بھی شکریہ کہ آپ ہمیشہ دعائیہ کلمات اور حوصلہ افزائی فرماتی ہیں۔ آپ کی شفقت اور خلوص اردو محفل اور محفلین کا قیمتی اثاثہ ہے۔
 
شاہ جی مہربانی فرمائیں عنوان سے نیچے تحریر بھی آپ کے تبصرے کی منتظر ہے۔
گو آپ کے 13 نکات محفلین کے متعلق ہی ہیں لیکن آپ نے خود ہی تو کہا کہ۔۔۔۔
منتظم صاحب اور مدیران کی توجہ اس جانب دلائی جائے تاکہ وہ جشن سالگرہ کے حوالے سے ایس او پیز طے کر لیں
اب ہم آپ اربابِ اختیار منتظم صاحبان اور مدیران سے گزارش کرتے ہیں
اب بھلا کوئی محفلین کیونکر تبصرہ فرمائے۔ :tongueout:
۔۔۔
دوسری اور اہم بات کہ لڑی میں رش نہیں بنانا، اس سے کرونا کے چانسز بڑھ جائیں گے۔:heehee:
 
جاسمن

لائبریرین
عدنان کے نام کے ساتھ اب خالی "محفلین" سے کام نہیں چلے گا۔
اب ان کے نام کے ساتھ "المحفلین" لکھا اور پڑھا جاوے۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب۔۔
کیا محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ کی کوئی تیاریاں کی جا رہی ہیں؟
 
سیما علی

لائبریرین
محترم منتظمین حضرات اور مدیرانِ کرام ،

السلام علیکم،

چند دن ہوئے کہ ہمارے زرخیز ذہن میں ایک انتہائی معقول سوال کا دخول ہوا کہ آیا اس مرتبہ اردو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ کے جشن کا اہتمام کیا جائے گا یا یہ جشن بھی کرونا وائرس کی وجہ سے مؤخر کر دیاجائےگا کیونکہ پوری دنیا میں کئی اہم تقریبات یا تو مؤخر کر دی گئی ہیں یا ان کو ایس او پیز کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہم نے سوچا ابھی توجشن سالگرہ کے آغاز میں کچھ دن باقی ہیں تو کیوں نا منتظم صاحب اور مدیران کی توجہ اس جانب دلائی جائے تاکہ وہ جشن سالگرہ کے حوالے سے ایس او پیز طے کر لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ اس سال ہم اور سب محفلین اس رنگارنگ پرمسرت جشن سالگرہ سے محروم رہ جائیں کیونکہ اردو محفل فورم بلامغالبہ اردو زبان کا سب سے بڑا فورم ہے جو اردو زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا خاص مقام رکھتا ہے بلکہ اسے اردو زبان کا سب سے بڑا بین الاقوامی فورم کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔

محفل میں دن بھر محفلین کا آناجانا لگا ہی رہتا ہے۔عام دنوں میں تو خیر تعداد کوئی اتنی زیادہ نہیں ہوتی مگر جشن سالگرہ کے موقع پر تو محفل پر محفلین کاشدید رش رہتا ہے، تل دھرنے تک کی جگہ نہیں رہتی۔ کئی سالگرہ کے چاند محفلین محفل پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔رش کے موقع پر کئی باتوں کا خیال رکھا تو جا سکتا ہے مگر ایک مخصوص حد تک، چناں چہ اس دوران محفلین کے درمیان فاصلہ رکھنا شاید دشوار ہوگا بلکہ ناممکن ہی سمجھ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا اور ہمہیں اپنے پیارے محفلین کی صحت اور تندرستی بہت عزیز ہے۔ہم ہر وقت سب محفلین کے لیے سچے دل سے دعاگو رہتے ہیں۔

ذہن میں زیر گردش خیالات مندرجہ ذیل ہیں:

آپ سب محفلین ہمارے ہم خیال ہوں یہ تو قطعی ممکن نہیں۔ ماضی میں بھی ایسا ہوتا آیا ہے اب اگر پھر ہو جائے تو کوئی بات نہیں،ہم عادی مجرم ہیں ، بقول مرزا برقؔ

ہمارے عیب نے بے عیب کر دیا ہم کو
یہی ہنر ہے کہ کوئی ہنر نہیں آتا

٭ جشن سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طے شدہ اوقات پر پابندی سے عمل ہوگا یا جشن سالگرہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے استثناء حاصل ہوگا ؟

٭ منتظم صاحب محفلین انجنیئرز کے ذریعے محفل کے دخول اور خروج پر جراثیم کش اسپرے والا واک تھرو گیٹ نصب کروائیں گے یا کسی مدیر کو اسپرے گن کے ذریعے اسپرے کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی ؟

٭ جشن سالگرہ کے آغاز سے پہلے محفل کے زمرہ جات میں جراثیم کش اسپرے کروایا جائے گا یا اپنی مدد آپ کے تحت یہ کام سر انجام دینا ہوگا ؟

٭ جشن سالگرہ کی لڑیوں میں محفلین کی شرکت سے پہلے ان کا جسمانی درجہ حرارت جانچے جانے کا بھی انتظام ہو گا یا نہیں ؟

٭ منتظم صاحب کے خطبہء صدارت کے وقت ماسک کا استعمال لازمی ہوگا یا نہیں اور ماسک مدیران محفل کی طرف سے تقسیم ہوں گے یا سب محفلین کو اپنے ذاتی ماسک پہن کر آنا ہوگا ؟

٭ دوران خطبہ محفلین کی نشستوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا یا فرشی نشست کا اہتمام ہوگا ؟

٭ جشن سالگرہ کے لیے بنائی جانے والی لڑیوں میں بیک وقت کتنے محفلین شریک ہو سکیں گے ؟

٭ جراثیم کش محلول محفلین اپنا ساتھ لائیں یا اس کا انتظام منتظمین کی جانب سے ہوگا ؟

٭ ڈبلیو ایچ او سے جشن سالگرہ کے اہتمام کے لیے کیا باقاعدہ اجازت نامہ لیا جائے گا یا پاکستانی کرونا کنٹرول سینٹر والوں کے اجازت نامے کی سند کافی رہے گی ؟

٭ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز محفلین کی خدمات حاصل کی جائیں گی یا پھر اس سلسلے میں کسی اور ادارے سے رابطہ کیا جائے گا ؟

٭ لڑیوں میں دوران تبصرہ کھانسی آجانے پر منتظم اعلی محفلین کو گھور کر تو نہیں دیکھیں گے ؟

٭ اگر جشن سالگرہ کے موقع پر بےحد رش کی وجہ سے کسی محفلین کا سانس گھٹنے لگ جائے تو کیا اس کو وائرس کے شبہ میں معطل کرکے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا یا اس کے گھر کو ہی قرنطینہ قرار دیا جائے گا ؟

٭ شدید گرمی اور محفلین کے رش کی وجہ سے ہونے والے حبس کو کم کرنے کے لیے بھی کوئی انتظام کیا جائے گا یا اللہ کریم کی طرف سے چلنے والی ہوا سے ہی کام چلایا جائے گا ؟

اور ایسے کئی اہم نکات جو حفظانِ صحت کے لیے ضروری ہیں اور اس وقت ہمارے تخیل میں آ نہیں رہے تو ان کو آپ خود ہی دیکھ لیں ۔

اب ہم آپ اربابِ اختیار منتظم صاحبان اور مدیران سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری ان سفارشات پر فوری توجہ دیتے ہوئے جشن سالگرہ کے لیے ایس او پیز بنانے کا آغاز کریں تاکہ جشن سالگرہ کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

آپ کے خلوص اور محبت کا طلب گار

المخلص محمد عدنان اکبری نقیبی
بہت ہی اعلی تقیبی صاحب بے حد اعلی تیاریاں ہیں سالگرہ کی مناسبت سے برائے کرم
چھینکیں بھی شجرممنوع قرار دے دیں اور کھانسنے کی تو قعطا گنجائش نہی کیونکہ محترم اور محترمہ کی شرکت مکمل ہیلتھ سریٹفیکیٹ جمع کرانے بعد ہی ہو سکے گی
یہ بھی خوب ہے نقیبی صاحب، امید ہے خسروانِ محفل ان ایس او پیز کی طرف دھیان کریں گے۔

ایک بات یہ کہ اگر جشن کے دوران "محفلی کورونا" کی وجہ سے کسی ٹرول کا انتقال ہو گیا (جسے عرف عام میں معطلی بھی کہتے ہیں) تو تجہیز و تکفین کے ایس او پیز بھی وضع کر لیے جائیں تو بہتر ہو! :)
 
سیما علی

لائبریرین
محترم منتظمین حضرات اور مدیرانِ کرام ،

السلام علیکم،

چند دن ہوئے کہ ہمارے زرخیز ذہن میں ایک انتہائی معقول سوال کا دخول ہوا کہ آیا اس مرتبہ اردو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ کے جشن کا اہتمام کیا جائے گا یا یہ جشن بھی کرونا وائرس کی وجہ سے مؤخر کر دیاجائےگا کیونکہ پوری دنیا میں کئی اہم تقریبات یا تو مؤخر کر دی گئی ہیں یا ان کو ایس او پیز کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہم نے سوچا ابھی توجشن سالگرہ کے آغاز میں کچھ دن باقی ہیں تو کیوں نا منتظم صاحب اور مدیران کی توجہ اس جانب دلائی جائے تاکہ وہ جشن سالگرہ کے حوالے سے ایس او پیز طے کر لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ اس سال ہم اور سب محفلین اس رنگارنگ پرمسرت جشن سالگرہ سے محروم رہ جائیں کیونکہ اردو محفل فورم بلامغالبہ اردو زبان کا سب سے بڑا فورم ہے جو اردو زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا خاص مقام رکھتا ہے بلکہ اسے اردو زبان کا سب سے بڑا بین الاقوامی فورم کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔

محفل میں دن بھر محفلین کا آناجانا لگا ہی رہتا ہے۔عام دنوں میں تو خیر تعداد کوئی اتنی زیادہ نہیں ہوتی مگر جشن سالگرہ کے موقع پر تو محفل پر محفلین کاشدید رش رہتا ہے، تل دھرنے تک کی جگہ نہیں رہتی۔ کئی سالگرہ کے چاند محفلین محفل پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔رش کے موقع پر کئی باتوں کا خیال رکھا تو جا سکتا ہے مگر ایک مخصوص حد تک، چناں چہ اس دوران محفلین کے درمیان فاصلہ رکھنا شاید دشوار ہوگا بلکہ ناممکن ہی سمجھ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا اور ہمہیں اپنے پیارے محفلین کی صحت اور تندرستی بہت عزیز ہے۔ہم ہر وقت سب محفلین کے لیے سچے دل سے دعاگو رہتے ہیں۔

ذہن میں زیر گردش خیالات مندرجہ ذیل ہیں:

آپ سب محفلین ہمارے ہم خیال ہوں یہ تو قطعی ممکن نہیں۔ ماضی میں بھی ایسا ہوتا آیا ہے اب اگر پھر ہو جائے تو کوئی بات نہیں،ہم عادی مجرم ہیں ، بقول مرزا برقؔ

ہمارے عیب نے بے عیب کر دیا ہم کو
یہی ہنر ہے کہ کوئی ہنر نہیں آتا

٭ جشن سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طے شدہ اوقات پر پابندی سے عمل ہوگا یا جشن سالگرہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے استثناء حاصل ہوگا ؟

٭ منتظم صاحب محفلین انجنیئرز کے ذریعے محفل کے دخول اور خروج پر جراثیم کش اسپرے والا واک تھرو گیٹ نصب کروائیں گے یا کسی مدیر کو اسپرے گن کے ذریعے اسپرے کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی ؟

٭ جشن سالگرہ کے آغاز سے پہلے محفل کے زمرہ جات میں جراثیم کش اسپرے کروایا جائے گا یا اپنی مدد آپ کے تحت یہ کام سر انجام دینا ہوگا ؟

٭ جشن سالگرہ کی لڑیوں میں محفلین کی شرکت سے پہلے ان کا جسمانی درجہ حرارت جانچے جانے کا بھی انتظام ہو گا یا نہیں ؟

٭ منتظم صاحب کے خطبہء صدارت کے وقت ماسک کا استعمال لازمی ہوگا یا نہیں اور ماسک مدیران محفل کی طرف سے تقسیم ہوں گے یا سب محفلین کو اپنے ذاتی ماسک پہن کر آنا ہوگا ؟

٭ دوران خطبہ محفلین کی نشستوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا یا فرشی نشست کا اہتمام ہوگا ؟

٭ جشن سالگرہ کے لیے بنائی جانے والی لڑیوں میں بیک وقت کتنے محفلین شریک ہو سکیں گے ؟

٭ جراثیم کش محلول محفلین اپنا ساتھ لائیں یا اس کا انتظام منتظمین کی جانب سے ہوگا ؟

٭ ڈبلیو ایچ او سے جشن سالگرہ کے اہتمام کے لیے کیا باقاعدہ اجازت نامہ لیا جائے گا یا پاکستانی کرونا کنٹرول سینٹر والوں کے اجازت نامے کی سند کافی رہے گی ؟

٭ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز محفلین کی خدمات حاصل کی جائیں گی یا پھر اس سلسلے میں کسی اور ادارے سے رابطہ کیا جائے گا ؟

٭ لڑیوں میں دوران تبصرہ کھانسی آجانے پر منتظم اعلی محفلین کو گھور کر تو نہیں دیکھیں گے ؟

٭ اگر جشن سالگرہ کے موقع پر بےحد رش کی وجہ سے کسی محفلین کا سانس گھٹنے لگ جائے تو کیا اس کو وائرس کے شبہ میں معطل کرکے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا یا اس کے گھر کو ہی قرنطینہ قرار دیا جائے گا ؟

٭ شدید گرمی اور محفلین کے رش کی وجہ سے ہونے والے حبس کو کم کرنے کے لیے بھی کوئی انتظام کیا جائے گا یا اللہ کریم کی طرف سے چلنے والی ہوا سے ہی کام چلایا جائے گا ؟

اور ایسے کئی اہم نکات جو حفظانِ صحت کے لیے ضروری ہیں اور اس وقت ہمارے تخیل میں آ نہیں رہے تو ان کو آپ خود ہی دیکھ لیں ۔

اب ہم آپ اربابِ اختیار منتظم صاحبان اور مدیران سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری ان سفارشات پر فوری توجہ دیتے ہوئے جشن سالگرہ کے لیے ایس او پیز بنانے کا آغاز کریں تاکہ جشن سالگرہ کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

آپ کے خلوص اور محبت کا طلب گار

المخلص محمد عدنان اکبری نقیبی
آج کل طاقت والی ادویات کا استعمال جاری ہے آپی۔
آپ کا بھی شکریہ کہ آپ ہمیشہ دعائیہ کلمات اور حوصلہ افزائی فرماتی ہیں۔ آپ کی شفقت اور خلوص اردو محفل اور محفلین کا قیمتی اثاثہ ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
نقیبی صاحب
پلیز انتظامات میں فاصلے زیادہ سے زیادہ رکھے جاییں کیونکہ قربتیں کرونا پسند نہی کرتا دوریاں ہی بقائے محفلین کی بقا ضمانت ہیں
دعا گو آپکی صحت اور دارازئ عمر پروردگار آپکو سلامت رکھے آمین الہی آمین
 
Top