اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
بہت شکریہ حسن۔۔بہت تیز نظر ہے تمہاری۔۔مجھے تو اپنے سے بالکل امید نہیں کہ میں شمشاد بھائی کا ریکارڈ توڑ سکوں۔۔تم البتہ کوشش کرو شاید کامیاب ہو جاؤ۔۔۔
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
میرا ہوم ورک جو میں نے کل کی کلاس میں نوٹ کیا اور مجھے جو بات اچھی لگی اور سمجھ آئی۔۔۔

''دل کی بیماریاں خواہشاتِ نفسانی سے پیدا ہوتی ہیں۔۔''

ایک اور بات جو بچپن میں بھی سنی تھی لیکن کل اس کو سمجھا اور اس پر سوچا بھی۔۔
کہ ہر انسان کے ساتھ 2 فرشتے ہیں اور وہ ہماری ایک ایک بات نوٹ کرتے ہیں تو دل کی بہت عجیب حالت ہوئی کہ کتنی ہی فضول باتیں جن کا کوئی مقصد نہیں ہوتا ہمارے نامہ اعمال میں لکھی جائیں گی تو ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ایسی باتیں کم کریں اور وہ بات کریں جن سے ہمارا بھی فائدہ ہو اور دوسروں کا بھی۔۔۔

ماوراء آدھا ہوم ورک تم لے لو۔۔۔;)
 
سارا

محفلین
''اصلاح''

میں اور میرے بہترین دوست ارشد نے جب یہ پڑھا کہ تمہارا سچا اور حقیقی دوست وہ ہے جو تمہیں تمہارے عیبوں سے آگاہ کرے۔۔تو ہم نے اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا۔۔''
''اس سے تم دونوں کو اپنی اصلاح کرنے میں کافی مدد ملی ہو گی ؟؟
''میں کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ پچھلے پانچ سال سے ہماری بول چال بند ہے۔۔
 
حسن علوی

محفلین
بہت شکریہ حسن۔۔بہت تیز نظر ہے تمہاری۔۔مجھے تو اپنے سے بالکل امید نہیں کہ میں شمشاد بھائی کا ریکارڈ توڑ سکوں۔۔تم البتہ کوشش کرو شاید کامیاب ہو جاؤ۔۔۔

میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

بہت مشکل مگر شاید کبھی عمر کے کسی حصے میں پہنچ ہی جاؤں شمشاد بھائی تک:rolleyes:

بہت اچھا ہوم ورک کیا ھے، ویری گُڈ:)
 
ماوراء

محفلین
واؤ سارا کے 2000 پیغامات ہو بھی گئے۔ سارا بہت مبارک ہو۔

اور کل کا ہوم آدھا لے لیتی ہوں۔ اور آج کا تمھارا بھی میں ہی کروں گی۔۔لیکن شام کو۔

"ہر انسان کے ساتھ 2 فرشتے ہیں اور وہ ہماری ایک ایک بات نوٹ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
 
شمشاد

لائبریرین
نقل کرنے میں کتنی جلدی کرتی ہے یہ لڑکی، اس سے آدھی محنت کر کے خود اپنا ہوم ورک کر سکتی ہے۔
 
حسن علوی

محفلین
آج کا ہوم ورک

حضرت لقمان نے فرمایا:-

- نماز میں قلب کی، محفل میں زبان کی اور غضب میں ہاتھ کی حفاظت کرو۔

- عقل ادب کے ساتھ ایسے ھے جیسے درخت ثمر کے ساتھ اور عقل بغیر ادب کے ایسے جیسے درخت بِنا ثمر کے۔

- جس طرح بارش خشک زمین کو زندہ کرتی ھے اسی طرح سے علماء کی صحبت دلوں کو زندہ رکھتی ھے۔
 
ماوراء

محفلین
واہ واہ۔۔بہت اچھا ہوم ورک کیا ہے حسن۔ اور دیکھو۔۔اب میرا ہوم ورک پورا ہے نا؟

- نماز میں قلب کی، محفل میں زبان کی اور غضب میں ہاتھ کی حفاظت کرو۔
 
سارا

محفلین
واہ ماوراء بہت ہی اچھا ہوم ورک کیا ہے تم نے۔۔۔مجھے تمہاری بات بہت زیادہ پسند آئی۔۔۔
 
حسن علوی

محفلین
واہ واہ۔۔بہت اچھا ہوم ورک کیا ہے حسن۔ اور دیکھو۔۔اب میرا ہوم ورک پورا ہے نا؟

- نماز میں قلب کی، محفل میں زبان کی اور غضب میں ہاتھ کی حفاظت کرو۔

:eek::eek: ماوراء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو میرے کام کی ہی نقل کی ھے تم نے، ٹھہرو ذرا بتاتا ہوں ماسٹر جی کو، آنے دو انکو۔

واہ ماوراء بہت ہی اچھا ہوم ورک کیا ہے تم نے۔۔۔مجھے تمہاری بات بہت زیادہ پسند آئی۔۔۔

غور سے دیکھو سارا، ماوراء نے میری چیٹنگ کی ھے کوئی بہت اچھا ہوم ورک نہیں کیا:mad:
 
سارا

محفلین
lol...
حسن تم نے ہی اسے کہا تھا کہ پورا ہوم ورک کرو اب جبکہ اس نے پورا ہوم ورک کیا ہے تو تم ہی اعتراض کر رہے ہو۔۔۔یہ سہی بات نہیں ہے۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کل سے ماوراء کے ذمہ نقل کرنے کی بجائے تاریخ کا مضمون لگا دیتے ہیں، وہ صرف یہی کیا کرئے۔
 
ماوراء

محفلین
واہ ماوراء بہت ہی اچھا ہوم ورک کیا ہے تم نے۔۔۔مجھے تمہاری بات بہت زیادہ پسند آئی۔۔۔
شکریہ سارا۔:grin:

:eek::eek: ماوراء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو میرے کام کی ہی نقل کی ھے تم نے، ٹھہرو ذرا بتاتا ہوں ماسٹر جی کو، آنے دو انکو۔
میں سوچ رہی ہوں۔۔۔میں اب استانی بن جاؤں۔ کم از کم نقل سے تو جان چھوٹے گی نا۔ کیا خیال ہے؟ :grin:
اور اگر ہوم ورک مکمل کرنے کے مشورے دو گے تو ایسا ہی ہو گا۔:p

میرا خیال ہے کل سے ماوراء کے ذمہ نقل کرنے کی بجائے تاریخ کا مضمون لگا دیتے ہیں، وہ صرف یہی کیا کرئے۔
اس کے لیے زکریا ہیں نا۔ ویسے تاریخ کون سی۔۔۔پاکستان میں ایک مضمون تھا نا تاریخِ اسلام اور ایک تھا تاریخِ پاکستان۔۔آپ نے کون سا مضمون رکھنا ہے؟:grin:

ایسا نہیں ہو سکتا اور ویسے بھی یہ اسی کا خیال تھا۔
میرا کیا خیال تھا؟:rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
سارا کا ہوم ورک۔

☺آدمی اپنی زبان کے نیچے چھپا ہے۔
☺ایک بات سے دھوکہ نہ کھاؤ ! جب کسی آدمی میں ایک پسندیدہ صفت دیکھو تو دوسری صفات کا انتظار کرو۔
☺اعتقاد سالم نہ ہو تو عبادت بھی بے کار ہے۔
 
ماوراء

محفلین
میرا ہوم ورک۔

☺ دم دار ستارہ 74 سال کے بعد نظر آتا ہے۔
☺ دنیا کا سب سے پہلا درخت "کھجور" کا تھا۔
☺آسمان کا رنگ خلا سے "کالا" نظر آتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top