اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم پیارے پیارے بچو!!!

ہمارے اسکول کی ترقی اور مقبولیت کے باعث اب ہمیں ایک نئی شاخ کھولنی پڑ رہی ھے۔ اب باقی کی کلاسس یہاں ہونگی۔ پرنسپل صاحب سے گذارش ھے کہ اردو محفل کے اسکول کی اس برانچ کا افتتاح اپنے مبارک ہاتھوں سے فرمایئں تاکہ تعلیم و تدریس کا یہ سلسلہ یونہی جاری رھے:)
 

زونی

محفلین
سر جی میری حاضری لگا لیں اور یہ سکول تبدیل ہوا ھے یا کلاس روم،

میرا ہوم ورک:

اگر عقل تمہارے اندر غرور اور تکبر پیدا کرے تو نادان بن جاؤ تاکہ ایمان سلامت رہے۔ (مولانا روم)
 

حسن علوی

محفلین
شاباش زونی ہوم ورک کے لئے، اور حاضری بھی لگ گئی آپکی۔ یہ اسکول تو وہی پرانے والا ھے بس یوں سمجھ لیں کہ کلاس روم ہی تبدیل ہوئی ھے۔
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔۔

اس نئی شاخ میں ہوم ورک بھی کرنا ہو گا۔۔۔یا صرف گومنے پھرنے آیا کریں گے ؟؟:rolleyes:
 

سارا

محفلین
اچھا :( ویسے میں کام چوری کی نہیں ہوم ورک چوری کی بات کر رہی تھی۔۔۔۔;)
ٹیچرز بھی وہی ہیں یا کوئی نیا ٹیچر رکھا ہے۔۔۔؟
 
شمشاد اس نئے مونیٹر کو کچھ سمجھائیں آپ اپنے وسیع تجربے سے ورنہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ شاخ بھی بند نہ ہو جائے۔
 

حسن علوی

محفلین
نہیں بھئی ہمارے اساتذہ اکرام بھی وہی ہیں۔ اور ہاں اسکول کیوں چھوڑے گا بھئی کوئی؟ اب تو مشرف نے بھی وردی اتار دی ھے خیر سے، کوئی کہیں نہیں جائے گا:)
 

سارا

محفلین
پہلے کوئی آئے تو :rolleyes:۔۔۔آپ سکول میں طلباء کی تعداد بڑھانے کے بارے میں کچھ کریں۔۔۔اور ہوم ورک کے علاوہ کلاس ورک بھی کرایا کریں تا کہ ہم کو کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملے۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

سکول کی نئی شاخ میں میرا پہلا ہوم ورک۔۔

''ارشاد نبوی ہے کہ۔۔
''آخری زمانہ میں دجال اور کذاب ہوں گے' وہ تمہارے سامنے ایسی ایسی احادیث پیش کریں گے جو نہ کبھی تم نے سنی ہوں گی اور نہ ہی تمہارے آباؤ اجداد نے۔۔لہذا اپنے آپ کو ان سے بچائے رکھنا'(کہیں ایسا نہ ہوکہ) وہ تمہیں گمراہ کر دیں اور فتنے میں ڈال دیں۔۔''

(مسلم)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top