سترھویں سالگرہ اردو محفل میں خواتین کے ساتھ امتیازی برتاؤ

جاسمن

لائبریرین
مطالبہ: اب تک جتنی خواتین محفلین معطل ہوئی ہیں، ان کے نام کے ساتھ معطل کی بجائے معطلہ لکھا جائے۔
:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مطالبہ: اب تک جتنی خواتین محفلین معطل ہوئی ہیں، ان کے نام کے ساتھ معطل کی بجائے معطلہ لکھا جائے۔
:)
ایک معطلہ محفلینی۔۔۔ ایک مدیرنی سے۔۔۔
مطربہ دیکھ کہیں وہ میری شہ رگ تو نہیں
تری انگشت حسیں ساز کے جس تار پہ ہے


بےوزنی ترمیم کے بعد۔۔۔
مدیرہ دیکھ کہیں وہ میری رکنیت تو نہیں
تری انگشت حسیں معطلی کے جس تار پہ ہے
 

جاسمن

لائبریرین
ایک معطلہ محفلینی۔۔۔ ایک مدیرنی سے۔۔۔
مطربہ دیکھ کہیں وہ میری شہ رگ تو نہیں
تری انگشت حسیں ساز کے جس تار پہ ہے


بےوزنی ترمیم کے بعد۔۔۔
مدیرہ دیکھ کہیں وہ میری رکنیت تو نہیں
تری انگشت حسیں معطلی کے جس تار پہ ہے
مدیرہ کو معطلی کے اختیارات اسی لیے نہیں دیے گئے کہ پھر ان کی انگشت معطلی کے تار پہ ہی رہتی ۔ :angel3:
 

جاسمن

لائبریرین
ایک اور زاویے سے آج صورت حال دیکھی تو معلوم ہوا کہ آپ مدیران و منتظمین میں واحد خاتون ہیں، اس حوالے سے آواز بلند کیجیے تو زیادہ مناسب رہے گا۔
ویسے آپ کے مراسلے کے بعد میں نے بھی فہرست میں دیکھا تو پتہ چلا کہ بس ہم ہی ہم ہیں۔ :tv:
 

سید عاطف علی

لائبریرین

علی وقار

محفلین
آج کل کے کرکٹ کمنٹری کرنے والے بیٹسمین کو بیٹر کہا جانے لگا ہے یہ بھی اسی شاخسانہ کی تمثیل ہے ۔ ؟
میرے ناقص خیال میں اس تحریک سے مراد یہ ہے کہ کوئی فرد اپنے لیے ترجیحی بنیاد پر کوئی پرونائن یا اسم ضمیر منتخب کرنے کا مجاز ہے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک معطلہ محفلینی۔۔۔ ایک مدیرنی سے۔۔۔
مطربہ دیکھ کہیں وہ میری شہ رگ تو نہیں
تری انگشت حسیں ساز کے جس تار پہ ہے


بےوزنی ترمیم کے بعد۔۔۔
مدیرہ دیکھ کہیں وہ میری رکنیت تو نہیں
تری انگشت حسیں معطلی کے جس تار پہ ہے
علامہ ممولے کو شہباز سے لڑانے کا کہتے رہے اور آپ نے شاہین کو شاہین سے لڑا دیا۔
 

عثمان

محفلین
آج کل کے کرکٹ کمنٹری کرنے والے بیٹسمین کو بیٹر کہا جانے لگا ہے یہ بھی اسی شاخسانہ کی تمثیل ہے ۔ ؟
ممکن ہے ایسا ہو۔ میں کرکٹ فالو نہیں کرتا، آپ ہی سے معلوم ہوا۔ ممکن ہے کہ خواتین میں کھیل کی مقبولیت کے بعد بیٹسمین کی اصطلاح کو جینڈر نیوٹرل کر دیا جائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
کچھ جو سمجھا میرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
:)
حق ہا!!!:)
میں نے "معطلہ " والے نعرے بھی تخلیق کیے تھے اور ابھی میرا تخلیقی ذہن نجانے کیا کیا منصوبے بنا رہا تھا کہ میری ننھی منی معصوم سی لڑی پہ سنجیدہ حملے شروع ہو گئے اور سارا دھرنا دھرا کا دھرا رہ گیا۔ :)
پینا فلیکس اڑ گئے۔ نعرے اس شور میں کون سنتا۔
اب آپ لوگوں کے آنے سے پھر کچھ ہمت بندھی ہے۔ :
بٹیا آپ کہیے ؎میری لڑی میری مرضی
 
Top