سترھویں سالگرہ اردو محفل میں خواتین کے ساتھ امتیازی برتاؤ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دراصل جاسمن آپا نے یہ لڑی محفل میں بہت دنوں سے کسی لڑائی کے رونما نہ ہونے کی وجہ سے شروع کی ہے۔ تاکہ واوین والے آئیں اور کچھ ہلا گلا کریں
اور ہم ان کی امیدوں پر پورا ہونے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر لڑائی ہے کہ ہو ہی نہیں رہی۔ کہاں کمی رہ گئی بھائی۔
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن صاحبہ میں تو پہلے ہی آپ کی اس مدیرہ والی بات سے اتنا متاثر ہوا تھا کہ کہا تھا کہ معطل مونث کو بھی معطلہ کہنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ میرے خیال میں تو آپ کو اس تحریک کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ سخنور کی جگہ سخنورنیاں جیسے الفاظ کی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے۔ پنجابنیں، سندھنیں، بلوچنیں اور پٹھانیاں۔۔۔ نیز باقی ساری اقوام۔۔۔۔ محفل کا شمولیت فارم بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ قدم بڑھائیں جاسمن ۔۔۔۔ آپ اپنے ساتھ ہیں۔
کچھ جو سمجھا میرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
:)
حق ہا!!!:)
میں نے "معطلہ " والے نعرے بھی تخلیق کیے تھے اور ابھی میرا تخلیقی ذہن نجانے کیا کیا منصوبے بنا رہا تھا کہ میری ننھی منی معصوم سی لڑی پہ سنجیدہ حملے شروع ہو گئے اور سارا دھرنا دھرا کا دھرا رہ گیا۔ :)
پینا فلیکس اڑ گئے۔ نعرے اس شور میں کون سنتا۔
اب آپ لوگوں کے آنے سے پھر کچھ ہمت بندھی ہے۔ :
 
Top