اردو محفل پر آپ کا پہلا تجربہ کیسا رہا ؟

زونی

محفلین
اردو محفل پہ میرا پہلا تجربہ بہت اچھا تھا ،،،سب سے پہلے قیصرانی اورشمشاد بھائی سے بات چیت کا آغاز ہوا تھا اور اسکے بعد باری باری سب سے تعارف ہوا اوربہت دلچسپ گفتگو رہی ،،،،، اس کے بعد کی دھما چوکڑی آپ میرے تعارفی دھاگے میں ملاحظہ فرمائیے۔۔۔۔۔۔۔:p

السلام علیکم زونی کی جانب سے
 

متلاشی

محفلین
وہ گرمیوں کی تپتی دوپہرتھی۔۔۔ اور 30 جولائی 2011 کا گرم دن تھا۔۔ باہر گرم لو چل رہی تھی۔۔۔ ہم نے اس سے بچنے کے لئے کوئی سائباں تلاش کرنا چاہا تو ہمیں ایک گلستاں دکھائی دیا ۔۔ سو فوراً اس میں داخل ہوئے تو بس یہیں کے ہو کر رہ گئے ۔۔۔ ! یقیناً آپ جان ہی گئے ہوں گے کہ وہ گلستاں یہ ’’اردو محفل ‘‘ ہی تھی ۔۔ ! ہم نے سب سے پہلے اس فورم پر اپنا لکھا ہوا ایک افسانہ بنام ’’ آشنائے محبت ‘‘ ’’فغانِ مجنوں‘‘ کے عنوان سے پوسٹ کیا ۔ اور پھر ہماری سب سے پہلی گفتگو شمشاد بھائی پھر استاذ گرامی جناب الف عین صاحب اور پھر سعود بھائی سی ہوئی تھی ۔۔۔!
 
Top