اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
" جب تم میں سے کوئی دعا مانگنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ ابتداء اللہ تعالٰی کی اس حمد و ثناء سے کرے جس کا وہ اہل ہے، پھر حضور نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام پر درود پاک بھیجے، اس کے بعد سوال کرے، پس تحقیق کہ یہ دعا اس قابل ہے کہ کامیاب ہو۔"
(حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

سارا

محفلین
سر جی کہیں آپ سے غلطی تو نہیں ہو گئی ماوراء کو ٹیچر بنا کر۔۔۔
یہ تو معصوم بچوں پر بہت سختی کر رہی ہیں۔۔کہیں بچے بھاگ ہی نہ جائیں۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
سارا، نئی نئی ٹیچر بننے کا شوق ہے۔ کچھ دن ایسی ہی سختی ہو گی۔ اس کے بعد۔۔۔سکول میں بچوں کو ہوم ورک کا کہہ کر خود چھٹی کر لیا کروں گی۔ :grin:


میں تو اپنی ہوم ورک سے جان چھڑانے کے لیے ٹیچر بنی ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
سر جی کہیں آپ سے غلطی تو نہیں ہو گئی ماوراء کو ٹیچر بنا کر۔۔۔
یہ تو معصوم بچوں پر بہت سختی کر رہی ہیں۔۔کہیں بچے بھاگ ہی نہ جائیں۔۔۔


ایسے کیس میں بھاگنے والوں میں سب سے آگے میں ہی ہوں گا کیونکہ مجھ سے زیادہ معصوم بچہ کون ہوگا[url=http://www.squidoo.com/wymondham-college] [/URL]
 

حسن علوی

محفلین
جی تعبیر یہاں سال میں بارہ مہینے داخلے جاری رہتے ہیں بس آیئے اور رکنیت حاصل کیجیئے بس ہوم ورک کی تھوڑی سی پابندی کرنا پڑے گی۔ ہوم ورک بھی کیا ھے بس روز آ کر کوئی سی بھی اچھی بات شیئر کیجیئے اور ہوم ورک ہو گیا۔
تو پھر آپ بھی داخلہ لے لیجیئے کہ نیک کام میں دیر ہی کیسی؟
 

شمشاد

لائبریرین
" جو کچھ تم اچھا کام کرتے ہو اللہ تعالٰی اس کو جانتا ہے اور توشہ لے کر چلا کرو اس لیے کہ بہترین توشہ تقویٰ ہے۔"
(حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

سارہ خان

محفلین
ہر ناکامی اپنے دامن میں کامرانی کے پھول لئے ہوتی ہے ، شرط یہ ہے کہ ہم کانٹوں سے الجھ کر نہ رہ جائیں ۔۔۔"
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ٹیچر ہے یا دہشت گردوں کی سردار، بلکہ مجھے تو ان سے بھی دو ہاتھ آگے لگ رہی ہے جو ہوم ورک بھی مشین گن سے پوچھتی ہے۔ :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
" بہترین ساعتوں میں بہترین ساعت وہ ہے جس میں اللہ تعالٰی کی اطاعت کی جائے۔"
(حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top