الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

میں اِس دھاگے کو تفصیلاَ پڑھوں گا تاکہ سب کے جوابات کا اندازہ لگایا جا سکے۔
تاہم فی الوقت کچھ گذارشات، کچھ بے ربط باتیں ذہن میں ہیں۔
مریم افتخار نے جس دن سے مجھے بتایا ہے، میں یہی سوچ رہا ہوں کہ کسی طرح محفل کو اپنی موجودہ اور فعال حالت میں برقرار رکھا جا سکے۔ محفل نے اردو دنیا میں بلا مبالغہ ایک انقلاب برپا کیا ہے لیکن مصنوعی ذہانت کے آنے بعد ابھی بھی بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جن پہ اردو کے حوالے سے کام ہونا چاہیے اور میرے خیال میں اردو محفل اِس سلسلے میں ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ایسے اذہان کو نہ صرف ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے بلکہ انھیں گفتگو کا غیر جانبدار پلیٹ فارم بھی مہیا کرتا ہے۔ اِس ضمن میں بے شمار دیگر ادارے بھی کام کر رہے ہوں گے لیکن محفل اور اُن میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ اُن میں سے زیادہ تر کاروباری ادارے ہیں، کارپوریٹ کلچر کے زیرِ اثر ہیں، وہاں خیال کی آزادی اُس طرح سے نہیں ہے جیسے عروض، سیارہ، ویب لائبریری ترتیب دیتے ہوئے محفل پہ موجود تھی۔
محفل کے کردار پہ میں نے کچھ عرصہ قبل دومضامین ہم سب کے لیے لکھے تھے:
اردو کمپیوٹنگ: ماضی و مستقبل کے بدلتے تقاضے اور ہماری ترجیحات
حلقہ ارباب ذوق ساہیوال، اردو کا مستقبل اور اکیسویں صدی

دلچسپی رکھنے والے پڑھ سکتے ہیں۔ میرا ارادہ بطورِ خاص اردو محفل کے ماضی میں کردار اور مستقبل کے حوالے سے بھی لکھنے کا ہے۔ کیونکہ میری نظر میں روزمرہ کی گپ شپ کے علاوہ اردو محفل کا مقصد زیادہ بڑا ہے اور ابھی وہ ختم نہیں ہوا۔
باقی نبیل بھائی نے جو باتیں کی ہیں، جن مسائل کا ذکر کیا ہے، وہ بھی بہت اہم ہیں۔ اُن کا اور باقی ٹیم کا فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد ہی آیا ہو گا تاہم میری رائے میں ابھی بھی خلا موجود ہے، جسے پُر کرنا باقی ہے۔
اِس سلسلے میں جو مالی اور انتظامی مشکلات ہیں، اُن کا کوئی بہتر حل نکالا جا سکتا ہے۔
ابن سعید الف عین زیک یاز عبداللہ محمد محمد احمد جاسمن سید عاطف علی عرفان سعید فہیم خورشیداحمدخورشید محمد عدنان اکبری نقیبی ظہیراحمدظہیر نیرنگ خیال ظفری محمد عبدالرؤوف سیما علی
 

یاز

محفلین
مٹ جانے پہ بھی مسرور ہیں ہم، مرجھانے پہ بھی شاداب ہیں ہم
شہبائے شباب و عشق کا اک بھولا ہوا رنگیں خواب ہیں ہم

خوش وقتی ہے وجہ رنج و الم، گلزار جہاں میں اے ہمدم
طائر نہ پکاریں شاد ہیں ہم، غنچے نہ کہیں شاداب ہیں ہم

ملنے پہ گر آئیں، کوئی مکاں خالی نہیں اپنے جلووں سے
اور گوشہ نشیں ہو جائیں اگر، کم یاب نہیں نایاب ہیں ہم
 

زوجہ اظہر

محفلین
السلام علیکم
سب سے پہلے سید عاطف علی بھائی کا شکریہ کہ ان کی بدولت دوبارہ داخلہ ممکن ہو سکا ۔۔

محفل کے متوقع انتقال کی خبر ملی تو حیرت و افسوس کی ملی جلی کیفیت ہوئی
مگر پھر خیال آیا کہ اتنے بڑے اور تجربہ کار ذمہ داران محفل نے اپنے فہم و فراست سے بہتر فیصلہ ہی کیا ہوگا
میری جانب سے سب کے لئے نیک تمنائیں و دعائیں
سلامت رہیں
 

محمد فہد

محفلین
عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام
السلام علیکم،


یہ خبر پڑھ کر دل جیسے رُک سا گیا۔ اردو محفل میرے لیے صرف ایک ویب فورم نہیں رہی یہ تو میری اردو دوستی کی پہلی درسگاہ، علمی محبت کا پہلا قافلہ، اور زبان و ذوق کی پہلی بزم تھی۔


یہی سے میں نے سیکھا کہ اردو صرف زبان نہیں، دل کی تہذیب ہے؛ کہ کمپیوٹر پر اردو لکھنا صرف ایک تکنیکی عمل نہیں، ایک رومانی تجربہ ہے۔
محفل کے صفحوں میں خوشبو بسی ہوئی ہے — الفاظ کی، انداز کی، ادب کی، اور محبت کی۔


یہ وہ جگہ تھی جہاں:


  • میں نے نستعلیق میں خود کو پہچانا،
  • گمنام الفاظ میں اپنا عکس دیکھا،
  • اور خاموش اساتذہ سے بہت کچھ سیکھا۔

اب جب یہ بزم "ریڈ اونلی" ہو جائے گی، تو ایسا محسوس ہوگا جیسے کوئی پیارا کتب خانہ بند ہو رہا ہو لیکن شکر ہے کہ کتابیں محفوظ رہیں گی، اور یادیں بھی۔


میری دُعا ہے کہ اردو محفل کے تمام معمار، منتظمین، لکھنے والے اور خاموش محنت کرنے والے ہمارے سارے عزیز ہمیشہ عزت اور خوشیوں سے سرفراز رہیں۔
اور یہ بھی دُعا ہے کہ اردو کا کارواں نئی راہوں پر بھی اسی محبت سے چلے، جیسا یہاں چلتا رہا۔


محفل ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔
یہ الوداع نہیں۔ایک خوبصورت وقفہ ہے۔
 
دہائی ہے! دہائی ہے!
ہم نے تو جو کچھ بھی لکھا، اردو محفل پر ہی لکھا ہے ۔ ستم بالائے ستم یہ کہ ہمارے ان ٰٰٰ ٰٰٰٰ فن پاروںٰٰ کا ریکارڈ اور کہیں بھی محفوظ نہیں۔
جائیں تو جائیں کہاں
 
Top