اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، سارہ بالکل خیریت سے ہے۔ آپ بے فکر رہیں۔ بس ذرا مصروف ہے آجکل۔:p

--------------------

آج کا ہوم ورک۔

"انسان کا ایمان اس وقت تک پورا نہیں ہوتا جب تک وہ مذاق میں بھی جھوٹ بولنا نہ چھوڑ دے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
لگوا لو لگوا لو سب ہی اپنی اپنی حاضریاں، ہوم ورک کوئی کرتا نہیں۔ :eek: سب کو امتحان میں فیل کر دوں گا۔
 

ماوراء

محفلین
حسن، ڈانٹ تو نہیں پڑ رہی نا؟;)

--------------

ہوم ورک

"جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔"
 

سارہ خان

محفلین
بیرونی آنکھوں سے انسان موجودات کو دیکھ سکتا ہے مگر بغیر تعلیم کی روشنی کے اس کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتا۔
(ہربرٹ اسپنسر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top