سترھویں سالگرہ اردو محفل میں خواتین کے ساتھ امتیازی برتاؤ

جاسمن

لائبریرین
ایک طویل عرصے سے مجھے سخت تشویش ہے کہ میرے مشاہدے اور تجربے کے مطابق اردو محفل میں خواتین کے ساتھ سخت امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔
1. یہاں بہت سے "لبرلز" ہیں لیکن اردو محفل کے قیام سے اب تک آپ نے کسی خاتون کا نام بطور منتظم نہیں دیکھا ہو گا۔
2. پہلی بار بطور "مدیر" چند خواتین بشمول میرے نظر آنے لگی ہیں لیکن حال تو یہ ہے کہ ہماری اردومحفل مؤنث ہونے کے باوجود ہمیں "مدیرہ" نہیں بنا سکی۔ :LOL: 3. آپ نے شاعری کے زمرے میں "شاعر محفل" تو ضرور پڑھا ہو گا لیکن "شاعرہ محفل" کبھی نہیں پڑھا ہو گا حالانکہ محفل میں بڑی بڑی شاعرات بشمول میرے موجود ہیں۔:chill::grin:
باقی لڑکیوں اور خواتین سے درخواست ہے کہ یہاں آئیں اور اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔
یاد رہے کہ دھرنا اور نعرے لگانے کے لیے کچھ پینا فلیکس بنوا لیں اور کچھ دے دلا کے ادھر ادھر سے کافی ساری خواتین ضرور لے آئیں تاکہ تعداد زیادہ نظر آئے اور خوب رعب شعب پڑے۔
 

جاسمن

لائبریرین
انگریزی بھی اتنی "رچ" نہیں ہے بھئی ۔ اب چیئرپرسن کہنا کتنا عجیب لگتا ہے لیکن "لائبریرین" کے لیے تو کوئی مونث لفظ ہی نہیں ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
سیما علی اور
یاسر شاہ !
اس تحریک میں ساتھ دیں ، خالی قہقہے نہ لگاتے رہیں۔ سالگرہ کے دوران زیادہ گہما گہمی ہے تو ہماری آواز زیادہ سنی جائے گی ورنہ کسی نے یہاں دیکھنا بھی نہیں کہ کیا نعرے لگ رہے ہیں اور کس مقصد کے لیے تحریک چل رہی ہے۔:)
 

یاسر شاہ

محفلین
آپ سنجیدگی سے کوئی تحریک چلائیں تو میں آپ کے ساتھ ہوں ۔میں تو خود انتظامیہ سے نالاں ہوں لیکن مذاق سے کانوں پہ جوں نہ رینگے گی ۔
 

جاسمن

لائبریرین
خواتین! آٹھ مارچ کا انتظار نہ کریں۔ آج ہی اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔ یاد رہے کہ اپنے حق کے لیے خود ہی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔:)
 

یاسر شاہ

محفلین
حبیب جالب خواتین کے لیے تحریک چلاتے ہوئے پٹے تھے۔آج بھی اخبار میں تصویر موجود ہے۔تب انھوں نے یہ غزل کہی تھی۔

بڑے بنے تھے جالب صاحب پٹے سڑک کے بیچ
گولی کھائی لاٹھی کھائی گرے سڑک کے بیچ

میں نے نہیں پٹنا
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ یہاں کبھی خواتین سے امتیازی سلوک ہوا ہی نہیں ، بالکل شروع کے دنوں سے آج تک ۔ بوچھی سے ماورا اور سیدہ سے مہوش علی تک مقدس سے جیا تک اور اب آپ لوگاں۔ کبھی ایسا نہیں ہوا ۔ محفل نے تو دہریوں کو بھی سینے سے لگایا ہے اور قادیانیوں کو بھی ، مجھ جیسے بنیاد پرستوں کو بھی اور بہت سے بے بنیادوں کو بھی ۔ اس محفل میں نہ کبھی ایسا ہوا ہے نہ ہو سکتا ہے۔ اس کی گرنٹی کنون دیتا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ یہاں کبھی خواتین سے امتیازی سلوک ہوا ہی نہیں ، بالکل شروع کے دنوں سے آج تک ۔ بوچھی سے ماورا اور سیدہ سے مہوش علی تک مقدس سے جیا تک اور اب آپ لوگاں۔ کبھی ایسا نہیں ہوا ۔ محفل نے تو دہریوں کو بھی سینے سے لگایا ہے اور قادیانیوں کو بھی ، مجھ جیسے بنیاد پرستوں کو بھی اور بہت سے بے بنیادوں کو بھی ۔ اس محفل میں نہ کبھی ایسا ہوا ہے نہ ہو سکتا ہے۔ اس کی گرنٹی کنون دیتا ہے
لیں جناب ! ہم نے مثالیں دے دیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ امتیازی سلوک نہیں ہوا۔
کم از کم مدیر کو مدیرہ ہی کر دیں۔
جیسے شاعر محفل ہوتا ہے ایسے ہی شاعرہ محفل کا خطاب بھی ہونا چاہیے۔
:grin1: :LOL:
 

علی وقار

محفلین
کم از کم مدیر کو مدیرہ ہی کر دیں۔
گو کہ محترمہ، صاحبہ وغیرہ اب بھی لکھا جاتا ہے تاہم مختلف پیشوں یا عہدوں کے حوالے سے یہ تخصیص ختم ہوتی جا رہی ہے۔یعنی کہ یہ چلن رفتہ رفتہ ختم ہوتا جاتا ہے جہاں تک میرے علم میں ہے۔ شاعرہ کو بھی شاعر کہہ سکتے ہیں۔ مدیرہ کو مدیر کہہ سکتے ہیں۔ منتظم بننے کے لیے کوئی اور ٹھوس دلیل لائیے تاکہ بانیان محفل اس پر غور فرما سکیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خواتین! آٹھ مارچ کا انتظار نہ کریں۔ آج ہی اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔ یاد رہے کہ اپنے حق کے لیے خود ہی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔:)
سو جائیں جاسمن آپا آنکھیں بند کر کے۔
ایویں جاگتی آنکھوں کے خواب کرچیاں بن کر لہو لہان کر دیا کرتے ہیں آنکھوں کو۔۔۔ پھر نظر بھی زخمی ہو جاتی ہے۔
پھر مجبوراً نصرت فتح علی خان صاحب کو پکارنا پڑتا ہے
یارا ڈک لے خونی اکھیاں نوں
سانوں تک تک مار مُکایا اے
:sleep: :sleep: :sleep:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو میں نے بہت پہلے آواز اٹھائی تھی، لیکن اردو محفل کی انتظامیہ بشمول آپ کے سوئی رہتی ہے۔ کسی کےکان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جاسمن صاحبہ میں تو پہلے ہی آپ کی اس مدیرہ والی بات سے اتنا متاثر ہوا تھا کہ کہا تھا کہ معطل مونث کو بھی معطلہ کہنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ میرے خیال میں تو آپ کو اس تحریک کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ سخنور کی جگہ سخنورنیاں جیسے الفاظ کی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے۔ پنجابنیں، سندھنیں، بلوچنیں اور پٹھانیاں۔۔۔ نیز باقی ساری اقوام۔۔۔۔ محفل کا شمولیت فارم بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ قدم بڑھائیں جاسمن ۔۔۔۔ آپ اپنے ساتھ ہیں۔
 
Top