اردو محفل پر آپ کا پہلا تجربہ کیسا رہا ؟

ناعمہ عزیز

لائبریرین
عنوان شاید یہی رکھنا چاہئے تھا مجھے ،اور شاید اسی لڑی میں پوسٹ بھی کرنا چاہئے تھا :)
تو آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف،
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
:) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سوالات تو ہر نئے رکن سے اس کے تعارف کے دھاگے میں ہونے چاہییں۔ نیز یہ یہ سب سے پہلے تمہیں ان سوالات کے جواب دینے چاہییں تھے۔ خیر

محفل میں آنے کے بعد بقول ممتاز مفتی کے ایسا لگا جیسے بطخ پانی میں آ گئی ہو۔

میرا پہلے مراسلہ انگریزی میں تھا، پھر جب اردو لکھنی شروع کی تو چند ہی دنوں میں فر فر اردو لکھنے لگا تھا۔

اردو لکھنے میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی۔ پہلے نستعلیق فونٹ نہیں تھا تو اردو لکھ تو لیتا تھا لیکن اتنا مزہ نہیں آتا تھا۔ نستعلیق فونٹ آنے کے بعد تو بلے بلے ہو گئی۔

پہلے کئی ایک فورم میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن سب کے سب یا تو انگریزی میں تھے یا پھر رومن اردو میں تھے۔ تو مجھے رومن اردو سے بہت کوفت ہوتی تھی۔

میں نے 23 دسمبر 2005 کو اردو محفل کی شمولیت اختیار کی تھی۔ اس وقت یہاں بہت کم اراکین تھے۔ نئے اراکین آتے تھے لیکن با آسانی اردو نہ لکھنے کی وجہ سے بہت کم لکھتے تھے۔ میں جب آیا تھا تو راجہ افتخار، باجو، ماوراء فرزانہ اور کئی ایک اراکین کی طرف سے پُرجوش استقبال ہوا تھا۔

میرا خیال ہے میری سب سے پہلی بات نبیل بھائی سے ہی ہوئی تھی جو کہ انگریزی میں مراسلہ بھیجنے پر ہوئی تھی۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لیکن سب سے پہلے میں بتاتی ہوں ،
انٹر نیٹ پر سب سے پہلا تجربہ تھا میرا ، شاکر بھائی نے مجھے اردو فورم پر آئی بنا کر دیا تھا ، اور مجھے یاد ہے کہ بھائی نہیں ایک بار بتا دیا، اور اس دن میں نے اس پٹی سے دیکھ دیکھ کر جو کہ پیغام پوسٹ کرنے ٹھیک نیچے تھی ماؤس کے ساتھ کلک کر کر کے ایک چھوٹا سا پیغام کافی دیر میں لکھا ، اگلی بار جب میں نیٹ آن کر کے بیٹھی تو مجھے بھول گیا کہ کیسے اس کو آن کرتے ہیں ، مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ کہ سائن ان بھی کسی بلا کا نام ہے :laugh:
خیر بھائی یونی ہوتے تھے اور جب آتے تو کسی نا کسی کام میں بزی ، یا تھک کر سو جاتے تھے اس لئے میں نے کبھی پوچھا ہی نہیں ،
ایک دن پوچھا ، اور آن لائن آئی ، دو تین مراسلے پوسٹ کئے ، اور چلی گئی ، تب میں صرف فورم کے صفحہ اول پر آیا کرتی تھی اور جو بھی تازہ ترین ہوتا اسے دیکھ کر چلی جاتی ، مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ فورم میں اتنا کچھ ہو گا ۔
پھر ایک دن عین عین بھائی کا پرسنل میسج آیا اور انہوں نے بولا کہ میں ان کی فرینڈ ریکویسٹ کو اپروو کرؤں مجھے یہ بھی نہیں پتا تھا کہ میسج کہاں سے دیکھنا ہے اور ریکویسٹ کہاں سے اپروو کرنی ہے ؟ ہی ہی ہی
اور جب بیچارے عارف لالہ مجھے بتا بتا کر زچ ہو گئے تو کہنے لگے
کہ خیر چھوڑیں آپ شاید کچھ زیادہ ہی نئی ہیں یہاں ، اس لیے آپ کو کچھ پتا ہی نہیں ہے ، پھر کبھی بات ہوگی اگر آپ کو یوز کرنا آیا تو ۔
بس یہ پڑھ کر میں اور دل برداشتہ ہو گئی اور کافی دیر تک محفل سے غیر حاضر رہی :laugh:
اور پھر بوریت سے تنگ آ کر یہاں ہی آئی ، اور شمشاد لالہ سے بات ہوئی اور انہوں نے مجھے سب سکھایا :) مجھے یہ تک نہیں پتا تھا کہ کیسے تعارف کا دھاگہ کھولنا ہے شمشاد لالہ نے کھولا ، اور زیادہ تر میں نے شمشاد لالہ اور سعود لالہ سے ہی سیکھا ہے :) :) :) اور اس لئے میں اس بات کا کریڈٹ شمشاد لالہ اور سعود لالہ کو ہی دیتی ہوں ۔
 

عسکری

معطل
مجھے اتنا تو یاد ہے کہ میں پہلے اردو نہیں لھ سکتا تھا ۔ کو شش کی تھی تو کچھ دن میں لکھ لیتا تھا پرھ اٹک گیا تھ ا شمشاد بھائی نے میری عادت چھڑائی تھی ۔ اور رہی بات اردو فورم کی تع یہ پہلا فورم تھا ۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں تو پیدائشی یہاں کا رکن تھا!!! اب تو کچھ بھی یاد نہیں۔ البتہ کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلی رکنیت تھی۔ پہلے کبھی گوگل صاحب کسی فورم کا لنک دیتے بھی تو وہاں کی رومن یا بڑی بڑی تصویروں، چمکتی دمکتی متحرک دستخطوں سے ایسی کوفت ہوتی تھی کہ بھاگ لیتا تھا۔ البتہ اسی عرصے میں لینکس فورمس کا رکن اور ڈجٹ رسالے کی فورم کا بن چکا تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
عنوان شاید یہی رکھنا چاہئے تھا مجھے ،اور شاید اسی لڑی میں پوسٹ بھی کرنا چاہئے تھا :)
تو آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف،
جی بالکل آجائیں :)


محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
کچھ ایسا لگا جیسے وہ سونگ۔
تم سے مل کر ہوا ہے
احساس اک نیا نیا:thumbsup:


اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
چونکہ پہلے انپیج یوز کیا ہوا تھا تو کوئی مشکل پیش نہیں آئی :)


کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
اردو محفل پر آنے کے بعد معلوم ہوا کہ
فورم کس بلا کا نام ہے ورنہ ہم تو فورم نامی شے ہی واقف نہ تھے :)


یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
بہت دوستانہ۔
جو سوال پوچھا اس کا اچھا رپلائی ملا :)

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
قیصرانی بھائی سے :)




:) :) :)

باقی ہماری یہاں سے بڑی یادیں وابسطہ ہیں۔
نومبر 2006 میں نیٹ پر ابن صفی کو تلاشتے ادھر آنکلے تھے۔
تو وہ شارق مستقیم صاحب کا شروع کیا ہوا تھریڈ تھا وہیں دیکھا تو سمجھ آیا کہ یہاں تو ہم بھی لکھ سکتے ہیں جو آئی ڈی بنائی اور پیغام پوسٹ کرڈالا۔
جس کا قیصرانی بھائی کی طرف سے بھی رپلائی بھی فوراً ملا :)

اس کے بعد سے بس گویا یہاں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
کبھی کبھی ہجرت کرجاتے ہیں یہاں سے مگر پھر یہیں آبھٹکتے ہیں۔
بس اور کیا کیا بتائیں۔
نجانے کتنے ہی صفحات کالے ہوجائیں گے :)

بس یہ سونگ ڈیڈیکیٹ کیے دیتے ہیں۔

تم اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہو:ROFLMAO:
 

زبیر مرزا

محفلین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
میں محفل کے ادبی و تعمیری ماحول سے کافی متاثرہوااورکچھہ مذہبی مباحثوں سے گھبرایابھی
مجموعی تاثر اچھاہی رہا

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
قطعی نہیں کہ قومی زبان ہے اور ایک مدت سے لکھہ رہے ہیں

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
گزشتہ چارسال سے کچھہ اردو فورمزپر رہاہوں- کچھہ نظریاتی اختلافات کی بناءپرسلسلہ قائم نہیں رہا
گزشتہ چندماہ سے اپناایک فورم بھی بنایا ہے جسے میں اورکاشف مل کرچلارہے ہیں

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا؟
تمام احباب کا رویہ مہذب , دوستانہ اورمشفقانہ رہا۔ شمشاد اورشہزاد وحید کی دلچسپ باتیں اچھی لگتی ہیں۔ آپ اورماہ جبین آپاکی حوصلہ افزائی ۔ کاشفی کا عمدہ شاعری کاانتخاب اورمحب علوی اورظفری کی معلوماتی اورمثبت تحریریں بے حد پسند ہیں۔

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟
شہزاد وحید اورمحب علوی سے
 
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟

ایسا لگا کہ جیسے ایک کاٹھا انگریز انگلستان آجاوے ۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟

قعطا" مشکل نہیں آئی ۔
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟

اس فورم کے ساتھ کئی اور فورم پر رجسٹرڈ ہوں ۔ اس کے ساتھ ایک فورم اپنا بھی ھے جس کی میں اور زحال بھائی دیکھ بھال کررھے ھیں۔

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔؟

ماشاء اللہ بہت سلجہے اور مہذب میمبر ھیں اور سب سے بڑھ کر کہ اردو کا استعمال پراپر طریقے سے کیا جارھا ھے ۔ ورنہ اکثر دوسرے فورم پر اردو کے ساتھ ساتھ رومن کا استمال درد سر بن جاتا ھے ۔

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟

فورم کا دروازہ تو زحال نے ھی دیکھلایا تھا ۔ ویسے ویلکم شمشاد صاحب نے کیا ۔ جن کو میں کچھ دیر پہلے تک شمشاد آنٹی ھی سمجھتا رھا ۔ لیکن زحال بھائ نے تدوین کرکر مونث کو ذکر کردیا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عنوان شاید یہی رکھنا چاہئے تھا مجھے ،اور شاید اسی لڑی میں پوسٹ بھی کرنا چاہئے تھا :)
تو آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف،
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
:) :) :)

کم و بیش تمام سوالات کے جوابات لا تعداد مرتبہ دے چکا ہوں۔ فورم پر پہلا مراسلہ ارسال کرنے کا شرف اس ناچیز کو حاصل ہے تو شروع میں خود سے ہی بات کی تھی یعنی خود کلامی ہی کی تھی، کوئی اور ممبر تھا جو نہیں۔ اس سے پہلے کسی اردو فورم کا ممبر نہیں تھا، اور بعد میں بھی نہیں بنا۔ :) یہ مکمل طور پر درست نہیں ہے۔ ایک دو جگہ صرف ایک آدھ پیغام پوسٹ کرنے کے لیے رجسٹر کیا تھا۔ پہلے چونکہ اردو بلاگ اور اردو وکی کے سلسلے میں اردو لکھنے کا تجربہ تھا اس لیے کچھ مشکل پیش نہیں آئی۔
 

زین

لائبریرین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
پہلے پہل فورم کو سمجھنے میں مشکل پیش آرہی تھی اور جب سمجھ آئی تو محفل کے ہوکر رہ گئے۔
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
ان پیج کا استعمال سیکھ چکا تھا اس لئے کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی البتہ فورم کے لئے پونیٹک کی بورڈ مجبورا سیکھنا پڑا
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
اس سے پہلے پاک نیٹ فورم کا ممبر تھا اور وہی سے ہی اردو محفل کا پتہ چلا ۔
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
شروع میں کچھ مسئلہ ہوا اور نا سمجھی کی وجہ سے ایک دفعہ باجو سے ڈانٹ بھی کھائی ۔ پھر ایک دفعہ الف عین چاچو سے بے جا بحث کی ۔ اب جب اپنی نادانیوں کے بارے میں سوچتا ہوں تو شرمندگی ہوتی ہے ۔ :blush:
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
میری یادداشت کمزور ہوگئی ہے :worship: ویسے 90 فیصد ممبران اس سوال کے جواب میں شمشاد بھائی کا نام لے سکتے ہیں لیکن مجھے کچھ یاد نہیں ۔
اتنا یاد ہے کہ پہلی مرتبہ دوستانہ گفتگو ظہیر بھائی (طالوت) سے ہوئی تھی جس سے کافی حوصلہ افزائی ہوئی
 

مقدس

لائبریرین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
محفل میں رجسٹر ہونے سے پہلے بھی میں اکثر یہی ہوتی تھی۔ اور یہاں کے بہت سارے تھریڈ پڑھنے میں ٹائم گزارتی تھی۔ پھر ایک دن سوچا کہ یہ کیا بس دیکھتی رہتی ہوں، مجھے بھی بات کرنی چاہیے۔ اس لیے رجسٹر کر لیا۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
اردو ٹائپ کرنے میں اتنی مشکل نہیں آئی کیونکہ جب میں جی سی ایس سی میں تھی تو میرے سبجیکٹس میں اردو بھی تھا، میری ہینڈ رائیٹنگ اتنی گندی تھی کہ مجھے خود کا لکھا ہوا بھی پڑھا نہیں جاتا تھا۔ اس لیے اپنے نانا جی کے مشورے پر میں نے اردو ٹائپنگ سیکھی۔ اس لیے ٹائپنگ کرنا مشکل نہیں تھا، ہاں اردو لکھنا مشکل تھا۔ انگلش میں تو مزے کا ٹائپ کرتی تھی

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
میں ایک فورم ہلچل پہ جاتی تھی۔ لیکن وہاں ایکٹیو بالکل نہیں تھی۔ بس پڑھتی تھی لیکن وہاں کا ماحول اور لوگوں کا بات کرنے کا انداز مجھے اچھا نہیں لگا تھا تو میں بس پوسٹس پڑھتی رہتی تھی۔

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
میں جو اتنا ایکٹیو ہوئی ہوں یہاں تو یہ سب یہاں کے ممبرز کی وجہ سے ہی ہے۔ شمشاد بھیا، فہیم بھیا، ناعمہ، عائشہ، سعود بھیا، امین بھیا میں کس کس کا نام لکھوں یہاں سب سے مجھے اتنا پیار ملا کہ میں بس یہی کے ہو کے رہ گئی۔ ان سب کی وجہ سے میری اردو اتنی اچھی ہو گئی کہ میں بناء انگلش کے اپنی بات مکمل کر سکتی ہوں۔ اگر آپ میری پرانی پوسٹس دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ میں نے یہاں سے کتنا کچھ سیکھا

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
میں نے ایک شاعری پوسٹ کی تھی اپنے نانا جی کی ڈائری میں سے، اس پہ نور سس نے کمنٹ کیا تھا لیکن صحیح طرح سے بات شمشاد بھیا ہی سے ہوئی تھی اور مجھے بہت اچھے سے انہوں نے گائیڈ کیا تھا۔ تھینک یو شمشاد بھیا
 

بلال

محفلین
ناعمہ عزیز بہن آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا۔ مجھے ایسے دھاگے بہت پسند آتے ہیں۔
ویسے میرا دل کرتا ہے کہ ایسے دھاگوں پر خوب تفصیل سے لکھوں لیکن پھر بھی مختصر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ خیر میرے جواب یہ رہے۔

محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
پیاسے کو کنواں مل گیا۔ پھر اسی کنویں کے کنارے ڈیرے ڈال لئے۔ خود تو جی بھر کر پانی پیتا لیکن لوگوں کو پانی نکال کر نہیں دے سکتا تھا لیکن پھر بھی ڈیرے جمائے رکھے۔ لوگ آتے خود پانی نکالتے یا پھر کوئی دوسرا نکال کر دیتا اور میں ندیدوں کی طرح بس دیکھتا رہتا اور گُر سیکھتا رہتا۔ یوں پھر وہ وقت آیا کہ ہم بھی کسی قابل ہو گئے۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
بالکل بھی مشکل نہیں آئی تھی۔ انپیج بھی استعمال کرنا آتا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ یونیکوڈ اردو کے بارے میں بھی کافی بنیادی معلومات تھی، بلکہ اردو محفل پر آنے سے پہلے ہی اپنا ایک کیبورڈ لے آؤٹ بھی بنا چکا تھا۔

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
دوسرے اردو فورم تو دور کسی فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا۔ البتہ اردو محفل پر رجسٹر بہت پہلے ہوا اور صرف پڑھتا لیکن سارہ خان کے کہنے پر باقاعدہ لکھنا شروع کیا۔ ویسے انہیں دنوں میں ایک دوسرے اردو فورم کو بھی پڑھتا تھا لیکن یہ فیصلہ نہیں کر پا رہا تھا کہ کس فورم کو مستقل طور پر اپناؤں؟ آخر کار اردو محفل ہی بہتر لگی اور اسی کا فیصلہ کیا اور بس اس ایک فیصلے نے تو جیسے زندگی ہی بدل دی۔ مجھے آج بھی اپنے اس فیصلے پر خوشی ہے۔

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا؟
ایک دم زبردست۔ بہت ہی اچھے انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ البتہ بعد میں بحثیں کیں، لڑائیاں کیں۔ کئی دفعہ دل کرتا کہ محفل کی انتظامیہ کہیں ملے تو اسے خوب پھینٹی لگاؤں، خاص طور پر نبیل بھائی کو۔ فورم اتنا زبردست کہ چھوڑنے کو دل نہیں کرتا تھا لیکن انتظامیہ ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی۔ خیر بعد میں عقل آئی کہ انتظامیہ ایسی ہے تو فورم بھی زبردست بنا ہے ورنہ اکھاڑہ بن جاتا۔ وہی لوگ جن پر شروع میں غصہ آتا اور لڑائیاں کیں، بعد میں وہی اچھے دوست بھی بنے۔ خیر اب میرے لئے اردو محفل سے بڑھ کر کوئی فورم نہیں اور نبیل بھائی و دیگر ممبران سے بہت کچھ سیکھا، اس لئے تمام میرے لئے نہایت ہی قابل احترام ہیں۔

ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
سب سے پہلے بات سارہ خان سے ہوئی۔ ایک باجو ( تیشہ ) ہوا کرتی تھیں، انہوں نے سب سے پہلے مجھے خوش آمدید کہا اور میں نے محفل پر باقاعدہ سب سے پہلے شمشاد بھائی اووو شمشاد آنٹی کو مخاطب کیا۔ :):):rollingonthefloor:

ایک بندہ جو ”نذرانے“ کو ”نظرانہ“ لکھتا تھا۔ بلاگ کے لفظ تک سے واقف نہیں تھا۔ جس کو انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی جانتا تک نہیں تھا۔ پھر یہی اردو محفل بنیاد بنی اور آج اللہ نے بہت عزت دی ہے۔ لوگوں کو پتہ نہیں یہاں سے کچھ ملا ہے یا نہیں لیکن بلال نے تو یہاں سے خزانہ پایا ہے۔
اردو محفل زندہ باد
 

محمدصابر

محفلین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
اتنا اچھا لگا کہ سارا وقت یہیں گزرا کرتا تھا اب بھی بہت سارا وقت گزرتا ہے لیکن اتنا نہیں جتنا اس وقت ہوا کرتا تھا۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کوئی مشکل پیش نہیں آئی کیونکہ میں شاید 1995سے اُردو ٹائپ کر رہا ہوں۔ بلکہ میں نے اُردو ٹائپنگ اپنا کی بورڈ لے آؤٹ بنا کر سیکھی تھی۔ اور محفل میں آنے سے کچھ عرصہ پہلے میں نے "ان پیج فونیٹک" اختیار کیا۔

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
یہ پہلا ہی تجربہ رہا۔

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
بہت اچھا۔

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟
فورم پر بات تو فخرنوید سے ہوئی کیونکہ مجھے یہاں لانے والے وہی تھے۔ لیکن ذاتی پیغام شاید @فہیم یا شمشاد بھائی کا تھا۔
 
Top