اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
میرا ہوم ورک:

شیخ سعدی فرماتے ہیں:-

- یہ ضروری نہیں کہ جو کوئی خوبصورت ہو وہ نیک سیرت بھی ہوگا، اصل خوبصورتی انسان کے اندر ہوا کرتی ھے باہر نہیں۔

- جو بچپن میں ادب کرنا نہیں سیکھتا بڑی عمر میں اس سے بھلائی کی امید مت رکھو۔

- اے عقلمند تُو ایسے شخص سے ہاتھ دھو لے جو ان لوگوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہو جو تیرے خیر خواہ نہیں۔

(نوٹ: یہ ہوم ورک 'کاپی رایئٹ' ھے اور صرف حسن علوی کی ملکیت ھے، ہوم ورک چوری کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ شکریہ)
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میں حاضر ہوں سر جی۔۔دراصل میرے ابو کی طبیعت بہت خراب تھی نا تو میں ہی ان کے ساتھ چیک اپ کے لیے جایا کرتی تھی۔۔ایک دن تو رات کے 2 بجے واپسی ہوئی۔۔۔اب الحمد للہ وہ بالکل ٹھیک ہیں تو میں آگئی ہوں۔۔امید ہے آپ مجھے فیل نہیں کریں گے۔۔۔:confused: میں پچھلا ہوم ورک بھی کر دوں گی انشا اللہ۔۔۔
 
سارا

محفلین
ہوم ورک۔۔۔

نمازیوں کی قسمیں''
مولانا سید عطا اللہ شاہ بخاری فرمایا کرتے تھے کہ نمازی چار قسم کے ہیں۔۔''
1۔ٹھاٹھ کے'' 2 آٹھ کے۔۔ 3 ۔۔ کھاٹ کے۔۔ 4 تین سو ساٹھ کے۔۔''
1۔۔ٹھاٹھ کے وہ جو پنجگانہ نماز پڑھتے ہیں۔۔''
2۔۔''آٹھ کے وہ جو آٹھویں دن صرف جمعہ پڑھتے ہیں۔۔''
3۔۔''کھاٹ کے وہ جو مجبورا نمازِ جنازہ میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔۔''
4۔۔''اور تین سو ساٹھ کے وہ جو صرف عید کے دن شاملِ نماز ہوتے ہیں۔۔''
 
سارا

محفلین
''برداشت بزدلی نہیں'برداشت زندگی کا ایک اصول ہے۔۔''

''اگر تم پہاڑ کو سر کرنا چاہتے ہو تو ذروں کو سرکانے کا ہنر سیکھو۔۔''
 
سارا

محفلین
''سب سے زیادہ غلطی پر وہ شخص ہے جس کے پاس یہ کہنے کو نہ ہو کہ میں غلطی پر ہوں۔۔''

''باتوں کو بھلا دینے کی عادت ڈالیے۔۔ہر بات کو یاد رکھنا اپنے ذہن کو کباڑ خانہ بنانا ہے۔۔''
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔
میں حاضر ہوں سر جی۔۔دراصل میرے ابو کی طبیعت بہت خراب تھی نا تو میں ہی ان کے ساتھ چیک اپ کے لیے جایا کرتی تھی۔۔ایک دن تو رات کے 2 بجے واپسی ہوئی۔۔۔اب الحمد للہ وہ بالکل ٹھیک ہیں تو میں آگئی ہوں۔۔امید ہے آپ مجھے فیل نہیں کریں گے۔۔۔:confused: میں پچھلا ہوم ورک بھی کر دوں گی انشا اللہ۔۔۔

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے ابو کو صحت دے۔

اور یہ کیا لکھا ہے کہ ایک دن تو رات کے دو بجے۔۔۔۔۔ یعنی کہ دن بھی اور رات بھی، یہ اکٹھے تو نہیں ہو سکتے ناں۔
 
سارا

محفلین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے ابو کو صحت دے۔

اور یہ کیا لکھا ہے کہ ایک دن تو رات کے دو بجے۔۔۔۔۔ یعنی کہ دن بھی اور رات بھی، یہ اکٹھے تو نہیں ہو سکتے ناں۔

آمین ۔۔جزاک اللہ خیر۔۔
اب میں یہ بھی تو نہیں لکھ سکتی تھی کہ ایک رات تو ہم رات کے دو بجے واپس آئے۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
تب لکھتے ہیں " ایکدفعہ تو رات کے ۔۔۔۔۔
یا پھر " ایکدفعہ تو دن کے گئے رات کے ۔۔۔۔۔

اب کیسی طبیعت ہے آپ کے ابو کی؟
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میں حاضر ہوں سر جی۔۔دراصل میرے ابو کی طبیعت بہت خراب تھی نا تو میں ہی ان کے ساتھ چیک اپ کے لیے جایا کرتی تھی۔۔ایک دن تو رات کے 2 بجے واپسی ہوئی۔۔۔اب الحمد للہ وہ بالکل ٹھیک ہیں تو میں آگئی ہوں۔۔امید ہے آپ مجھے فیل نہیں کریں گے۔۔۔:confused: میں پچھلا ہوم ورک بھی کر دوں گی انشا اللہ۔۔۔

ہوم ورک اتنا ضروری نہیں ہے۔ تم اپنا اور ابو کا خیال رکھنا۔میری طرف سے تمھیں ہفتے کی چھٹی بھی مل جائے گی۔
 
حسن علوی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میں حاضر ہوں سر جی۔۔دراصل میرے ابو کی طبیعت بہت خراب تھی نا تو میں ہی ان کے ساتھ چیک اپ کے لیے جایا کرتی تھی۔۔ایک دن تو رات کے 2 بجے واپسی ہوئی۔۔۔اب الحمد للہ وہ بالکل ٹھیک ہیں تو میں آگئی ہوں۔۔امید ہے آپ مجھے فیل نہیں کریں گے۔۔۔:confused: میں پچھلا ہوم ورک بھی کر دوں گی انشا اللہ۔۔۔

سارا اللہ پاک سے دعا ھے کہ وہ آپ کے ابو کو صحتیابی عطا فرمائے اور جلدی سے انکو بالکل تندرست و توانا کردے۔
 
سارا

محفلین
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
الحمد للہ اب ابو کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے ۔۔۔
واہ ماوراء چھٹی اور وہ بھی پورے ایک ہفتے کی۔۔میں خواب تو نہیں دیکھ رہی۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
بس ٹھیک ہے رجسٹر ماوراء کے حوالے
اب یہی حاضری بھی لگایا کرئے
آج سے یہ نئی استانی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top