سترھویں سالگرہ اردو محفل میں خواتین کے ساتھ امتیازی برتاؤ

علی وقار

محفلین
ایک اور زاویے سے آج صورت حال دیکھی تو معلوم ہوا کہ آپ مدیران و منتظمین میں واحد خاتون ہیں، اس حوالے سے آواز بلند کیجیے تو زیادہ مناسب رہے گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ جو سمجھا میرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
:)
حق ہا!!!:)
میں نے "معطلہ " والے نعرے بھی تخلیق کیے تھے اور ابھی میرا تخلیقی ذہن نجانے کیا کیا منصوبے بنا رہا تھا کہ میری ننھی منی معصوم سی لڑی پہ سنجیدہ حملے شروع ہو گئے اور سارا دھرنا دھرا کا دھرا رہ گیا۔ :)
پینا فلیکس اڑ گئے۔ نعرے اس شور میں کون سنتا۔
اب آپ لوگوں کے آنے سے پھر کچھ ہمت بندھی ہے۔ :
پریشان نہ ہوں۔۔۔ کیوں کہ نہ یہ نقار خانہ ہے اور نہ آپ۔۔۔۔۔ شش شش شش۔۔۔۔۔ ارے رکو میاں نین رکو ذرا۔۔۔ یہ کیا ہفوات بکنے جا رہے تھے۔۔۔ ابھی کے ابھی پرچہ ہوتے اور تحفظات نسواں والے ہمیشہ کے لیے تمہارے کیبورڈ کا دھڑن تختہ کر دیتے۔۔۔
 
اسے مصالحہ ڈوسا بزبان پنجابی کہتے ہیں ۔ یہ ہلکا سا تڑکا اپنی ہی رسان کا حامل ہے ۔ البتہ پنجابی صدفیصد میں استعمال کرنا میری جانب سے بد اخلاقی پر محمول کیا جا سکتا ہے۔ لہذا اس امر پر قابو پانے کی سعی کرنے کا ارادہ کیا جاتا ہے
 

صابرہ امین

لائبریرین
Top