اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
آمین۔۔۔انشا اللہ۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔۔نماز کے بعد بھی انشا اللہ دعا ضرور کرنی ہے۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
پرنشپل صیب میلی ھاجری لگادیں میں نے ہوم ورک کیا تھا مگر راستے میں کیچڑ میں‌گر گیا اور ہوم ورک سارا خراب ہوگیا :mad:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا فائدہ کہنے کا، پھر ایک نیا بہانہ تیار ہو گا ان کے پاس، بہتر ہے ایک ہی بہانہ مان لیں۔
 

جیہ

لائبریرین
لے جی کیچڑ‌والا ہوم ورک حاضر ہے

جب دو بڑے بات کر رہے ہو تو چھوٹوں کو چپ رہنا چاہیے
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

کچھ عرصہ پہلے ایک افسانہ پڑھا تھا جس میں ایک بات کو سامنے لا کر اس پر بات کی گئی تھی۔۔وہ میرے ذہن میں آگیا تو میں نے سوچا کہ ہوم ورک کے طور پر وہی شئیر کر دیتی ہوں۔۔۔
اکثر جب ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں اور ہماری دعا قبول نہیں ہوتی تو اکثر لوگوں کہ منہ سے ایک بات سننے کو ملتی ہے (جو کہ میں نے خود بھی اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے) کہ ''کبھی تو اللہ ہماری بھی سنے گا '' اس بات پر اگر غور کیا جائے تو اس کے معنی یہ نکلتے ہیں کہ نعوذباللہ کبھی اللہ نہیں بھی سنتا ہے۔۔حالانکہ ہم انسان ایک وقت میں صرف ایک بندے کو سن سکتے ہیں اگر 2 '4 لوگ اکھٹے بولنے لگ جائیں تو ہمیں سمجھ نہیں آئی گی کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔۔اور اللہ ایک ہی وقت پوری کائنات کو سنتا ہے اس کے لیے کوئی مشکل نہیں سب کو ایک ساتھ سننا۔۔ہم جو دعا کر رہے ہوتے ہیں اس کے قبول ہونے کا اپنا وقت ہوتا ہے۔۔تو کوشش کرنی چاہیے کہ ایسا جملہ منہ سے نہ نکالا جائے اور اگر کوئی کہہ رہا ہو تو اسے بھی سمجھانا چاہیے ۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی تھوڑی وضاحت کیجیئے گا، سمجھ نہیں لگی۔
شکریہ۔

"عابد وہی ہے جو اللہ تعالٰی کی تقسیم پر راضی ہے۔"

قرآن میں آتا ہے کہ مومن اللہ کی طرف سے تقدیر کے اچھا برا ہونے پر ایمان رکھتا ہے۔
اللہ نے سبکو ایک جیسا نہیں بنایا، کسی کو امیر، کسی کو غریب، کسی کو صحت، کس کو بیمار، کسی کو پڑھا لکھا اور کوئی ان پڑھ۔ تو یہ سب اللہ کی تقسیم ہی ہے۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''ہمیشہ خوشیوں کو ڈھونڈیے 'کیونکہ غم تو ڈھونڈے بغیر ہی مل جاتے ہیں۔۔''

''خیال رکھیے گا ہمیشہ ان لوگوں کا جنہوں نے آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت کچھ ہار دیا ہے اور یاد رکھیے گا اس ذات کو جس نے آپ کے لیے آپ سے بڑھ کر سوچا اور آپ کی سوچوں سے بڑھ کر نوازا۔۔''
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top