اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''ہم سب تنہا ہیں ان جذبوں کی طرح جن کے ساحل ایک ہی سمندر میں ہوتے ہوئے دور ہوتے ہیں۔۔''



''بعض رشتوں کو برقرار رکھنا انہیں توڑ دینے سے زیادہ اذیت ناک ہوتا ہے۔۔''
 

حسن علوی

محفلین
وعلیکم السلام اچھا ہوم ورک ھے؛

سارا ذرا ریگولر ہو جاؤ کہیں ایسا ہو نہ ہو کہ اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑ جائیں:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
استانی استانی جی ایک سوال نہیں آ رہا۔
ایک اور ایک کتنے ہوتے ہیں؟ کوئی کہتا ہے دو ہوتے ہیں، کوئی کہتا ہے گیارہ ہوتے ہیں اور ایک صاحب تو کہنے لگے " آپ کتنے چاہتے ہو؟"

یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ آپ بتائیں کتنے ہوتےہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
میرے خیال سے ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں جبکہ ایک جمع ایک دو ہوتے ہیں:rolleyes:
اب دیکھیئے استانی جی کیا تجویز کرتی ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
استانی استانی جی ایک سوال نہیں آ رہا۔
ایک اور ایک کتنے ہوتے ہیں؟ کوئی کہتا ہے دو ہوتے ہیں، کوئی کہتا ہے گیارہ ہوتے ہیں اور ایک صاحب تو کہنے لگے " آپ کتنے چاہتے ہو؟"

یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ آپ بتائیں کتنے ہوتےہیں؟

یہ ایک صاحب سیانے لگتے ہیں۔ ایک اور ایک اتنے ہی ہوتے ہیں۔ جتنے آپ چاہو۔

آپ کا ہوم ورک کہاں ہے آج کا؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



"بے شک اصولی اور صحیح تنقید اصلاح معاشرہ کے لیے ایک مفید اور سود مند ذریعہ ہے۔ لیکن بدبختی یہ ہے کہ تنقید اکثر بغیر جائزہ لیے اور بغیر تحقیق کیے کی جاتی ہےجو خود ایک طرح کی حق تلفی اور غیر عادلانہ روش ہے۔ یہ طریقہ اختراعات اور نئی نئی تبدیلیوں کی راہیں بند کر دیتا ہےاور ممکن ہے اس غیر مناسب صورتحال سے با صلاحیت ترین افراد کے جذبے بھی سرد پڑ جائیں اور وہ نا امیدی کا شکار ہو جائیں۔"


خیال : سید مجتبی موسوی لاری

(انتخاب
از
انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار)


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔
میں حاضر ہوں سر جی۔۔دراصل میرے ابو کی طبیعت بہت خراب تھی نا تو میں ہی ان کے ساتھ چیک اپ کے لیے جایا کرتی تھی۔۔ایک دن تو رات کے 2 بجے واپسی ہوئی۔۔۔اب الحمد للہ وہ بالکل ٹھیک ہیں تو میں آگئی ہوں۔۔امید ہے آپ مجھے فیل نہیں کریں گے۔۔۔:confused: میں پچھلا ہوم ورک بھی کر دوں گی انشا اللہ۔۔۔

السلام علیکم سارا، ابو کی طبیعت کیسی ہے اب ؟
 

سارہ خان

محفلین
“اگر کسی شخص کا ظرف آزمانہ ہو تو اُسے زیادہ عزت دو، وہ اعلٰی ظرف ہو گا تو آپ کو خوب عزت دے گا، اور اگر کم ظرف ہو گا تو خود کو اعلٰی جانےگا۔“ (حضرت علی
icon_txt_rda.gif

 

زینب

محفلین
ٹیچر کو نالائق کہا، تمہیں تو خوب ڈانٹ پڑنی چاہیے اور وہ بھی فون پر۔ اور سزا کے طور پر فون بھی خود ہی کرو۔ چلو جلدی فون کرو تا کہ ڈانٹ سکوں۔


معاف کر دیں ماسٹر صاحب فون کر لیتی ہوں پر آپ وعدہ کریں ڈانٹیں گے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ہی کروں‌گی فون
 

شمشاد

لائبریرین
وعدہ نہیں کر سکتا، جس وقت تمہارا فون آئے اس وقت میرا موڈ کیسا ہو، اس پر منحصر ہے۔
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

کیا سارے سٹوڈنٹس حاضر ہیں؟؟

شگفتہ اور سارہ کی حاضری لگا دی ہے۔ باقی بھی سب جلدی سے ہوم ورک چیک کروائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top