اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
میں سوچ رہی ہوں۔۔۔میں اب استانی بن جاؤں۔ کم از کم نقل سے تو جان چھوٹے گی نا۔ کیا خیال ہے؟ :grin:
اور اگر ہوم ورک مکمل کرنے کے مشورے دو گے تو ایسا ہی ہو گا۔:p


:rolleyes:


لگتا ھے اب یہاں اپنا ہوم ورک بھی کاپی رائیٹ کروانا پڑے گا، الیگل پائریسی بہت بڑھ گئی ھے:(:(
 

حسن علوی

محفلین
میرا ہوم ورک۔


☺ دم دار ستارہ 74 سال کے بعد نظر آتا ہے۔
☺ دنیا کا سب سے پہلا درخت "کھجور" کا تھا۔
☺آسمان کا رنگ خلا سے "کالا" نظر آتا ہے۔

سارا کا ہوم ورک۔

☺آدمی اپنی زبان کے نیچے چھپا ہے۔
☺ایک بات سے دھوکہ نہ کھاؤ ! جب کسی آدمی میں ایک پسندیدہ صفت دیکھو تو دوسری صفات کا انتظار کرو۔
☺اعتقاد سالم نہ ہو تو عبادت بھی بے کار ہے۔

:eek::eek:آج ماوراء نے دو دو ہوم ورک کر لیئے، قیامت کی نشانی:confused::confused:
 

زیک

مسافر
دم دار ستارہ 74 سال کے بعد نظر آتا ہے۔

آپ ہیلی کے دمدار ستارے کی بات کر رہی ہیں ورنہ باقی دمدار ستارے مختلف عرصے بعد نظر آتے ہیں۔

دنیا کا سب سے پہلا درخت "کھجور" کا تھا۔

ثبوت؟ یہ درخت سب سے پرانا ہے اور اس کا تو کھجور سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
زیک، ایک ستارہ ہے تو ہیلی ہی ہو گا۔ بلکہ ہیلی کا تو مجھے علم نہیں۔۔صرف دم دار کا ہی پڑھا ہے۔

اور کیا پہلا اور پرانا میں فرق نہیں ہوتا؟؟؟
 

ماوراء

محفلین
لنک ٹھیک نہیں ہے۔ اور میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ میں انٹرنیٹ سے زیادہ کتاب پر یقین کرتی ہوں۔:(
 

زیک

مسافر
زیک، ایک ستارہ ہے تو ہیلی ہی ہو گا۔ بلکہ ہیلی کا تو مجھے علم نہیں۔۔صرف دم دار کا ہی پڑھا ہے۔

کائنات میں بہت سے دمدار ستارے ہیں۔ ہیلی کامٹ ان میں سے سب سے مشہور ہے۔

اور کیا پہلا اور پرانا میں فرق نہیں ہوتا؟؟؟

میرا مطلب سب سے پرانے وقتوں میں پایا جانے والا درخت تھا۔

لنک ٹھیک نہیں ہے۔ اور میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ میں انٹرنیٹ سے زیادہ کتاب پر یقین کرتی ہوں۔:(

لنک ٹھیک کر دیا ہے۔

واقعی انٹرنیٹ سے زیادہ کتابوں پر ہی یقین رکھنا چاہیئے۔ کتاب کا کوئی حوالہ؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج یہاں جمعرات 17 جنوری کو محرم الحرام کی 9 تاریخ ہے۔
9 اور 10 کو روزہ رکھنا یا پھر 10 اور 11 تاریخ کو روزہ رکھنے کا بہت ہی ثواب ہے۔
 

سارا

محفلین
سر جی ہمارے پاس تو آج 7 ہے ہم جمعہ اور ہفتے کا روزہ رکھیں گے انشا اللہ۔۔۔

اور آج ماوراء نے مجھے ہوم ورک کی چھٹی دی تھی۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب یہ ہے اپنے ہاں کی تواریخ کے حساب سے روزہ رکھیں، ضروری نہیں کہ سعودی عرب کی تاریخوں کے حساب سے رکھیں۔
 

سارا

محفلین
بالکل اپنے چاند کے حساب سے ہر کسی کو رکھنا چاہیے۔۔۔ہم انشا اللہ اپنے چاند کے‌حساب سے رکھیں گے۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم، میری آج کی چھٹی کی درخواست قبول فرمائیں اور سارا میرے لیے ذرا دعا کرنا۔ کل میں نے ایک ٹیسٹ دینا ہے۔ تمھاری دعا قبول ہوتی ہے نا۔۔اس لیے ذرا دل سے کرنا۔ میں نے آج ہی گھر جا کر کتاب کھولنی ہے۔ یعنی تیاری کوئی نہیں ہے۔:(
 

حسن علوی

محفلین
آج کا ہوم ورک:

- اگر لوگ تم میں ایسی صفت بیان کریں جو تم میں نہیں‌ہوں تو مغرور مت ہو جاؤ کیونکہ جاہلوں کے کہنے سے ٹھیکری سونا نہیں بنتی۔

- بدگمانی کو اپنے اوپر غالب مت آنے دو ورنہ تمہیں دنیا میں کوئی اور ہمدرد نہیں مل سکے گا۔

- بےوقوفوں سے دوستی مت کرو کیونکہ یہ مشکل وقت میں تمہاری مشکلات میں اور اضافہ کرتے ہیں۔

(اقوال از حضرت لقمان)
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم، میری آج کی چھٹی کی درخواست قبول فرمائیں اور سارا میرے لیے ذرا دعا کرنا۔ کل میں نے ایک ٹیسٹ دینا ہے۔ تمھاری دعا قبول ہوتی ہے نا۔۔اس لیے ذرا دل سے کرنا۔ میں نے آج ہی گھر جا کر کتاب کھولنی ہے۔ یعنی تیاری کوئی نہیں ہے۔:(


:confused:پھر چھٹی:rolleyes: ہممممم

چلو ٹیسٹ کےلیئے 'بیسٹ آف لَک':)
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔
ماوراء وہاں تو یہاں کی طرح بہانے بھی نہیں چلتے ہوں گے پتا نہیں وہاں کیا کر کے آتی ہو گی۔۔۔;)
ویسے میں انشا اللہ دعا کروں گی۔۔
بلکہ آپ سب کو چاہیے کہ میرے لیے ضرور دعا کریں میرا سخت وقت آنے والا ہے۔۔:( 3 دن لازمی سب مل کر میرے لیے دعا کریں پلیزززز۔۔۔کہ اللہ میرے لیے آسانی کرے اور جو بھی ہو میرے حق میں اچھا ہو۔۔۔آمین۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بیشک اللہ بہتر کرنے والا ہے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ اور آپ کو اپنی نعمتوں سےمالا مال فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top